گزشتہ ایک دہائی سے اس تحریک کو کامیاب بنانے کے لیے انتھک محنت کرنے والے لوگوں کو خراج تحسین

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے‘ میک ان انڈیا’ پہل کے 10 سال مکمل ہونے کی ستائش کی ہے۔ جناب نریندر مودی نے اس بات پر زور دیا کہ ‘میک ان انڈیا’پہل سےملک کو مینوفیکچرنگ اور اختراعی پاور ہاؤس میں تبدیل کرنے کے لئے 140 کروڑ ہندوستانیوں کے اجتماعی عزم کی عکاسی  ہوتی ہے۔انہوں نے تمام ممکنہ طریقوں سے ‘میک ان انڈیا’ پہل کی حوصلہ افزائی کے لیے حکومت کے عزم کو دہرایا۔

وزیر اعظم نےسوشل نیٹ ورک ایکس پر پوسٹ کیا:

‘‘آج، ہم میک ان انڈیا کے 10 سال مکمل ہونے کا جشن  منارہے ہیں۔ میں ان تمام لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جو گزشتہ ایک دہائی سے اس تحریک کو کامیاب بنانے کے لیے انتھک محنت کر رہے ہیں۔ ‘میک ان انڈیا’پہل سے ہمارے ملک کو مینوفیکچرنگ اور اختراع کا پاور ہاؤس بنانے کے لیے 140 کروڑ ہندوستانیوں کے اجتماعی عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ کیسے مختلف شعبوں میں برآمدات میں اضافہ ہوا ہے،صلاحیتوں میں اضافہ ہوا ہے، اور اس طرح، ملک کی معیشت مضبوط ہوئی ہے۔

حکومت ہند تمام ممکنہ طریقوں سے‘میک ان انڈیا’ کی حوصلہ افزائی کے لیے پرعزم ہے۔اصلاحات کے لئے ہندوستان کی پیش قدمی بھی جاری رہے گی۔ ہم ساتھ مل کر‘ آتم نربھر بھارت اور وکست بھارت ’بنائیں گے!

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
'Housing for all' by 2029: Centre approves Rs 10,021 crore fund for PMAY-G in 12 states

Media Coverage

'Housing for all' by 2029: Centre approves Rs 10,021 crore fund for PMAY-G in 12 states
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر، 3 جون 2026
June 03, 2026

One Vision, Many Fronts: How PM Modi is Building Viksit Bharat Across Tech, Defense, Green Energy & Welfare