میرے عزیز دوست وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی دعوت پر میں25 سے 26 فروری2026 تک اسرائیل کے سرکاری دورے پر روانہ ہو رہا ہوں۔

ہندوستان اور اسرائیل کے مابین ایک مضبوط اور کثیر جہتی اسٹریٹجک شراکت داری قائم ہے، جس نے حالیہ برسوں میں نمایاں ترقی اور انتہائی فعالیت کا مظاہرہ کیا ہے ۔ میں وزیر اعظم نیتن یاہو کے ساتھ اپنی بات چیت کا منتظر ہوں۔ جس کا مقصد مختلف شعبوں میں ہمارے تعاون کو مزید مستحکم کرنا ہے، جن میں سائنس و ٹیکنالوجی، اختراع، زراعت، آبی وسائل کا انتظام، ٹیکنالوجی، دفاع و سلامتی، تجارت و سرمایہ کاری اور عوامی روابط شامل ہیں۔ اس ملاقات  کے دوران ہم باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلۂ خیال کریں گے۔

اس دورے کے دوران میں اسرائیل کے صدر عزت مآب جناب اسحاق ہرزوک سے بھی ملاقات کروں گا ۔ یہ میرے لئے اعزاز کا باعث ہو گا کہ میں  اسرائیلی پارلیمنٹ ، کنیسٹ سے خطاب کرنے والے پہلا ہندوستانی وزیر اعظم  بنوں گا۔ یہ ایک ایسا موقع ہے جو دونوں ممالک کو جوڑنے والے مضبوط پارلیمانی اور جمہوری تعلقات کو خراج تحسین پیش کرے گا ۔

میں ہندوستانی تارکین وطن ارکان سے ملاقات کا بے صبری سے منتظر ہوں جنہوں نے طویل عرصے سے ہندوستان-اسرائیل کے درمیان خصوصی دوستی کو پروان چڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔

مجھے یقین ہے کہ میرا سرکاری دورہ دونوں ممالک کے درمیان پائیدار تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا ، اسٹریٹجک شراکت داری کے لیے نئے اہداف طے کرے گا  اور ایک لچکدار ، اختراعی اور خوشحال مستقبل کے لیے ہمارے مشترکہ وژن کو آگے بڑھائے گا ۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India's food services market to reach USD 150 billion by FY31, online share to rise to 18%: Report

Media Coverage

India's food services market to reach USD 150 billion by FY31, online share to rise to 18%: Report
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،10 جولائی 2026
July 10, 2026

Building Viksit Bharat: PM Modi Accelerating India's Growth at Home and Across the World