وزیراعظم جناب نریندر مودی نے پانی کے عالمی دن کے موقع پر لوگوں سے پانی کے ہر ایک قطرے کو بچانے کا عہد کرنے کی اپیل کی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے ان تمام افراد اور تنظیموں کی بھی ستائش کی جو پانی کی بچت  اور تحفظ کے لئے کام کررہے ہیں۔

وزیراعظم نے اپنے سلسلہ وار ٹویٹس میں کہا؛

"گزشتہ چند برسوں کے دوران، ملک کے تمام حصوں میں  پانی  کے تحفظ کے تئیں  جس طرح کی کوششیں کی گئی ہیں اور اسے عوامی تحریک بنا دیا گیا ہے یہ کافی خوش کن ہے  اور اس کے لئے  نئی نئی اختراعی کوششیں بھی کی جارہی ہیں۔ میں ان تمام افراد اور تنظیموں کی تعریف کرتا ہوں جو پانی کو بچانے  اور اسے محفوظ رکھنے کے لیے مسلسل کام کر رہے ہیں۔"

"अद्भिः सर्वाणि भूतानि जीवन्ति प्रभवन्ति च।।

پانی کے عالمی دن کے موقع پر، ہمیں اس عہد کا ایک بارپھر اعادہ کرنا ہے کہ ہم پانی کے ہر قطرے کو بچائیں گے۔ یہ ملک اپنے شہریوں کے لئے پینے کے لائق پانی کے ہر ہر قطرے کے تحفظ کے تئیں پابندعہد ہے اور اس کے لئے کئی ناقابل فراموش اور بے مثال اقدامات کئے جارہے ہیں جیسے ’ جل جیون مشن ‘ جس کے ذریعہ پورے ملک میں پانی کا تحفظ کیا جارہا ہے۔

’’  ماؤں اور بہنوں کی زندگیوں کو آسان بنانے میں جل جیون مشن کافی موثر ثابت ہوررہا ہے۔ ہرہر فرد کی حصہ داری اور شراکت داری کے ذریعہ سے  گھر-گھر نل سے پانی پہنچانے کا عہد پورا ہوگا‘‘۔

"آئیں! ہم سب  مل کر، پانی کے تحفظ کے لیے اپنے عہد پر مزید کاربند ہوجائیں تاکہ اپنے اس  سیارے (زمین)کو مزید رہنے بسنے کے قابل بنائیں۔پانی کا ہر قطرہ (جسے ہم بچائیں گے)ہمارے لوگوں کی مدد کرےگا اور ہماری ترقی کو مہمیز دےگا ۔"

 

 

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India remains among best-performing major economies: S&P Global

Media Coverage

India remains among best-performing major economies: S&P Global
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر، 19 اپریل 2026
April 19, 2026

Building a Stronger Bharat: Infrastructure Revolution, Economic Resilience & Inclusive Welfare Under PM Modi