نئی دہلی،18جنوری، 2021،              پڑوسی ملکوں کے لیڈروں نے 16 جنوری 2021 کو کووڈ-19 کے خلاف ٹیکہ کاری کی مہم کی  کامیاب شروعات پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور بھارت سرکار کو مبارکباد دی ہے۔

سری لنکا کے صدر جناب گوٹابایا راج پکشے نے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے  ’’کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی  کامیاب شروعات اور پڑوسی ملکوں کے ساتھ ان کی فراخ دلی کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو میری پرخلوص مبارکباد‘‘۔

 

سری لنکا کے وزیر اعظم جناب مہندا راج پکشا نے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ’’زبردست کووڈ-19 ٹیکہ کاری مہم کے ساتھ یہ اہم قدم اٹھانےکے  لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور بھارت سرکار کو مبارکباد۔ ہم  اس تباہ کن وبائی بیماری کے خاتمے کی شروعات دیکھ  رہے ہیں‘‘۔

 

جمہوریہ مالدیپ کے صدر جناب ابراہیم محمد صالح نے ایک ٹوئٹ پیغام میں کہا ہے ’’کووڈ-19 کے خلاف بھارت کی آبادی کو ٹیکہ لگانےکے اس سنگ میل پروگرام کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور بھارت کی حکومت کو مبارکباد۔ مجھے پورا اعتماد ہے کہ آپ اس کوشش میں کامیاب ہوں گے اور یہ کہ ہم  کووڈ-19 مصیبت کا خاتمہ آخر کار دیکھیں گے۔

بھوٹان کے وزیر اعظم ڈاکٹر لوٹے ٹشورنگ نے ایک ٹوئٹ پیغام میں کہا ہے’’میں آج ملک گیر  کووڈ-19 ٹیکہ کاری مہم کی سنگ میل شروعات کے لیے بھارت کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور بھارت کے عوام کو مبارکباد دینا چاہوں گا۔ ہمیں امید ہے کہ ان تمام مشکلات کا جواب ہے جو ہمیں اس وبائی بیماری کی وجہ سے جھیلنی پڑی ہیں۔

 

 

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Rolls-Royce joins with HAL at the wheel to make India a major aerospace hub

Media Coverage

Rolls-Royce joins with HAL at the wheel to make India a major aerospace hub
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر، 15 مئی 2026
May 15, 2026

Viksit Bharat Unleashed: PM Modi's Blueprint Delivers Energy Independence, Tech Boom, and Diplomatic Dominance