وزیر اعظم کی ویت نام کے وزیر اعظم سے ملاقات

Published By : Admin | November 4, 2019 | 20:02 IST
Share
 
Comments

1          وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سوشلسٹ جمہوریہ ویت نام کے وزیر اعظم عالی جناب نوئین زوان پھوک سے 04 نومبر، 2019 کو بنکاک میں انڈیا۔ آسیان اور ایسٹ ایشیا سمٹ 2019 کے موقع پر ملاقات کی۔

2          دونوں رہنماؤں نے دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی اور روایتی دوستانہ تعلقات کا اعادہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ بھارت۔ ویت نام تعلقات باہمی مفاد پر مبنی ثقافتی اور شہری بنیاد پر ہم آہنگی کے ساتھ ساتھ خطہ جاتی اور بین الاقوامی فورم پر مضبوط تعاون پر مبنی ہیں۔

3          ملاقات کے دوران اس بات کو اجاگر کیا گیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان حالیہ اعلیٰ سطحی تبادلہ کے نتیجے میں متعدد شعبوں مثلاً دفاعی اور سیکورٹی کے عہد ناموں، گہرے اقتصادی اور تجارتی تعلقات اور عوام سے عوام کے درمیان رشتوں پر مبنی ہیں۔

4          دفاعی اور سیکورٹی کے معاملات کے سلسلے میں دونوں ملکوں نے سمندری تعاون کے فروغ پر رضا مندی کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے انتہا پسندی اور دہشت گردی کی دھمکیوں کے سلسلے میں بھی تبادلہ خیال کیا اور اس سلسلے میں مل کر کام کرنے پر رضا مندی ظاہر کی۔

5          دونوں رہنماؤں نے بھارت۔ بحر الکاہل  خطے میں  امن، سیکورٹی اور خوش حالی کے فروغ کی خواہش کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے یونائٹیڈ نیشنز کنونشن آن دی لاء آف دی سی (یو این سی ایل او ایس) سمیت بین الاقوامی قوامی پر عمل در آمد پر عہد بستگی کا اعادہ کیا۔ اس سے جنوبی چینی سمندر میں سمندری، ہوائی اور قوانین پر مبنی تجارت کی آزادی کو فروغ حاصل ہو گا۔

6          وزیر اعظم مودی نے  آسیان 2020 کے چیئر مین کے طور پر ویت نام کے ساتھ گہرے روابط کے ساتھ کام کرنے کا اعادہ کیا اور 2020-21 کے لئے یو این ایس سی کے غیر مستقبل ممبر کے طور پر اس عرصے کے دوران کام کرنے کے لئے رضا مندی کا اظہار کیا۔

 

Explore More
لال قلعہ کی فصیل سے، 76ویں یوم آزادی کے موقع پر، وزیراعظم کے خطاب کا متن

Popular Speeches

لال قلعہ کی فصیل سے، 76ویں یوم آزادی کے موقع پر، وزیراعظم کے خطاب کا متن
PM-KISAN helps meet farmers’ non-agri expenses too: Study

Media Coverage

PM-KISAN helps meet farmers’ non-agri expenses too: Study
...

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM attends Civil Investiture Ceremony
March 22, 2023
Share
 
Comments

The Prime Minister, Shri Narendra Modi today attended Civil Investiture Ceremony at Rashtrapati Bhavan.

The Prime Minister tweeted :

"Attended the Civil Investiture Ceremony at Rashtrapati Bhavan where the Padma Awards were given. It is inspiring to be in the midst of outstanding achievers who have distinguished themselves in different fields and contributed to national progress."