جناب بون نے دوطرفہ تعاون کے مختلف شعبوں میں ہونے والی پیش رفت کے بارے میں وزیر اعظم کو آگاہ کیا
وزیر اعظم نے باسٹل ڈے کی تقریبات میں شرکت کی دعوت دینے پر صدر میکرون کا شکریہ ادا کیا
وزیر اعظم نے پیغام دیا کہ وہ پیرس میں صدر میکرون کے ساتھ اپنی ملاقات کے منتظر ہیں

فرانس کے صدر کے سفارتی مشیر جناب ایمانوئل بون نے آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔

جناب بون نے وزیر اعظم کو ان کے آئندہ دورۂ فرانس کے تناظر میں دو طرفہ تعاون کے مختلف شعبوں میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔

وزیر اعظم نے 14 جولائی کو یوم باسٹیل کی تقریبات میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی دعوت دینے پر صدر میکرون کا شکریہ ادا کیا۔

ہیروشیما میں صدر میکرون کے ساتھ اپنی حالیہ ملاقات کو یاد کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ وہ پیرس میں اپنی بات چیت جاری رکھنے کے منتظر ہیں جس سے ہندوستان-فرانس اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مزید تقویت ملے گی۔

 
Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Manufacturing emerges as new growth engine for India’s GCC office demand

Media Coverage

Manufacturing emerges as new growth engine for India’s GCC office demand
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
وزیرِ اعظم نے بھارت کے نوجوانوں کی جرأت اور استقامت کو سراہتے ہوئے سنسکرت سبھاشیتم شیئر کیا
July 20, 2026

وزیرِ اعظم  جناب  نریندر مودی نے بھارت کے نوجوانوں کی جرأت اور استقامت کی تعریف کرتے ہوئے ایک سنسکرت سبھاشیتم (حکمت آمیز شعر) شیئر کیا:

"प्राप्यापदं न व्यथते कदाचिदुद्योगमन्विच्छति चाप्रमत्तः।

दुःखं च काले सहते महात्मा धुरन्धरस्तस्य जिताः सपत्नाः॥"

جناب  مودی نے کہا کہ ہمارے نوجوان اپنی جرأت، خود اعتمادی اور انتھک محنت کے ذریعے تاریخی کامیابی حاصل کر رہے ہیں اور یہی تیزی سے ترقی کررہے  ہندوستان کی سب سے بڑی طاقت ہے۔

وزیرِ اعظم نے ایکس  پر پوسٹ کیا:

"آج ہمارے نوجوان ساتھی صبر، خود اعتمادی اور انتھک محنت سے تاریخی کامیابی حاصل کر رہے ہیں۔ یہی ترقی کررہے بھارت کی سب سے بڑی طاقت ہے۔"

प्राप्यापदं  व्यथते कदाचिदुद्योगमन्विच्छति चाप्रमत्तः।

दुःखं  काले सहते महात्मा धुरन्धरस्तस्य जिताः सपत्नाः॥