شری رام کالج آف کامرس کی گورننگ باڈی کے ارکان کے ایک نمائندہ وفد نے آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ تعلیمی ترقی اور قومی تعمیر میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے آگے بڑھنے والے اس ادارے نے اس سال اپنے قیام کے سو سال مکمل کر لیے ہیں، جو اس کے شاندار سفر میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔ انہوں نے اعلیٰ تعلیم کے میدان میں کالج کی طویل خدمات اور نسل در نسل مختلف شعبوں میں ماہرین تیار کرنے میں اس کے کردار کو سراہا۔

شری رام کالج آف کامرس کے صد سالہ جشن کے موقع پر ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ بھی جاری کیا گیا۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر وزیرِ اعظم نے لکھا:

‘‘میں نے ملک کے ممتاز تعلیمی اداروں میں سے ایک، شری رام کالج آف کامرس کی گورننگ باڈی کے نمائندہ وفد سے ملاقات کی۔ اس سال ادارہ اپنی صد سالہ تقریبات منا رہا ہے۔ اس موقع پر ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ بھی جاری کیا گیا۔ ادارے کو میری نیک خواہشات۔’’

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
PM Modi Gains 1.1 Million Followers Overnight After His Candid Reel On NEET Row Goes Insanely Viral

Media Coverage

PM Modi Gains 1.1 Million Followers Overnight After His Candid Reel On NEET Row Goes Insanely Viral
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،24 جولائی 2026
July 24, 2026

Aatmanirbhar in Action — Space, Missiles, EVs & Livelihoods Under PM Modi’s Watch