آج، ریاستہائے متحدہ، آسٹریلیا، بھارت، اور جاپان کینسر کو ختم کرنے میں مدد کے لیے ایک اہم کوشش کا آغاز کر رہے ہیں، جیسا کہ ہم اسے ہند-بحرالکاہل میں جانتے ہیں ۔جس کی شروعات سروائیکل کینسرسے ہوتی ہے، یہ بڑی حد تک  ایک روکی جاسکنے والی بیماری ہے لیکن اب بھی اس خطے میں  ایک بڑا صحت مسئلہ ہے۔ یہ کینسر کی دیگر اقسام  کے مسئلےکو حل کرنے میں بھی  بنیاد ی کردار ادا کرسکتا ہے۔ یہ اقدام کواڈ لیڈرس سمٹ (Quad Leaders Summit)  میں کیے گئے اعلانات کے وسیع تر مجموعے کا حصہ ہے۔

کواڈ (کیو یو اے ڈی ) کینسر مون شاٹ انڈو۔ پیسیفک میں صحت کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنا کر، تحقیقی تعاون کو وسعت دے کر، ڈیٹا سسٹم کی تعمیر کرکے اور کینسر کی روک تھام، پتہ لگانے، علاج اور نگہداشت کے لیے زیادہ تعاون فراہم کر کے ،انڈو پیسیفک میں کینسر کی دیکھ بھال کے مجموعی ماحولیاتی نظام کو مضبوط کرنے کے لیے کام کرے گا۔

 ویکسی نیشن کے ذریعے روکے جا سکنے اور اگر جلد پتہ چل جائے تو عام طور پر قابل علاج ہونے کے باوجود سروائیکل کینسر، ہند بحرالکاہل کے خطے میں خواتین میں کینسر سے ہونے والی اموات کی تیسری بڑی وجہ بنی ہوئی ہے۔ انڈو پیسیفک میں 10 میں سے ایک سے کم خواتین نے اپنا ہیومن پیپیلوما وائرس (ایچ پی وی) ویکسینیشن سیریز مکمل کی ہے، اور 10 فیصد سے کم نے حال میں  اسکریننگ کرائی ہے۔ خطے کے بہت سے ممالک کو صحت کی دیکھ بھال تک رسائی، محدود وسائل اور ویکسینیشن کی شرح میں تفاوت سے متعلق چیلنجز کا سامنا ہے۔ اس اقدام کے ذریعے، کواڈ ممالک ایچ پی وی ویکسینیشن کو فروغ دینے، اسکریننگ تک رسائی میں اضافہ اور زیر علاج علاقوں میں علاج کے اختیارات اور دیکھ بھال کو بڑھا کر اس  خلا کو دور کرنے کے لیے کام کریں گے۔

مجموعی طور پر، ہمارے سائنسی ماہرین کا اندازہ ہے کہ کواڈ کینسر مون شاٹ آنے والی دہائیوں میں لاکھوں زندگیاں بچائے گا۔ جیسا کہ ہمیں معلوم ہے یہ اقدامات کینسر کے خاتمے کے لیے بائیڈن-ہیرس انتظامیہ کی ثابت قدمی کے عزم پر استوار ہیں ۔ دو سال سے زیادہ پہلے، صدر جو بائیڈن اور خاتون اول جِل بائیڈن نے ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں کینسر سے ہونے والی اموات کی شرح کو کم کرکے نصف کرنے اور 2047 تک کینسر سے ہونے والی اموات کو 40 لاکھ تک محدود کرنے اور اس میں بہتری لانے کے اہداف کے ساتھ کینسر مون شاٹ کو دوبارہ شروع کیا اور  کینسر سے متاثر ہونے والے لوگوں کے تجربے کو بہتر بنایا۔

کینسر ایک عالمی چیلنج ہے جس کے لیے کسی ایک ملک کی کوششوں سے بڑھ کر اجتماعی کارروائی اور تعاون کی ضرورت ہے۔ مل کر کام کرنے سے، کواڈ کا مقصد مریضوں اور ان کے خاندانوں پر کینسر کے اثرات کو روکنا ، اس کا پتہ لگانا  اور  علاج کرنا ہے۔ کواڈ پارٹنرز متعلقہ قومی سیاق و سباق کے اندر کام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ کینسر کے شعبے میں تحقیق اور ترقی کو آگے بڑھانے اور خطے میں سروائیکل کینسر کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے نجی شعبے اور غیر سرکاری شعبے کی سرگرمیوں کو بڑھانے کے لیے آپس میں تعاون کیا جاسکے۔ آج کواڈ ممالک ہماری حکومتوں اور غیر سرکاری شراکت داروں سے درج ذیل اہم  وعدوں کا اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کررہے ہیں:

کواڈ ممالک

کواڈ ممالک گاوی کے ساتھ اپنی مضبوط وابستگیوں کو جاری رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں، جس میں انڈو -پیسفک میں ایچ پی وی ویکسین شامل ہے۔ ریاست ہائے متحدہ امریکہ نے پانچ سالوں میں کم از کم 1.58 بلین ڈالر کا ابتدائی وعدہ کیا ہے۔

اس کے علاوہ، کواڈ ممالک اقوام متحدہ کی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر ایچ پی وی ڈائیگنوسٹکس کی بڑی تعداد / مقدار میں خریداری پر کام کریں گے، تاکہ سروائیکل کینسر کی اسکریننگ کی لاگت کو کم کیا جا سکے، اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ساتھ مل کر میڈیکل امیجنگ اور ریڈی ایشن تھیریپی تک رسائی اور معیار کو بہتر بنایا جا سکے۔

ریاست ہائے متحدہ

محکمہ دفاع، امریکی بحریہ کے توسط سے، 2025 میں شروع ہونے والے، ہند-بحرالکاہل کے شراکت داروں کے ساتھ ایچ پی وی ویکسین کے ماہرین کے تبادلے میں معاونت کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ یہ شراکت داری، شراکت دار ممالک کے حفظان صحت کے پیشہ ور افراد کو تربیت دینے ، صلاحیت کو بڑھانے اور صحت کی دیکھ بھال کے نظام کو مضبوط بنانے کے قابل بنائے گی جس میں  پورے ہند-بحرالکاہل میں، ایچ پی وی ویکسینیشن جیسی حفاظتی صحت خدمات پر توجہ مرکوز ہوگی ۔ اس اقدام کا مقصد کینسر پر علاقائی تعاون کو فروغ دینا اور خطے میں صحت سیکورٹی  کو فروغ دینا ہے۔

فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) کا آنکولوجی سنٹر آف ایکسی لینس اگلے بارہ مہینوں کے اندر ہندوستان کے ایک تکنیکی دورے کا انتظام کرنے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ ایف ڈی اے کے 'پروجیکٹ آشا' کے تحت اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ تعاون کیا جا سکے۔ ایف ڈی اے انڈیا آفس، معروف آنکولوجسٹ، مریضوں کی وکالت کرنے والے گروپس، کلینیکل ٹرائل اسپانسرز، اور حکومتی حصص داروں کے ساتھ مل کر کام کرتے ہوئے، اس نئی شراکت داری صلاحیت  کو بڑھانے کی کوششوں پر توجہ مرکوز کرے گی، جس میں کلینیکل ٹرائلز کے ڈیزائن، طرز عمل اور انتظام کے بارے میں تعلیم اور بین الاقوامی سطح پر ترقی کو فروغ دینا، معیارات، منظوری کے عمل کو ہموار کرنے میں مدد کرنا، ریگولیٹری مہارت کا اشتراک کرنا اور کینسر کے کلینیکل ٹرائل تک رسائی میں اضافہ کرنا شامل ہے ۔

یو ایس نیشنل کینسر انسٹی ٹیوٹ (این سی آئی) انڈو پیسیفک خطے میں عالمی کینسر ریسرچ اور عالمی کینسر ریسرچ ٹریننگ کے ایک سرکردہ فنڈر کے طور پر اپنے تعاون کو بڑھانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اس پورٹ فولیو میں اس وقت تقریباً 400 فعال منصوبے شامل ہیں جن میں جنوبی ایشیا، مشرقی ایشیا اور بحرالکاہل کےتفتیش کار اور ادارے شامل ہیں، جن میں بڑی سرمایہ کاری شامل ہے جو خاص طور پر سروائیکل کینسر کے ویکسینیشن، اسکریننگ، اور علاج سے متعلق اقدامات اور حکمت عملیوں کی جانچ پر مرکوز ہے جو خواتین اور لڑکیوں کی ضروریات کو پورا کر سکتی ہیں۔ دنیا بھر میں این سی آئی بین الاقوامی کینسر کنٹرول پارٹنرشپ، انٹرنیشنل ایجنسی فار ریسرچ آن کینسر اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے تعاونی مرکز کے ذریعے، ممالک کو فراہم کی جانے والی سائنسی مدد کے ذریعے عالمی کینسر پر قابو پانے کی کوششوں کے لیے اپنی حمایت کو مزید وسیع کرے گا۔

این سی آئی عالمی سامعین کو صحت کے پیشہ ور افراد اور کینسر سے متاثرہ لوگوں کے لیے ثبوت پر مبنی کینسر کی معلومات فراہم کرنے کے لیے ہند-بحرالکاہل  خطے میں ممالک کے ساتھ جاری تعاون کو وسعت دے گا۔ این سی آئی کا مقصد کواڈ کینسر مون شاٹ انیشی ایٹو کی عوامی تعلیم کی ضروریات کو انڈو پیسیفک میں صحت کے پیشہ ور افراد اور مریضوں کو ماہرین کی طرف سے تیار کردہ، جامع اور مستند کینسر معلومات فراہم کر کے مدد فراہم کرنا ہے۔ اس میں کینسر کے موضوعات پر معلومات کا ایک جامع مجموعہ شامل ہوگا جیسے بالغ اور بچوں کے کینسر کا علاج، اسکریننگ، روک تھام، جینیات، سپورٹیو اور پیلی ایٹیو  کیئر ، اور انٹیگریٹیو، متبادل  اور تکمیلی علاج، جس میں اسکریننگ، روک تھام، تشخیص سروائیکل کینسر  کے  علاج  سے متعلق وسیع معلومات شامل ہیں ۔

بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے مراکز (سی ڈی سی) ایچ پی وی ویکسینیشن پروگراموں کی حمایت کریں گے، ویکسین کی تقسیم  کے عمل کو بہتر بنائیں گے اور انڈو پیسفک خطے میں کینسر کی نگرانی اور روک تھام کے نظام کو مضبوط کریں گے۔ اس میں ایچ پی وی ویکسینیشن پروگرام کی تشخیص پر فلپائن کی وزارت صحت کے ساتھ کام کرنا، مستقبل میں ویکسین کی تقسیم کو نوٹیفائی کرنے کے لیے رویے اور سماجی محرکین  پر توجہ مرکوز کرنا شامل ہوگا۔ سی ڈی سی خطے میں کینسر کی دیکھ بھال کے مجموعی ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے کینسر کنٹرول پلان کی ترقی کی حمایت کرتے ہوئے کینسر پر قابو پانے کی وسیع تر کوششوں میں بھی حصہ ڈالے گا۔

سی ڈی سی تکنیکی مدد فراہم کرنے اور امریکی بحرالکاہل علاقوں اور آزادانہ طور پر منسلک ریاستوں میں پائلٹ سروائیکل کینسر اسکریننگ اسٹڈیز کے ذریعے مطلع کردہ بہترین طریقوں کو پھیلانے کے ساتھ ساتھ یو ایس پیسفک جزیرے کے دائرہ اختیار (پی آئی جے) میں سی ڈی سی کی مالی اعانت سے چلنے والے قومی کینسر کنٹرول پروگراموں کی حمایت جاری رکھنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ ان کوششوں میں سروائیکل کینسر کی جلد تشخیص کے عمل  کو بہتر بنانے کے لیے شواہد پر مبنی حکمت عملیوں کا اشتراک شامل ہوگا۔ اس کے علاوہ، سی ڈی سی ایک امپلی   منٹیشن گائیڈ کو پھیلانے کا ارادہ رکھتا ہے جو پی آئی جے کی اسکریننگ کی صلاحیت کو بہتر بنانے اور سروائیکل کینسر کی اسکریننگ کو فروغ دینے کے لیے شراکت  داری کی حوصلہ افزائی کرنے اور کینسر کی روک تھام اور دیکھ بھال کے بنیادی ڈھانچے کو بڑھانے کے لیے اسکریننگ کی نگرانی کے لیے ڈیٹا سسٹم کو بہتر بنانے میں مدد دے سکتا ہے، جس میں بنیادی ایچ پی وی ٹیسٹنگ اور فالو اپ ٹیسٹ کرنے کے لیے میڈیکلاور لیبارٹری کی صلاحیت کو بڑھانے کے بارے میں رہنمائی بھی شامل ہے۔

