مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی نے آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔
وزیراعظم نے غزہ امن معاہدے میں مصر کے کلیدی رول پر صدر السیسی کو گرمجوشی سے مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ اس سے خطے میں دیرپا امن قائم ہوگا۔
وزیر خارجہ عبدالعاطی نے وزیر اعظم کو اپنے دورے کے دوران ہونے والے پہلے ہندوستان-مصر اسٹریٹجک مذاکرات کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔
وزیراعظم نے دوطرفہ تعاون کے مختلف شعبوں بشمول تجارت، ٹیکنالوجی، توانائی، دفاع اور عوام سے عوام کے تعلقات میں ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
Pleased to receive Foreign Minister of Egypt, Dr. Badr Abdelatty. Conveyed deep appreciation for my friend, President Sisi for his crucial role in the Gaza Peace Agreement.
— Narendra Modi (@narendramodi) October 17, 2025
India-Egypt Strategic Partnership continues to grow from strength to strength for the benefit of our… pic.twitter.com/aQQEMfxeRV


