وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ بھارت نےآج سردار ولبھ بھائی پٹیل کی 150 ویں جینتی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

سردار ولبھ بھائی پٹیل کی وراثت کو احترام سے یاد کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ سردار پٹیل بھارت کے اتحاد کی قوت محرکہ تھے اور ملک کی تعمیر کے برسوں میں اس کی تقدیر سنوارنے میں اُنہوں نے فیصلہ کن کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ قومی سالمیت،بہتر حکمرانی اور عوامی خدمت کے تئیں سردار پٹیل کا پختہ عزم آنے والی نسلوں کو متاثر کرتا رہے گا۔

وزیر اعظم نے ایک متحد، مضبوط اور خود انحصار بھارت کے سردار پٹیل کے وژن کو برقرار رکھنے کے لیے ملک کے اجتماعی عزم کا اعادہ کیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں، وزیر اعظم نے کہا:

’’بھارت نے سردار ولبھ بھائی پٹیل کو ان کی 150 ویں جینتی پر خراج عقیدت پیش کیا۔ وہ بھارت کے اتحاد کی قوت محرکہ تھے اور اس طرح ملک کی تعمیر کے ابتدائی برسوں میں ہمارے ملک کی تقدیر سنوارنے میں اہم کردار ادا کیا۔ قومی سالمیت، بہتر حکمرانی اور عوامی خدمت کے تئیں ان کا پختہ عزم ہماری آنے والی نسلوں کو بھی ترغیب دیتا رہے گا۔ ہم متحد، مضبوط اور خود انحصار بھارت کے ان کے وژن کو برقرار رکھنے کے تئیں اپنے اجتماعی عزم کی بھی تصدیق کرتے ہیں۔‘‘

 

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India among Asia-Pacific's most AI-ready healthcare markets: Report

Media Coverage

India among Asia-Pacific's most AI-ready healthcare markets: Report
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM Modi arrives in Paris
June 18, 2026

PM Modi arrived in Paris, France, to a warm welcome by the Indian diaspora.

During the visit, PM Modi will attend the VivaTech 2026 alongside President Macron. India will have the largest national pavilion at this edition, a fitting symbol of the enormous potential for partnership between Indian and European innovation ecosystems. The PM will also meet the members of the vibrant Indian community in Paris.