یو ایس انٹرنیشنل ڈیو لپمنٹ  فنانس کارپوریشن (ڈی ایف سی) سروائیکل کینسر سمیت کینسر کی روک تھام، تشخیص اور علاج کے لیے نجی شعبے کے ذریعے چلنے والے اہل منصوبوں کی حمایت کرے گا۔ خاص طور پر، ڈی ایف سی پسماندہ کمیونٹیز کے لیے اختراعی طریقوں اور ٹیکنالوجیز کی تعیناتی کو تیز کرنے کی کوشش کرے گا۔

امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس اے آئی ڈی) ایچ پی وی ویکسینیشن تک رسائی کو بڑھانے کے لیے اہم مالی اور تکنیکی مدد فراہم کرنے کی کوشش کرے گا۔ امریکی حکومت نے یو ایس ایڈ کے ذریعے ویکسین الائنس گاوی  سے کم از کم 1.58 بلین ڈالر کا ایک بے مثال وعدہ کیا ہے، جو کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک میں ویکسین کی کوریج  جس میں ایچ پی وی ویکسین  بھی شامل ہے،کو بڑھانے کے لیے عالمی کوششوں کو تقویت دے گا، جس سے انڈو پیسیفک اور اس سے ماورا خطوں میں سروائیکل کینسر سے متاثرہ  لاکھوں خواتین اور لڑکیوں کی حفاظت میں مدد ملے گی۔

اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ، گلوبل ہیلتھ سیکیورٹی اینڈ ڈپلومیسی (جی ایچ ایس ڈی) کے ذریعے صدر کے ایمرجنسی پلان برائے ریلیف (پی ای پی ایف اے آر)، ایچ آئی وی متاثرہ لوگوں کے درمیان سروائیکل کینسر کی اسکریننگ اور علاج کی کوششوں کے تیز رفتار پیمانے سے متعلق بہترین طریقوں کا اشتراک کرے گا، ھس میں اجناس کی خریداری اور کم اور متوسط آمدنی والے ممالک میں صحت کا نظام مضبوط  کرنا شامل ہے ۔ یہ تعاون موجودہ ایچ آئی وی کے علاج کے پروگراموں میں سروائیکل کینسر اسکریننگ کے انضمام کو بڑھا ئے گا اورجان بچانے والے اقدامات تک رسائی میں اضافہ کرے گا۔ یہ اسکریننگ اور علاج کے لیے درکار ضروری طبی سامان کی سپلائی چین کو بہتر بنانے پر بھی توجہ دے گا۔

آسٹریلیا

آسٹریلوی حکومت اور مخیر حضرات کے تعاون سے، انڈو پیسیفک فار سروائیکل کینسر (ای پی آئی سی سی)   کنسورشیم میں ایلی منیشن پارٹنر شپ کے لیے فنڈنگ سے متعلق وعدے  29.6 ملین آسٹریلیائی ڈالر تک  بڑھ جائیں  گے۔ ای پی آئی سی سی ایک نیا پروگرام ہے جو خطے کے کسی بھی ملک میں ایچ پی وی سے متعلقہ پالیسیوں، منصوبہ بندی اور تیاری کو بہتر بنا کر پورے ہند-بحرالکاہل میں سروائیکل کینسر کے خاتمے کو آگے بڑھانے کے لیے کئی دہائیوں کی تحقیق اور کلینشین قیادت پر مبنی ہے۔ ای پی آئی سی سی ،تیمور لیسٹے اور سولومن جزائر میں مستقبل کے  اسکیل اپ  کے لیے ایچ پی وی پروگراموں کو پائلٹ کر رہا ہے، ملائیشیا، فجی اور پاپوا نیو گنی میں ملکی تیاریوں میں مدد کے لیے ذیلی قومی ویکسینیشن پروگراموں کو بڑھا رہا ہے اور تووالو ونوآتو اور نورومیں ایچ پی وی کے خاتمے کے قومی پروگراموں کے آغاز کی حمایت کر رہا ہے ۔ ای پی آئی سی سی سروائیکل کینسر کو ختم کرنے کے لیے چھ ترجیحی شعبوں میں کام کرتا ہے، جس میں ایچ پی وی ویکسینیشن سپورٹ کے ذریعے بنیادی روک تھام  کے کام کو مضبوط بنانا، ایچ پی وی اسکریننگ کے ذریعے سروائیکل کینسر کی ثانوی روک تھام اور پری کینسر علاج، سروائیکل کینسر کی اسکریننگ اور تشخیص کے لیے لیبارٹری کو مضبوط بنانا، فیصلہ سازی   اور مضبوط ماڈلز آف کیئر کی خاطر   ڈیٹا تیار کرنے کے لیے ڈیجیٹل ہیلتھ ورک ،سروائیکل کینسر کے انتظام میں معاونت (علاج اور فالج کی دیکھ بھال دونوں میں)، اور سروائیکل کینسر کے خاتمے کے راستے کے تمام ستونوں میں پالیسی اور ماڈلنگ سپورٹ شامل ہے ۔

16.5 ملین آسٹریلیائی ڈالر  [Notes:11 ملین ڈالر]  کے کل آسٹریلوی حکومت کے عزم کے ساتھ، توسیع شدہ ای پی آئی سی سی پروجیکٹ انڈو پیسیفک میں مزید خواتین تک اپنی رسائی کو بڑھا دے گا۔ یہ سروائیکل کینسر کے خاتمے کے لیے کام کرنے والے خطے کی پارٹنر تنظیموں کی بھی مدد کرے گا جو سروائیکل کینسر کے خاتمے کے لیے اگلے عالمی فورم میں حصہ لے گا، جومضبوطی کے ساتھ  انڈو پیسیفک پر مرکوزہوگا۔

