بھارت کے مفتی اعظم شیخ ابوبکر احمد نے آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران، دونوں رہنماؤں نے متعدد مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم نے سماجی ہم آہنگی ، بھائی چارے کو آگے بڑھانے اور ملک بھر میں تعلیم کو بہتر بنانے کے لیے مفتی اعظم کی قابل ستائش کوششوں کا ذکر کیا۔
ایک ایکس پوسٹ میں، جناب مودی نے کہا:
@shkaboobacker”
’’بھارت کے مفتی اعظم شیخ ابو بکر احمد صاحب کے ساتھ بہت اچھی بات چیت ہوئی۔ ہم نے متعدد مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ سماجی آہنگی اور بھائی چارے کو آگے بڑھانے اور تعلیم کو بہتر بنانے کے لیے ان کی کوششیں قابل ذکر ہیں۔
@shkaboobacker ‘‘
Had a very good interaction with Sheikh Abubakr Ahmad Sahab, Grand Mufti of India. We exchanged views on a wide range of issues. His efforts to further social harmony, brotherhood and improve education are noteworthy.@shkaboobacker pic.twitter.com/HSxmCe2aUG
— Narendra Modi (@narendramodi) February 16, 2026


