گیس کی قیمتوں میں کمی سے ہماری بہنوں کی زندگی میں آسانی پیدا ہوگی: وزیراعظم
وزیر اعظم نے، ایل پی جی کے تمام صارفین کے لیے، ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 200 روپے فی سلنڈر کم کرنے کا بڑا قدم اٹھایا

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے تمام ایل پی جی صارفین یعنی 33 کروڑ کنکشنوں کے لیے، ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 200 روپے فی سلنڈر کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جناب مودی نے کہا کہ رکشا بندھن کا تہوار ہمارے پریوار میں خوشیوں میں اضافہ کرنے کا دن ہے۔

پی ایم اجولا یوجنا کے صارفین کو ان کے کھاتوں میں  200  روپے فی سلنڈر کی سبسڈی ملتی رہے گی۔

حکومت نے 75 لاکھ اضافی پی ایم اجولا کنکشنوں کو بھی منظوری دی ہے، جس سے پی ایم یو وائی کے کل مستفیدین کی تعداد 10 کروڑ 35 لاکھ تک پہنچ جائے گی۔

پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری کے ایکس تھریڈز کا جواب دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا؛

’’رکشا بندھن کا تہوار ہمارے خاندان میں خوشیوں میں اضافہ کرنے کا دن ہے۔ گیس کی قیمتوں میں کمی سے میرے پریوار کی بہنوں کے لیے سہولیت میں اضافہ ہوگا اور ان کی زندگی اور آسان ہوگی۔ میری ہر بہن خوش رہے، تندرست رہے، سکھی رہے، ایشور سے یہی میری دعا ہے۔

  

More details can be found here: https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1953241

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India’s power sector set for strong FY27 growth on rising demand, capacity additions: Report

Media Coverage

India’s power sector set for strong FY27 growth on rising demand, capacity additions: Report
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،20 جولائی 2026
July 20, 2026

Yuva to Global Stage: How PM Modi’s Policies Are Turning India’s Youth, Farms & Factories into Growth Engines