نئی دہلی  11ستمبر   ۔ ڈاکٹر پرمود کمار مشرا کو  بھارت کے وزیراعظم کا پرنسپل سکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے آج  اپنا چارج سنبھا ل لیا ۔

 

ڈاکٹر مشرا  پروگراموں کے  انتظام میں طویل تجربہ رکھتے ہیں ، جن میں زراعت ،بحران کا بندوبست ، بجلی کاشعبہ ،  بنیادی  ڈھانچے کی فائننسنگ  اور انضباطی مسائل شامل ہیں۔ ان کا کیرئیر  بہت  نمایاں رہا ہے ۔ جس میں تحقیق  ، اشاعت  ، پالیسی سازی  اور پروگرام  /پروجیکٹ کا بندوبست  بھی  شامل رہا ہے ۔ وہ  پالیسی سازی اور انتظامیہ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور انہوں نے بہت سی اہم ذمہ داریاں  سنبھالی ہیں  مثلاََ وزیر اعظم کے ایڈیشنل پرنسپل  سکریٹری   ،  سکریٹری  زراعت اورتعاون   ،  بھارت سرکار  ،  چیئرمین اسٹیٹ  الیکٹرسٹی    ریگولیٹری   کمیشن   اور بحران کے  بندوبست کا  شعبہ  ۔  زراعت  اور تعاون کے سکریٹری کے طور پر وہ نیشنل ایگری کلچر ڈیولپمنٹ  پروگرام  ( آر کے وی  وائی  )  اور نیشنل فوڈ سکیورٹی مشن  ( این ایف  ایس ایم  )  جیسی  اہم  قومی اسکیموں  میں     سرگرم  رہے ۔

2014 سے  2019  کے درمیان وزیر اعظم  کے ایڈیشنل پرنسپل سکریٹری کی حیثیت سے انہیں  انسانی وسائل  کے بندوبست  ،خاص  طور پر سینئیر عہدوں  پر تقرر کے معاملے میں  اختراعی  نوعیت کی  اور   انقلابی تبدیلیاں    کرنے کا فخر حاصل رہا  ہے ۔

ان کے بین الاقوامی  تجربے میں  انسٹی ٹیوٹ  آف  ڈیولپمنٹ اسٹڈیز   (برطانیہ )  میں چار سال سے زیادہ کا تحقیقی اور  علمی کام    ، اے ڈی بی  اور عالمی  بینک کے پروجیکٹوں  کے سلسلے میں  بات چیت اوران پرعمل درآمد  ،  انٹر نیشنل  کراپ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ   فار  سیمی ایرڈ   ٹراپکس     (آئی سی  آر آئی  ایس اے ٹی )  کے  گورننگ بورڈ کا ممبر ہونا  اور بہت سی بین الاقوامی کانفرنسوں میں  ماہر  /  ریسورس پرسن  کے طور پر شرکت کرنا شامل ہے۔

انہیں  حال ہی میں  اقوام متحدہ کا ایس اے  ایس اے   کے اے  ڈبلیو اے   ایوارڈ  2019  دیا گیا ہے ،جو  بحران کے بندوبست کا سب سے مایہ ناز  بین الاقوامی ایوارڈ  ہے ۔

ڈاکٹر مشرا نے  یونیورسٹی آف  سیسکس سے  معاشیات /  ترقیاتی مطالعات  میں  پی  ایچ  ڈی کی  ہے ،  یونیورسٹی آف سیسکس سے  ڈیولپمنٹ اکنامکس  میں ایم اے کیا ہے  اور دہلی اسکول آف اکنامکس سے  پہلےدرجے میں  معاشیات میں  ایم اے کیا ہے ۔ نیز  1970  میں  جی ایم کالج (سامبل پور یونیورسٹی ) سے  بی اے آنرز    (معاشیات  )  پہلےدرجے میں  پاس کیا اور دیگر مضامین میں ڈسٹنکشن حاصل  کی ۔ وہ  اوڈیشہ کی تمام یونیورسٹیوں  میں معاشیات میں  اول درجہ حاصل کرنے والے واحد  طالبعلم تھے ۔

          انہوں  نے تین کتابیں  بھی لکھی ہیں  اس کے علاوہ بہت سے  بین الاقوامی رسالوں  میں  ان کے مضامین اور جائزے  بھی شائع ہوئے ہیں۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Vikas Bhi, Virasat Bhi: How JATAN, AI and Digital Archives are revolutionising India’s cultural heritage preservation

Media Coverage

Vikas Bhi, Virasat Bhi: How JATAN, AI and Digital Archives are revolutionising India’s cultural heritage preservation
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
وزیراعظم نے بھارت چھوڑوتحریک کے بہادر مجاہدین کو خراجِ عقیدت پیش کیا
August 09, 2026

وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے تاریخی بھارت چھوڑو تحریک میں حصہ لینے والے تمام مجاہدینِ آزادی کو یاد کرتے ہوئے ہندوستان کی آزادی کی جدوجہد میں ان کی بے مثال جرأت اور غیر متزلزل عزم کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ مہاتما گاندھی کی قیادت سے حاصل ہونے والی تحریک و رہنمائی کے زیرِ اثر بھارت چھوڑو تحریک کی پُرزور صدا نے آزادی کی جدوجہد میں نئی روح پھونک دی اور اس نے ہندوستانی عوام کے اس اٹل عزم کا اظہار کیا کہ وہ نوآبادیاتی اقتدار کی غلامی سے آزادی حاصل کر کے رہیں گے۔

وزیرِ اعظم نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا:

تاریخی بھارت چھوڑو تحریک میں حصہ لینے والے تمام مجاہدینِ آزادی کو یاد کرتا ہوں۔ ان کی جرأت و بہادری ہمیشہ ہر ہندوستانی کے لیے باعثِ تحریک رہے گی۔ مہاتما گاندھی جی کی قیادت سے متاثر ہو کر بھارت چھوڑو تحریک کی پُرزور صدا نے ہماری آزادی کی جدوجہد میں نئی توانائی پیدا کی اور اس نے ہمارے عوام کے اس غیر متزلزل عزم کی عکاسی کی کہ وہ نوآبادیاتی اقتدار کی غلامی سے نجات حاصل کریں گے۔