Share
 
Comments

 

عزّت مآب،

 

وزیر اعظم کشیدا، وزیر اعظم انتھونی البانیز اور صدر بائیڈن۔

 

وزیر اعظم کشیدا، آپ کی شاندار مہمان نوازی کے لیے آپ کا بہت بہت شکریہ۔ آج ٹوکیو میں دوستوں کے درمیان ہونا میرے لیے بہت خوشی کی بات ہے۔

 

میں سب سے پہلے وزیراعظم انتھونی البانیز کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، بہت بہت مبارکباد۔ حلف اٹھانے کے 24 گھنٹے بعد ہی آپ کا ہمارے ساتھ ہونا کواڈ دوستی کی مضبوطی اور اس سے آپ کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔

 

عزّت مآب،

 

اتنے کم وقت میں کواڈ نے عالمی سطح پر ایک اہم مقام حاصل کر لیا ہے۔

 

آج کواڈ کا دائرہ وسیع ہو گیا ہے اور فارمیٹ موثر ہو گیا ہے۔

 

ہمارا باہمی اعتماد، ہمارا عزم جمہوری قوتوں کو نئی توانائی اور ولولہ دے رہا ہے۔

 

کواڈ سطح پر ہمارا باہمی تعاون ایک آزاد، کھلے اور جامع ہند-بحرالکاہل خطے کو فروغ دے رہا ہے، جو ہم سب کا مشترکہ مقصد ہے۔

 

کووڈ - 19 کے منفی حالات کے باوجود، ہم نے بہت سے شعبوں میں تال میل کو بڑھایا ہے جیسے کہ ویکسین کی فراہمی، موسمیاتی کارروائی، سپلائی چین کی لچک، تباہی پر  ردعمل اور اقتصادی تعاون۔ یہ ہند-بحرالکاہل میں امن، خوشحالی اور استحکام کو یقینی بنا رہا ہے۔

 

کواڈ ہند-بحرالکاہل خطے کے لیے ایک تعمیری ایجنڈا لے کر چل رہا ہے۔

 

اس سے کواڈ کی شبیہ کو ایک ‘اچھے کے لئے فورس’ کے طور پر مزید تقویت ملے گی۔

 

بہت بہت شکریہ۔

Explore More
لال قلعہ کی فصیل سے، 76ویں یوم آزادی کے موقع پر، وزیراعظم کے خطاب کا متن

Popular Speeches

لال قلعہ کی فصیل سے، 76ویں یوم آزادی کے موقع پر، وزیراعظم کے خطاب کا متن
Why 10-year-old Avika Rao thought 'Ajoba' PM Modi was the

Media Coverage

Why 10-year-old Avika Rao thought 'Ajoba' PM Modi was the "coolest" person
...

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM praises float-on - float-off operation of Chennai Port
March 28, 2023
Share
 
Comments

The Prime Minister, Shri Narendra Modi has praised float-on - float-off operation of Chennai Port which is a record and is being seen an achievement to celebrate how a ship has been transported to another country.

Replying to a tweet by Union Minister of State, Shri Shantanu Thakur, the Prime Minister tweeted :

"Great news for our ports and shipping sector."