اپنی چیریٹی مائنڈیرو فاؤنڈیشن کے ذریعے، ڈاکٹر اینڈریو فورسٹ اے او اور نکولا فاریسٹ اے او، ای پی آئی سی سی میں مزید  13.1 ملین آسٹریلیائی ڈالر  [Notes:8.81 ملین ڈالر]  کے ساتھ زندگی بچانے والے تعاون  میں  اضافہ کررہے  ہیں۔ یہ اضافی فنڈنگ ای پی آئی سی سی کو خطے کے 11 ممالک تک وسعت دے گی اور مائنڈیرو کی کل وابستگی 21.7 ملین آسٹریلیائی ڈالر تک لے آئے گی۔ توسیع شدہ پروگرام میں اگلے 4 سالوں میں بحرالکاہل کے علاقے میں 140,000 خواتین کی اسکریننگ کے ساتھ ساتھ خواتین اور لڑکیوں کی آئندہ نسلوں کے لیے پروگرام کو برقرار رکھنے کے لیے قومی ایلی منیشن پروگراموں اور حکومتوں کو بااختیار بنانے کے لیے بھی دیکھا جائے گا۔

ہندوستان

ہندوستان اپنے قومی غیر متعدی بیماری (این سی ڈی) پورٹل کے ذریعے ڈیجیٹل صحت میں تکنیکی مہارت کا اشتراک کرے گا۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی قیادت میں ڈیجیٹل ہیلتھ پر عالمی پہل کی حمایت کے لیے اپنے 10 ملین ڈالر کے وعدے کے حصے کے طور پر، ہندوستان ہند-بحرالکاہل خطے کو تکنیکی مدد فراہم کرے گا۔ اس میں اس کے قومی غیر متعدی امراض کے پورٹل کے استعمال کے لیے تکنیکی مدد کی پیشکش بھی شامل ہے، جو کینسر کی اسکریننگ اور دیکھ بھال پر طویل مدتی ڈیٹا کو ٹریک کرتا ہے۔

ہندوستان، انڈو- پیسفک  علاقے کو 7.5 ملین ڈالر کی ایچ پی وی سیمپلنگ کٹس، ڈٹیکشن ٹولز اور سروائیکل کینسر ویکسین فراہم کرنے کا عہد کرتا ہے۔ اس اہم شراکت  داری کا مقصد سروائیکل کینسر کی روک تھام اور اس کا پتہ لگانے کے لیے مقامی کوششوں کو تقویت دینا اور کمیونٹیوں کو سستی، قابل رسائی آلات کے ساتھ بااختیار بنانا ہے، اس میں پورے خطے میں بیماری کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے ویکسینیشن پروگراموں کی حمایت کرنا  بھی شامل ہے۔

ہندوستان اپنے قومی پروگرام برائے روک تھام اور غیر متعدی امراض کنٹرول کے ذریعے مہہ، چھاتی اور سروائیکل کینسر کے لیے آبادی پر مبنی اسکریننگ کو بڑھا رہا ہے۔ خاص طور پر، بھارت سروائیکل کینسر کی اسکریننگ کے لیے ایسیٹک ایسڈ (وی آئی اے) کے ساتھ بصری معائنہ کا طریقہ استعمال کرتا ہے، جو کہ سادہ، سستی اور موثر ہے اور صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں کو جدید لیبارٹری کے بنیادی ڈھانچے کی ضرورت کے بغیر سروائیکل کینسر کی ابتدائی علامات کا پتہ لگانے کے قابل بناتا ہے، جس سے یہ ہند-بحرالکاہل کے دوسرے خطوں کے لیے مثالی حیثیت  اختیا کر لیتا ہے ۔

ہندوستان اپنے ''ٹرٹیری کیئر کینسر سینٹرز مظبوطی '' پروگرام کے تحت کینسر کے علاج کے خصوصی مراکز تک رسائی کو بڑھا رہا ہے۔ حکومت ہند ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں دونوں کو کاؤنٹی میں علاج کی صلاحیت کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کر رہی ہے، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ ملک کے تمام حصوں سے لوگ، زیر خدمت علاقوں سمیت، اعلیٰ معیار کی دیکھ بھال حاصل کر سکتے ہیں۔

ہندوستان پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا (پی ایم جے اے وائی) کے ذریعے کینسر کے سستے  علاج کے لیے پرعزم ہے۔ اپنی وسیع تر صحت کوریج کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر، پی ایم جے اے وائی ، انڈیا ، اپنے شہریوں کو کینسر کے سستے علاج فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے، جو کہ انتہائی ضرورت مندوں کے لیے مالی تحفظ کو یقینی بناتا ہے۔

سروائیکل کینسر کے خاتمے کے لیے ہندوستان کی وابستگی کو انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے زیرقیادت عمل درآمد تحقیق سے مزید مدد ملتی ہے۔ یہ تحقیق سروائیکل کینسر کی اسکریننگ، جلد تشخیص اور علاج کے آغاز پر مرکوز ہے۔ علاقائی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے آنے والے سالوں میں  نتائج کو ہند-بحرالکاہل کے ممالک کے ساتھ شیئر کیا جائے گا۔

جاپان

جاپان، ہند-بحرالکاہل کے خطے کے ممالک کو طبی آلات فراہم کر رہا ہے جن میں کمپیوٹیڈ ٹوموگرافی (سی ٹی) اور میگنیٹک ریزوننس امیجنگ (ایم آر آئی) اسکینرز اور تقریباً 27 ملین ڈالر مالیت کی دیگر امدادشامل ہے  ۔ ان ممالک میں کمبوڈیا، ویتنام، اور تیمور لیسٹے کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی تنظیموں میں تعاون بھی شامل ہے۔

جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی اور دیگر تنظیموں کے ذریعے، جاپان نے انڈو پیسیفک میں مالی سال 2019 سے مالی سال 2023 تک تقریباً 75 ملین ڈالر کا عہد کیا ہے جس میں سروائیکل کینسر سمیت ہر طرح کے کینسر کا مقابلہ کیا جا رہا ہے۔ اس میں متعلقہ طبی آلات اور سہولیات فراہم کرنا، طبی تشخیص، صحت کے نظام کو مضبوط بنانا، اور تکنیکی مدد شامل ہے۔

