یومِ آئین کے موقع پر وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے دستور ہند کے معماروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور اعتراف کیا کہ اُن کا وژن اور دوراندیشی آج بھی قوم کو ایک وکست بھارت کی تعمیر کے اجتماعی سفر میں رہنمائی فراہم کرتی ہے۔

وزیرِ اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان کا آئین انسانی وقار، مساوات اور آزادی کو اولین ترجیح دیتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اگرچہ آئین شہریوں کو حقوق عطا کرتا ہے، لیکن یہ انہیں ان کی ذمہ داریوں کی بھی یاد دہانی کراتا ہے، جنہیں خلوص اور عزم کے ساتھ نبھانا ضروری ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہی ذمہ داریاں ایک مضبوط اور متحرک جمہوریت کی بنیاد ہیں۔

وزیرِ اعظم مودی نے قوم کے عزم کو دوہراتے ہوئے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے عمل کے ذریعے آئینی اقدار کو مضبوط کریں، تاکہ ملک کی ترقی اور اتحاد میں اپنا مؤثر کردار ادا کر سکیں۔

ایک پوسٹ میں جناب مودی نے کہا:

یومِ آئین کے موقع پر ہم اپنے دستور کے معماروں  کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ ان کا وژن اور دوراندیشی ہمیں ایک وِکست بھارت کی تعمیر کی جستجو میں مسلسل تحریک دیتی ہے۔

ہمارا آئین انسانی وقار، مساوات اور آزادی کو سب سے زیادہ اہمیت دیتا ہے۔ یہ ہمیں حقوق عطا کرتا ہے، مگر ساتھ ہی بطور شہری ہماری ذمہ داریوں کی بھی یاد دہانی کراتا ہے، جنہیں ہمیں ہمیشہ نبھانے کی کوشش کرنی چاہیے۔ یہی ذمہ داریاں ایک مضبوط جمہوریت کی بنیاد ہیں۔

آئیے ہم اپنے عمل کے ذریعے آئینی اقدار کو مضبوط بنانے کے عزم کو  ایک بار پھر دوہرائیں۔

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
In a first, NCERT adds Emergency to Class 9 textbooks; chapter details rights suspension and press censorship

Media Coverage

In a first, NCERT adds Emergency to Class 9 textbooks; chapter details rights suspension and press censorship
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Governor of Gujarat meets the Prime Minister
June 25, 2026

Governor of Gujarat, Shri Acharya Devvrat met with the Prime Minister Shri Narendra Modi, today.

The Prime Minister posted on X;

Governor of Gujarat, Shri @ADevvrat met Prime Minister @narendramodi today.