مبارکباد کے پیغامات کے لیے عالمی رہنماؤں کا شکریہ

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے تیسری بار ہندوستان کے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد مبارکباد کے پیغامات کے لیے عالمی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا۔ جناب مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر عالمی رہنماؤں کے پیغامات اور ٹیلی فون کالوں کا جواب دیا۔

جمہوریہ کیوبا کے صدر جناب میگوئل ڈیاز کینیل برموڈیز کی ایک پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا:

’’آپ کی پرجوش خواہشات کے لئے شکر گزار ہوں، صدر ڈیاز کینیل۔ ہم کیوبا کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں، جن کی جڑیں  زمانہ قدیم سے عوام سے عوام کے رابطے میں  پنہاں ہیں۔‘‘

 

پیراگوئے کے صدر جناب سینٹیاگو پینا کی ایک پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا:

’’صدر سینٹیاگو پینا  آپ کی مبارک باد کے لئے بہت شکریہ۔ ہم اپنے عوام کے فائدے کے لیے، ہندوستان-پیراگوئے تعلقات کو آگے بڑھاتے رہیں گے۔‘‘

 

پانامہ کے صدر جناب  لارینٹینو کورٹیزو کی ایک پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا:

’’آپ کا شکریہ صدر نیتو کورٹیزو۔ پانامہ کلیدی شراکت دار ہے۔ ہم اپنی تمام جہتوں میں باہمی فائدہ مند شراکت داری کو  مزید مستحکم کرنے کے لیے مل کر کام کریں گے۔‘‘

 

بلغاریہ کے صدر جناب رومین رادیو کی ایک  پوسٹ  کا جواب دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا:

’’آپ کا شکریہ صدر رومین رادیو۔ ہم ہندوستان اور بلغاریہ کے درمیان شراکت داری کو گہرا کرنے کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔‘‘

 

سلطنت عمان کے عزت مآب سلطان ہیثم بن طارق کے ساتھ فون کال پر  اظہار مسرت کرتے ہوئے، وزیراعظم نے کہا:

’’سلطنت عمان کے سلطان ہیثم بن طارق کا ان کی کال کے لئے شکریہ اور میں ان کی گرمجوشی سے مبارکباد  دینے اور دوستی کے الفاظ کی دل کی گہرائیوں سے  شکریہ ادا کرتا ہوں۔ صدیوں پرانے ہندوستان اور عمان کے جامع تعلقات نئی بلندیوں کو چھونے کے لیے مقدر ہیں۔‘‘

 

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India accelerates ‘semiconductor drive’ with Rs 1.64 lakh crore investment plan

Media Coverage

India accelerates ‘semiconductor drive’ with Rs 1.64 lakh crore investment plan
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،29 جون 2026
June 29, 2026

PM Modi Advancing National Strength Through Unity, Innovation and Janbhagidari