وزیر اعظم نے امن اور ترقی کے لیے ایٹمی توانائی کے محفوظ اور محتاط استعمال سے متعلق ہندوستان کے عزم کو اجاگر کیا
ڈائریکٹر جنرل گروسی نے ایک ذمہ دار ایٹمی طاقت کے طور پر ہندوستان کے شاندار ریکارڈ اور سماجی فائدے کے لیے سول نیوکلیئر اطلاقات(ایپلی کیشنز) میں اس کے عالمی قائدانہ کردار کی ستائش کی
ہندوستان اور آئی اے ای اے، گلوبل ساؤتھ میں ایٹمی ٹیکنالوجی اطلاقات میں توسیع کے لیے تعاون کریں گے

بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل  جناب رافیل ماریانو گروسی نے آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔

وزیر اعظم نے امن اور ترقی کے لیے  ایٹمی توانائی کے محفوظ اورمحتاط استعمال سے متعلق ہندوستان کی مستقل عہد بستگی کو اجاگر کیا۔وزیر اعظم نے ملک کے توانائی کے مرکب کے طورپرآب و ہوا کے لئے سازگار ایٹمی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کرنے کے ہندوستان کے جرأت مندانہ اہداف کو ساجھا کیا۔

ڈائریکٹر جنرل گروسی نے ایک ذمہ دار ایٹمی طاقت کے طور پر، ہندوستان کے شاندار ریکارڈ کی ستائش کی۔ انہوں نے  نیو کلیائی  سائنس اورٹیکنالوجی میں ہندوستان کی ترقی کی تعریف کی۔انہوں نے اس سلسلے میں  خاص طور پر اندرون ملک نیوکلیائی بجلی گھروں کی ترقی اوراستعمال کو نمایاں کیا ۔ انہوں نےسماجی فائدے کے لیے سول نیوکلیئر اطلاقات(ایپلی کیشنز)  میں اس کے عالمی قائدانہ کردار کا اعتراف کیا ۔اس میں وہ قابل ذکر پیشرفت شامل ہے جو ہندوستان نے بنی نوع انسان کو درپیش چنوتیوں کو حل کرنے کی غرض سے ، نیو کلیائی ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانے میں کی ہے۔ اس میں صحت، خوراک ،پانی کےاز سر نو استعمال کے لئے اسے  صاف کرنے،پلاسٹک کی آلودگی اور آب و ہوا کی تبدیلی سے متعلق چیلنج شامل ہیں۔

اس کے علاوہ چھوٹے ماڈیولر ری ایکٹرز اور مائیکرویعنی بہت چھوٹے ری ایکٹرزکے ذریعہ  سمیت،خالص صفراخراج سے متعلق  وعدوں کو پورا کرنے میں نیو کلیائی توانائی کے کردار میں توسیع کئے جانے کے بارے میں  بھی تبادلہ خیال  کیا گیا۔

ڈائریکٹر جنرل گروسی نے آئی اے ای اے اور ہندوستان کے درمیان شاندارساجھیداری کی تعریف کی۔انہوں نے ہندوستان کے تربیت اور صلاحیت سازی سے متعلق  ان پروگراموں کی ستائش کی جن سے بہت سے ممالک کوبہت مدد ملی ہے۔ دونوں فریقوں نے گلوبل ساؤتھ میں سول نیوکلیئر ٹیکنالوجی ایپلی کیشنز میں توسیع کرنے کے مقصدسے ہندوستان اورآئی اے ای اے کے درمیان تعاون کےامکانات تلاش کرنے پررضامندی ظاہر کی۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Vikas Bhi, Virasat Bhi: How JATAN, AI and Digital Archives are revolutionising India’s cultural heritage preservation

Media Coverage

Vikas Bhi, Virasat Bhi: How JATAN, AI and Digital Archives are revolutionising India’s cultural heritage preservation
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
وزیراعظم نے بھارت چھوڑوتحریک کے بہادر مجاہدین کو خراجِ عقیدت پیش کیا
August 09, 2026

وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے تاریخی بھارت چھوڑو تحریک میں حصہ لینے والے تمام مجاہدینِ آزادی کو یاد کرتے ہوئے ہندوستان کی آزادی کی جدوجہد میں ان کی بے مثال جرأت اور غیر متزلزل عزم کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ مہاتما گاندھی کی قیادت سے حاصل ہونے والی تحریک و رہنمائی کے زیرِ اثر بھارت چھوڑو تحریک کی پُرزور صدا نے آزادی کی جدوجہد میں نئی روح پھونک دی اور اس نے ہندوستانی عوام کے اس اٹل عزم کا اظہار کیا کہ وہ نوآبادیاتی اقتدار کی غلامی سے آزادی حاصل کر کے رہیں گے۔

وزیرِ اعظم نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا:

تاریخی بھارت چھوڑو تحریک میں حصہ لینے والے تمام مجاہدینِ آزادی کو یاد کرتا ہوں۔ ان کی جرأت و بہادری ہمیشہ ہر ہندوستانی کے لیے باعثِ تحریک رہے گی۔ مہاتما گاندھی جی کی قیادت سے متاثر ہو کر بھارت چھوڑو تحریک کی پُرزور صدا نے ہماری آزادی کی جدوجہد میں نئی توانائی پیدا کی اور اس نے ہمارے عوام کے اس غیر متزلزل عزم کی عکاسی کی کہ وہ نوآبادیاتی اقتدار کی غلامی سے نجات حاصل کریں گے۔