جاپان عالمی صحت کے اقدامات  جیسے گاوی  ، یو این ایف پی اے، آئی پی پی ایف جیسی بین الاقوامی تنظیموں کے ذریعے سروائیکل  کینسر کی روک تھام اور کنٹرول سمیت ویکسین تک رسائی کو بہتر بنانے اور خواتین کی صحت کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔ جاپان اس اقدام کی حمایت کے لیے اپنے عزم کو جاری رکھنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

یونیورسل ہیلتھ کوریج کے حصول کی سمت میں ، جاپان صحت کے نظام کو مضبوط بنا کر ہند-بحرالکاہل خطے میں سروائیکل کینسر سمیت کینسر سے نمٹنے کی صلاحیت کو مضبوط کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ جاپان نیشنل کینسر سنٹر جاپان کی شراکت داری کے ذریعے ہر کواڈ ملک کے کینسر سے متعلق ادارے کے ساتھ خطے میں سروائیکل کینسر سمیت کینسر کے خلاف جنگ میں تعاون جاری رکھے گا۔

غیر سرکاری تنظیمیں

تمام کواڈ ممالک کے نجی اور غیر منافع بخش شعبوں کے ساتھ تعاون اس اقدام کی کامیابی کے لیے ناگزیر ہے، کیونکہ ان کی اجتماعی اختراع، وسائل اور عزم انڈو پیسیفک خطے میں کینسر کے خلاف پیش رفت کو آگے بڑھانے میں اہم ہوگا۔ کواڈ ممالک غیر سرکاری شراکت داروں کے درج ذیل اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے خوشی  محسوس کررہے  ہیں:

کینسر کی اسکریننگ اور روک تھام تک رسائی کو بہتر بنانا

عالمی بینک انڈو پیسفک خطے میں سروائیکل  کینسر کی روک تھام اور علاج کے لیے اپنی وابستگی کو ایک جامع صحت نظام کے ذریعے بڑھا رہا ہے، جس میں اگلے تین سالوں میں عالمی سطح پر ایچ پی وی سے متعلق 400 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری بھی شامل ہے۔ 2030 تک 1.5 بلین لوگوں کو معیاری، سستی صحت  خدمات فراہم کرنے کے اپنے وسیع ہدف کے مطابق، عالمی بینک، خواتین، بچوں اور سروائیکل کینسر کے لیے عالمی مالیاتی سہولت (جی ایف ایف) کے ساتھ  ویتنام، لاؤس، کمبوڈیا، بنگلہ دیش، انڈونیشیا اور فلپائن جیسے ممالک میں پروجیکٹس کے ذریعے ، ان خدمات کو بنیادی صحت کی دیکھ بھال کے نظام میں ضم کرکے سروائیکل کینسر کی اسکریننگ، ایچ پی وی ویکسینیشن، اور علاج کی حمایت کر رہا ہے۔ اس میں غیر محفوظ آبادی کے لیے اسکریننگ تک رسائی کو بڑھانا، خدمات کی فراہمی کو مضبوط بنانا  اور تشخیص اور علاج کو بہتر بنانے کے لیے شراکت داری کا فائدہ اٹھانا شامل ہے۔ اس کے علاوہ، عالمی بینک سپلائی چین کے چیلنجوں سے نمٹنے اور ایچ پی وی ویکسینز کی پائیدار پیداوار اور تقسیم کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہا ہے، جس کی توجہ پورے خطے میں رسائی میں اضافہ پر مرکوز ہے۔ اس نقطہ نظر کے ذریعے، عالمی بینک کا مقصد ایسے پائیدار اور مساوی صحت کے نظام کی تشکیل کرنا ہے جو سروائیکل کینسر کے بڑھتے ہوئے بوجھ سے نمٹ  سکے اور پورے ہند-بحرالکاہل میں خواتین اور لڑکیوں کے لیے طویل مدتی صحت کے نتائج کی حمایت کر سکے۔

وومن ہیلتھ اینڈ اکنامک ایمپاورمنٹ نیٹ ورک (ڈبلیو ایچ ای این) کی خواتین سرمایہ کار اور مخیر حضرات اگلے تین سالوں میں 100 ملین ڈالر سے زیادہ کی مشترکہ سرمایہ کاری کریں گے، جس کا ہدف جنوب مشرقی ایشیا میں سروائیکل کینسر کے لیے فنڈنگ ہے۔ یہ فنڈز سروائیکل کینسر کی روک تھام، اسکریننگ، تشخیص اور علاج کو بہتر بنانے کے لیے ضروری خلا کو پر کرنے کے لیے کام کریں گے۔ ڈبلیو ایچ ای این کی خواتین سرمایہ کار اور مخیر حضرات ایچ پی وی اسکریننگ، میڈیکل امیجنگ، پیتھالوجی، ریڈیو تھراپی، صحت دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں کی تربیت اور صحت  سہولیات کی سولرائزیشن میں گرانٹ، رعایتی اور سرمایہ جاتی سرمایہ  لگائیں گے۔

سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا، گاوی کے ساتھ شراکت داری  میں، پورے ہند-بحرالکاہل خطے میں تقسیم کے لیے ایچ پی وی ویکسین کی 40 ملین خوراکوں کی خریداری میں مدد کرے گا۔ اس کمٹمنٹ کو ڈیمانڈ کی بنیاد پر بڑھایا جا سکتا ہے، اس بات کو یقینی بنا کر ویکسین کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے تاکہ ان علاقوں میں سروائیکل کینسر کے بوجھ کو دور کیا جا سکے۔ زندگی بچانے والی ویکسین تک رسائی میں اضافہ کرکے، یہ عزم سروائیکل کینسر کو روکنے اور پورے خطے میں مساوی صحت دیکھ بھال کو فروغ دینے میں مدد کرے گا۔

بل اور میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن، اس سال کے شروع میں دیگر عطیہ دہندگان اور ممالک کے ساتھ، سروائیکل کینسر کے خاتمے میں مدد کے لیے پرعزم ہے۔ فاؤنڈیشن نے اعلان کیا  ہے کہ وہ ایچ پی وی ویکسینز کے عالمی استعمال کو تیز کرنے، نئی پروفیلیکٹک ایچ پی وی اور تھیرا پیوٹک ویکسین اور تشخیصی ٹولز تیار کرنے اور کلینیکل اسٹڈیز کو فنڈ دینے کے لیے چار سالوں میں 180 ملین امریکی ڈالر تک فراہم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

