ٹائمز ناؤ اجلاس کے موقع پر، ٹائر۔ 2 اور ٹائر۔ 3 شہروں کی ترقی پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ یہ شہر ڈجیٹل لین دین اور اسٹارٹ اپ رجسٹریشن میں اضافے کے نتیجے میں اقتصادی سرگرمیوں کے نئے مرکز کے طور پر ابھر رہے ہیں۔
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ٹائر ۔ 2 اور ٹائر۔ 3 شہروں میں زیادہ تر آبادی غریب اور متوسط طبقے کی ہے اور اسی لئے پہلی مرتبہ حکومت کی توجہ چھوٹے شہروں اور قصبوں کی اقتصادی نمو پر مرکوز ہے ، ساتھ ہی ساتھ حکومت ان شہروں کے عوام کی آرزوؤں پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔ وزیر اعظم مودی نے سالانہ 5 لاکھ سے کم آمدنی والے افراد کے لئے صفر ٹیکس کے حکومت کے قدم پر روشنی ڈالی جس سے ان چھوٹے شہروں میں رہنے والے افراد کو فائدہ پہنچا ہے ۔ اس کے علاوہ وزیر اعظم نے یہ بھی بتایا کہ ایکسپریس وے اور ہوائی راستے تیار کرکے کس طرح رابطہ کاری کو بہتر بناکر ٹائر ۔ 2 اور ٹائر ۔ 3 شہروں کے ساتھ رابطہ کاری کے عمل کو تیزی کے ساتھ بہتر بنایا جا رہا ہے۔


