وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جرمنی میں جی 7 سربراہی اجلاس کے موقع پر 27 جون 2022 کو قصر الماؤ میں وفاقی جمہوریہ جرمنی کے چانسلر عالی جناب اولاف شولز سے ملاقات کی۔

اس سال دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ دوسری ملاقات تھی۔ پچھلی میٹنگ 2 مئی 2022 کو ہندوستان-جرمنی بین حکومتی مشاورت کے موقع پر وزیر اعظم کے برلن کے دورے کے دوران ہوئی تھی۔ وزیر اعظم نے جی 7 سربراہی اجلاس میں مدعو کیے جانے پر چانسلر شولز کا شکریہ ادا کیا۔

گزشتہ ماہ ہونے والی اپنی بات چیت کو جاری رکھتے ہوئے، دونوں رہنماؤں نے اپنی سبز اور پائیدار ترقیاتی شراکت داری کو آگے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ بات چیت میں آب و ہوا سے متعلق کارروائی، موسمیاتی فنانسنگ کی فراہمی اور ٹیکنالوجی کی منتقلی جیسے مسائل کا احاطہ کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے تجارت، سرمایہ کاری اور عوام سے عوام کے روابط کو مزید گہرا کرنے کی ضرورت پر بھی اتفاق کیا۔

بین الاقوامی اداروں میں عظیم تر ہم آہنگی، خاص طور پر ہندوستان کی آئندہ جی 20 صدارت کے تناظر میں، تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
ISRO achieves milestone with successful sea-level test of CE20 cryogenic engine

Media Coverage

ISRO achieves milestone with successful sea-level test of CE20 cryogenic engine
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،13 دسمبر 2024
December 13, 2024

Milestones of Progress: Appreciation for PM Modi’s Achievements