سبین ویکسین انسٹی ٹیوٹ، گلوبل ایچ پی وی کنسورشیم (جی ایچ سی) کے ذریعے، سروائیکل کینسر کے خاتمے کو فروغ دینے کے لیے ایک نئے، ملک پر مبنی اتحاد کی حمایت کرے گا۔ سروائیکل کینسر ایلیمنیشن کنسورشیم-انڈیا (سی سی ای سی-I) حکومت ہند کے ساتھ جہاں بھی مناسب ہوتعاون کرے گا تاکہ  ’’100 سروائیکل کینسر مکت (کینسر سے پاک) اضلاع‘‘ کو اپنی مربوط بچاؤ کی حکمت عملی : اسکریننگ، علاج تک رسائی، ویکسینیشن، تعلیم کے ذریعے پائلٹ کرسکے ۔ یہ انڈو پیسیفک خطے کے لیے جی ایچ سی کی وابستگی کے تسلسل میں ہے، جس نے اس سے قبل انڈونیشیا کی وزارت صحت کے ساتھ ان کے سروائیکل کینسر کے خاتمے کے قومی منصوبے کی ترقی میں تعاون کیا تھا۔

جھپیگو ، فلپائن کے محکمہ صحت کے ساتھ شراکت میں اور روش کے تعاون سے، خواتین کو ایچ پی وی ٹیسٹنگ کی اہمیت اور سروائیکل کینسر کے خطرے کے بارے میں تعلیم دے کر سروائیکل کینسر اسکریننگ کے لیے بیداری، طلب اور رسائی میں اضافہ کر رہا ہے۔ اسکریننگ پروجیکٹ کا سینٹرلائزڈ لیبارٹری  ماڈل سروائیکل کینسر کی اسکریننگ کی کوریج کو بڑھا رہا ہے جس میں ڈبلیو ایچ او کے خاتمے کی حکمت عملی کی تجویز کردہ اعلی کارکردگی ایچ پی وی ٹیسٹنگ اور فلپائن کے پانچ انتہائی شہری مقامی حکومتی یونٹوں میں پری کینسر کے لیے تھرمل ایبلیشن ٹریٹمنٹ متعارف کرایا جا رہا ہےتاکہ  علاج کے عمل کو یقینی بنایا جاسکے۔

ایلومینا   ہند-بحرالکاہل خطے میں صحت سے متعلق ادویات کے وعدے کو پورا کرنے کے لیے جینومک تشخیصی ٹیسٹوں کی ترقی اور اسے اپنانے میں معاونت کے لیے پرعزم ہے۔ اس اقدام کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ایڈوانسڈ اسٹیج (>50فیصد ) اور غیر ایچ پی وی سے ہونے والے (~5فیصد ) سروائیکل کینسر کے مریضوں کو صحیح تشخیص اور ممکنہ مناسب علاج جیسے پولی (اے ڈی پی -ریبوس ) پولیمیرس (پی اے آر پی ) امیون چیک پوائنٹ انہیبیٹرس حاصل ہوں ۔اسی طرح کے اقدامات کا جائزہ  آسٹریلیا اور جاپان میں گائناکولوجیکل آنکولوجی تنظیموں کے ساتھ لیا جا رہا ہے۔

روش ڈائگناسٹکس  ہند-بحرالکاہل خطے میں اپنے سروائیکل کینسر کی اسکریننگ اور تشخیصی اقدامات کو بڑھا رہا ہے۔ روش ڈائگناسٹکس  انڈو پیسیفک میں اسکریننگ تک رسائی کو بڑھانے اور جاپان کے ساتھ شراکت داری میں حاصل کردہ تجربے  کے تئیں بیداری بڑھانے کے لیے کوششوں کو وسعت دے گا جس میں خواتین کو تعلیم فراہم کرنا، صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں کو تربیت دینا، اور موثر پیروی کی دیکھ بھال کے لیے ڈیجیٹل حل تیار کرنا اور آسٹریلیا کے ساتھ شراکت میں سروائیکل  کینسر کی اسکریننگ کو فروغ دینے کے لیے انڈر اسکرینڈ اور کبھی اسکرین نہیں کیے گئے گروپس، بشمول ایبوریجنل، ٹورس اسٹریٹ آئی لینڈر، اور ثقافتی طور پر متنوع کمیونٹیز شامل ہیں ۔

بیکٹن ڈکنسن اینڈ کمپنی (بی ڈی) انڈو پیسیفک میں سروائیکل کینسر کی اسکریننگ میں جامع سرمایہ کاری کر رہی ہے۔ 2025 کے اوائل تک 1,200 سے زیادہ معالجین اور معاون عملے تک رسائی کے مقصد کے ساتھ، بی ڈی سروائیکل کینسر کی اسکریننگ کے بہترین طریقوں کے بارے میں کلینشینوں کے لیے تعلیم فراہم کرنے کے لیے اوبسٹیٹرک اور گائناکولوجیکل سوسائٹیز کے ساتھ کام کر رہا ہے۔ بی ڈی بڑے پیمانے پر ایچ پی وی کے ڈیزائن سے آگاہ کرنے کے لیے پائلٹس میں بھی سرمایہ کاری کر رہا ہےتاکہ  اسکریننگ رول آؤٹ اور پروگراموں کو کم خدمت  والے کمیونٹیوں تک پہنچایا جاسکے ۔ ڈائریکٹ ریلیف کے ساتھ اپنی دیرینہ شراکت کے ذریعے، بی ڈی 20,000 سے زیادہ خواتین کی اسکریننگ کی سہولت کے لیے سیلف- ایمپلائیڈ وومینس ایسوسی ایشن (ایس ای ڈبلیو اے) کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ پروگرام کے تحت، 400 اسکریننگ کیمپ اسکریننگ، تشخیص اور دماغی صحت کی مدد فراہم کریں گے۔

