وزیر اعظم تمل ناڈو میں 8300 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے مختلف ریل اور سڑک پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے اور انہیں قوم کے نام وقف کریں گے
وزیر اعظم رامیشورم-تمبرم (چنئی) نئی ٹرین سروس کو جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی  6 اپریل کو تمل ناڈو کا دورہ کریں گے۔ جناب مودی رام نومی کے موقع پر، دوپہر تقریباً  12 بجے ، ہندوستان کے پہلے عمودی لفٹ سمندری پل - نئے پامبن ریل برج کا افتتاح کریں گے اور روڈ پل سے ایک ٹرین اور ایک جہاز کو جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے اور پل کے کام کاج کا بھی جائزہ لیں گے۔

اس کے بعد تقریباً  12 بج کر 45 منٹ پر، وہ رامیشورم کے رام ناتھ سوامی مندر میں درشن اور پوجا ارچنا کریں گے۔ جناب مودی تمل ناڈو کے رامیشورم میں تقریباً دوپہر 1:30 بجے، 8300 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے مختلف ریل اور سڑک پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وہ اس موقع پر اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔

وزیر اعظم نیو پامبن ریل برج کا افتتاح کریں گے اور رامیشورم-تمبرم (چنئی) نئی ٹرین سروس کو جھنڈی دکھاکر روانہ کریں گے۔ یہ برج نہایت ثقافتی اہمیت کا حامل ہے۔ رامائن کے مطابق، رام سیتو کی تعمیر کا آغاز رامیشورم کے قریب دھنش کوڈی سے ہوا تھا۔

رامیشورم کو اہم سرزمین سے جوڑنے والا یہ پل عالمی سطح پر ہندوستانی انجینئرنگ کا ایک قابل ذکر کارنامہ ہے۔ اس پل کو 700 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے۔ اس کی لمبائی 2.08 کلومیٹر ہے، اس میں 99 اسپینس اور 72.5میٹر کی عمودی لفٹ اسپان ہے، جو 17 میٹر کی اونچائی تک اوپر جاتی ہے، جس سے جہازوں کی بلا رکاوٹ نقل و حرکت میں آسانی ہوتی ہے اور بغیر کسی رکاوٹ کے ٹرین سے متعلق کارروائیوں کو یقینی بنایا جاتا ہے۔ یہ پل اسٹینلیس اسٹیل سے تعمیر کیا گیا ہے، اعلیٰ درجے کے حفاظتی پینٹ اور مکمل طور پر ویلڈ کئے گئے جوڑوں کے ساتھ یہ پل تیار کیا گیا  ہے، جس سے اس پل کے استحکام میں اضافہ ہوا ہے اور اس کے رکھ رکھاؤ کی ضرورت میں بھی کمی آئے گی۔ یہ مستقبل کی مانگ کو پورا کرنے کے لیے دوہری ریل پٹریوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ ایک خاص پولی سائلوکسن کوٹنگ اسے زنگ سے بچاتی ہے، جو سخت سمندری ماحول میں اس کی لمبی عمر کو یقینی بناتی ہے۔

وزیر اعظم تمل ناڈو میں 8,300 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے مختلف ریل اور سڑک پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور انہیں قوم کے نام وقف کریں گے۔ ان پروجیکٹوں میں قومی شاہراہ نمبر40 کے 28 کلومیٹر طویل والاجا پیٹ - رانی پیٹ سیکشن کی چار لیننگ کا سنگ بنیاد رکھنا اور قومی شاہراہ نمبر 332 کے 4 لین والے 29 کلومیٹر طویل ویلوپورم - پڈوچیری سیکشن  اور قومی شاہراہ نمبر 32 کے 57 کلومیٹر طویل پونڈیان کپم - ستناتھا پورم سیکشن نیز قومی شاہراہ نمبر 36 کے 48 کلومیٹر طویل چولاپورم - تنجاور سیکشن کو قوم کے نام وقف کرنا شامل ہے۔ یہ شاہراہیں بہت سی زیارت گاہوں اور سیاحتی مقامات کو جوڑیں گی، شہروں کے درمیان فاصلہ کم کریں گی اور میڈیکل کالج اور اسپتال، بندرگاہوں تک تیزی سے رسائی کو یقینی بنائیں گی۔ اس کے علاوہ یہ شاہراہیں مقامی کسانوں کو زرعی مصنوعات کو قریبی بازاروں تک پہنچانے اور مقامی چمڑے اور چھوٹے درجے کی صنعتوں کی اقتصادی سرگرمیوں میں بھی معاون ہوں گی۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
On Puri’s Grand Road, a devotee’s submission

Media Coverage

On Puri’s Grand Road, a devotee’s submission
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister speaks with the Amir of Qatar
July 16, 2026
PM conveys heartfelt condolences on the passing of the Father Amir of Qatar
PM recalls the Father Amir’s visionary leadership and his contribution to strengthening India-Qatar relations
The two leaders reaffirm their resolve to carry forward the Father Amir’s legacy

Prime Minister Shri Narendra Modi had a telephone conversation today with the Amir of the State of Qatar, H.H. Sheikh Tamim bin Hamad Al Thani.

Prime Minister conveyed his heartfelt condolences on the passing of H.H. Sheikh Hamad bin Khalifa Al Thani, the Father Amir of Qatar.

Recalling the Father Amir’s significant contributions as the chief architect of modern Qatar, Prime Minister paid tribute to his visionary leadership, and recalled his pivotal role in strengthening India-Qatar relations over the years as well as his deep affection for India and the Indian community in Qatar.

The Amir of Qatar thanked Prime Minister for his call and conveyed his appreciation for the words of support in this difficult hour.

The two leaders reaffirmed their resolve to carry forward the Father Amir’s legacy and further strengthen the India-Qatar Strategic Partnership and people-to-people ties.

They agreed to remain in close touch.