کینسر کی دیکھ بھال کی سہولت  کو بہتر بنانا

پروجیکٹ ای سی ایچ او  10 نئے سیکھنے کے نیٹ ورکس کے ذریعے ہند-بحرالکاہل کے خطے میں سروائیکل کینسر کے خاتمے کو تیز کرے گا جو مؤثر اور قابل رسائی روک تھام اور دیکھ بھال کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔ 33 ممالک میں 180 سے زیادہ صحت عامہ کی تنظیمیں کینسر کی دیکھ بھال کی سہولت کو بہتر بنانے کے لیے ای سی ایچ او ماڈل، کمیونٹی پر مبنی صحت دیکھ بھال کے پیشہ ور افراد کے لیے ثبوت پر مبنی تربیت اور رہنمائی کا فریم ورک استعمال کرتی ہیں۔ 2028 تک، پروجیکٹ ای سی ایچ او انڈونیشیا، ویتنام، ملائیشیا، اور دیگر انڈو پیسفک ممالک میں مقامی شراکت داروں اور وزارت صحت کے ساتھ پریکٹس کی کم از کم 10 نئی کمیونٹیز کا آغاز کرے گا تاکہ سروائیکل کینسر کے خاتمے کو تیز کیا جا سکے، اس میں ایچ پی وی ویکسین کے نفاذ کا پروگرام،  پری کینسر زخموں کا علاج ، اور ضروری علاج معالجے کا استعمال شامل ہے ۔

امریکن کینسر سوسائٹی عالمی سطح پر سول سوسائٹی کی تنظیموں جن میں  انڈو پیسیفک ریجن شامل ہیں ، کی حمایت میں اضافہ کر کے ایچ پی وی سے متعلق کینسر کے عالمی بوجھ کو کم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ ابتدائی طور پر کینسر سول سوسائٹی کی تنظیموں اور طبی معاشروں پر توجہ مرکوز کرنے والی ان تنظیموں کے لیے معاونت میں شواہد پر مبنی، کم لاگت والے کرداری رویے کو لاگو کرنے کے لیے محرک گرانٹس اور تکنیکی مدد شامل ہے جس کا مقصد وسیع پیمانے پر صحت دیکھ بھال فراہم کرنے والے کے ذریعے جان بچانے والی خدمات کی طلب کو بہتر بنانا ہے۔

امریکن سوسائٹی آف کلینیکل آنکولوجی (اے ایس سی او) انویسیو سروائیکل کینسر والی  خواتین کے انتظام اور نگہداشت سے متعلق عالمی رہنما خطوط کو اپ ڈیٹ کرے گا تاکہ   سروائیکل کینسر کے علاج کے لیے نئے  سفارشات کو تبدیل کرنے والے سائنسی شواہد کو شامل کیا جاسکے ۔ ایک بار مکمل ہونے کے بعد، اے ایس سی او اپنے اراکین، بشمول ان کی ایشیا پیسفک ریجنل کونسل، اور انڈو پیسیفک میں پارٹنر آنکولوجی سوسائٹیوں کے ساتھ مل کر کینسر کے معالجین کے ذریعہ سروائیکل کینسر کی بنیادی اور ثانوی روک تھام کے معاون رہنما خطوط کے ساتھ ان رہنما خطوط کے استعمال میں خطے میں مریضوں کے بہتر نتائج کے لیے تعاون کرے گا۔

انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) انڈو پیسیفک خطے میں ریڈیو تھراپی اور میڈیکل امیجنگ کی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کے لیے امید کی کرنوں کو بڑھا رہی ہے۔ اس اقدام کے ذریعے، 13 ممالک اور خطوں نے مدد کی درخواست کی ہےاور بیداری پیدا کرنے اور سروائیکل کینسر کی اسکریننگ کی شرح بڑھانے کے لیے پہلے ہی کوششیں جاری ہیں۔ آئی اے ای اے نے جاپان اور ہندوستان میں کینسر کے اداروں کو ریز آف ہوپ اینکر سینٹرز کے طور پر نامزد کیا ہے، جو تعلیم، تربیت، تحقیق، اختراعات اور کوالٹی ایشورنس میں صلاحیتوں کو بڑھانے کے مرکز کے طور پر کام کر رہے ہیں۔

یونین فار انٹرنیشنل کینسر کنٹرول 172 ممالک میں اپنے 1150 ممبران کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہے تاکہ  عدم مساوات کا تدارک کیا جاسکےاورسروائیکل کینسر کے خاتمے کے لیے عالمی سطح پر کارروائی کی جا سکے، جس  میں  ایلی منیشن پارٹنر شپ ان انڈو پیسیفک فار سروائیکل کینسر کے تحت  انڈو پیسیفک خطے بھی شامل ہے ۔ فلیگ شپ کنویننگ پلیٹ فارمز کا فائدہ اٹھاتے ہوئے، سیکھنے کے مواقع پیدا کرتے ہوئے، اپنے بھرپور نیٹ ورک اور تمام شعبوں میں تعاون کرنے کی ثابت شدہ صلاحیت کے ساتھ، یو آئی سی سی قومی شراکت داروں کی دیکھ بھال تک رسائی کو بہتر بنانے، ترقی کو برقرار رکھنے اور بالآخر دنیا بھر کی آبادیوں کے لیے کینسر کے بوجھ کو کم کرنے میں مدد کرے گا۔

کینسر ریسرچ، انفرااسٹرکچر اور ٹریننگ کی صلاحیت میں اضافہ

میموریل سلون کیٹرنگ کینسر سنٹر اور آسٹریلیا کے رائل نارتھ شور اسپتال نے سڈنی میں 40 ملین ڈالر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا آغاز کیا ہے جو سروائیکل  کینسر کا پتہ لگانے اور اسے ختم کرنے سمیت صحت سے متعلق آنکولوجی اور لکویڈ بایپسی ٹیکنالوجیز کے بین الاقوامی کلینیکل ٹرائلز کو آگے بڑھائے گا۔ آسٹریلوی مخیر حضرات مسٹر گریگوری جان پوچے اور آنجہانی مسز کی وان نارٹن پوچے کی طرف سے ہر ادارے کو 20 ملین ڈالر کا فراخ دلانہ عطیہ، اس پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی حمایت کرے گا، جس سے ہند بحرالکاہل اور اس سے ماورا علاقے کےلیے جدید تشخیصی اور علاج کے آلات کی ترقی کو تیز کیا جا سکے گا۔

امیزون ویب سیریز انک (اے ڈبلیو ایس) ہند-بحرالکاہل خطے میں سروائیکل کینسر کو روکنے، اس کا پتہ لگانے اور علاج کرنے کی صلاحیت میں تنظیموں کی مدد کرے گا، کلاؤڈ کمپیوٹنگ کریڈٹ فراہم کرے گا اور اوپن ڈیٹا کی رجسٹری کے ذریعے اے ڈبلیو ایس اور ڈیٹا سیٹس تک رسائی کا اہل بنائے گا۔ اے ڈبلیو ایس محققین اے ڈبلیو ایس کا استعمال کر رہے ہیں تاکہ اے ڈبلیو ایس کے ذریعے کینسر جینوم اٹلس اور دیگر سے محفوظ کردہ ڈیٹا سیٹس سے نمونوں اور تغیرات کی شناخت کی جا سکے۔

پی فائزر انڈو پیسفک میں بنیادی دیکھ بھال کی سطح پر آنکولوجی کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے انڈوویشن پہل کو وسعت دے گا۔ مقامی اسٹارٹ اپس کو سپورٹ کرنے کے لیے دو سال قبل پی فائزر کے ذریعے انڈوویشن کا آغاز کیا گیا تھا۔ پروگرام کے تحت، پی فائزر نے اسٹارٹ اپس کو تقریباً 1 ملین ڈالر کی گرانٹ دی ہے، جس میں سروائیکل کینسر سے متعلق گرانٹ شامل ہے۔اس نے حکومت اور یونیورسٹیوں کے ساتھ شراکت میں کام کیا ہے۔ پی فائزر اب بنیادی نگہداشت صحت مراکز کو مضبوط بنانے کے مقصد کے ساتھ آنکولوجی پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے پروگرام کو بڑھا رہا ہے۔ اس مرحلے کے تحت، پی فائزر  10 اسٹارٹ اپس کو گرانٹ دے گا جو علاقے کے بنیادی مراکز صحت میں ممکنہ تعیناتی کے ساتھ پرائمری کیئر سیٹنگ میں جلد تشخیص اور مریض خدمات کو بڑھانے میں مدد کے لیے حل فراہم کر سکتے ہیں۔

الیکتا، انڈو پیسیفک میں ریڈیو تھراپی کی صلاحیت کو بڑھا ئے  گا، اس خطے میں علاج کے ایک اہم خلا کو ختم کر کے سروائیکل کینسر کو ختم کرنے میں اپنا حصہ ڈالے گا۔ ان اقدامات میں جنوب مشرقی ایشیا میں ریڈیو تھراپی کے تربیتی مراکز کا قیام، علاقائی طبی مراکز کے ساتھ علاج کے کورسز کا انعقاد اور معلومات کے اشتراک کے ذریعے ریڈیو تھراپی میں دیکھ بھال کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے کلاؤڈ بیسڈ پلیٹ فارم کا نفاذ،اور ایشیا پیسیفک ریڈی ایشن آنکولوجی نیٹ ورک کے رکن مراکز کے درمیان پیئر  ریویو سیشن شامل ہیں۔

ایم ڈی اینڈرسن نے اپنے سروائیکل کینسر ریسرچ، ٹریننگ اور ایجوکیشن پروگراموں کو انڈو پیسیفک ریجن تک پھیلانے کا عہد کیا۔ ایم ڈی اینڈرسن فی الحال انڈونیشیا کی وزارت صحت کے ساتھ سروائیکل کینسر کی اسکریننگ، تشخیص اور علاج کے پروگراموں کے نفاذ اور تشخیص میں تعاون کر رہے ہیں اور اندرون ملک طبی فراہم کنندگان کو کولپوسکوپی، ایبلیشن، لوپ الیکٹرو سرجیکل ایکسائز پروسیجر (ایل ای ای پی) اور سرجری کی تربیت دینے میں مدد کرتے ہیں۔ ایم ڈی اینڈرسن ان پروگراموں کو انڈو پیسیفک کی وزارت صحت تک پھیلانے کا عزم  رکھتے ہیں جو سروائیکل کینسر کے خاتمے کے لیے شراکت داری میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

لوگوں کو بااختیار بنانے کے لیے کینسر سے متعلق آگاہی اور تعلیم کو بڑھانا

ہولوجک، سروائیکل اور بریسٹ کینسر کے لیے تشخیصی اور طبی امیجنگ سلوشنز میں ایک عالمی رہنما ہے ۔یہ  ہند-بحرالکاہل علاقے میں سرکاری ایجنسیوں اور صحت کی دیکھ بھال کی سہولت  فراہم کرنے والوں کے ساتھ مل کر سروائیکل کینسر کے بارے میں آگاہی اور بیداری پیدا کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔ ہولوجک فی الحال ہند-بحرالکاہل خطے میں فراہم کنندگان کی کمی پر قابو پانے کے لیے آبادی پر مبنی پروگراموں کی پیمائش کے لیے سروائیکل کینسر اسکریننگ میں مصنوعی ذہانت جیسی جدید ٹیکنالوجیز تک رسائی کو بڑھا رہا ہے۔ اس کے علاوہ، ہولوجک عالمی خواتین کے صحت کے اشاریہ کی مسلسل اشاعت کا عہد کرتا ہے، جو خواتین کی صحت کے بارے میں ایک جامع عالمی سروے ہے، جو دنیا کی خواتین اور لڑکیوں کی صحت اور بہبود کے بارے میں دنیا کو جو کچھ جانتا ہے اس میں ایک اہم خلا کو پُر کرتا ہے۔

ایچ پی وی اور سروائیکل کینسر کے خلاف عالمی اقدام انڈو پیسفک ریجن میں شراکت داروں اور معاونین کے ساتھ ایچ پی وی  ویکسینیشن، سروائیکل اسکریننگ اور ابتدائی علاج کے منصوبوں کو فروغ دے گا۔ ان کوششوں میں بنکاک میں ایشیا پیسیفک ورکشاپ کا انعقاد کرنا اور خطے کے اندر علم اور بہترین  طور طریقوں کا اشتراک اور پورے ہند-بحرالکاہل میں بیداری کے اقدامات کو مزید بڑھانے کے لیے بیداری کی کوششوں کو بڑھانا شامل ہے۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
In young children, mother tongue is the key to learning

Media Coverage

In young children, mother tongue is the key to learning
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،11 دسمبر 2024
December 11, 2024

PM Modi's Leadership Legacy of Strategic Achievements and Progress