آج میں جمہوریہ قبرص، کینیڈا اور کروشیا کے تین ملکی دورے پر روانہ ہو رہا ہوں۔

15 تا 16 جون کو میں جمہوریہ قبرص کا دورہ کروں گا، جہاں میں صدر محترم نکوس کرسٹودولِدیس کی دعوت پر جا رہا ہوں۔ قبرص بحیرہ روم کے خطے اور یورپی یونین میں بھارت کا قریبی دوست اور اہم شراکت دار ہے۔ یہ دورہ ہمارے تاریخی رشتوں کو مضبوط بنانے اور تجارت، سرمایہ کاری، سلامتی، ٹیکنالوجی جیسے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے ساتھ ساتھ عوامی سطح پر رابطوں کو فروغ دینے کا ایک موقع فراہم کرتا ہے۔

قبرص سے میں کینیڈا کے کاناناسکس جاؤں گا، جہاں میں وزیر اعظم محترم مارک کارنی کی دعوت پر جی 7 سربراہی اجلاس میں شرکت کروں گا۔ یہ اجلاس عالمی اہمیت کے مسائل اور عالمی خطۂ جنوب کی ترجیحات پر خیالات کے تبادلے کے لیے ایک اہم موقع ہوگا۔ میں شراکت دار ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کا بھی منتظر ہوں۔

18 جون کو میں جمہوریہ کروشیا کے دورے پر جاؤں گا اور وہاں کے صدر زوران میلانووک اور وزیر اعظم آندرے پلینکووک سے ملاقات کروں گا۔ بھارت اور کروشیا کے درمیان صدیوں پرانے ثقافتی روابط ہیں۔ یہ کسی بھارتی وزیر اعظم کا پہلا دورۂ کروشیا ہوگا، جو باہمی دلچسپی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے نئے راستے کھولے گا۔

یہ تین ملکی دورہ ان شراکت دار ممالک کا شکریہ ادا کرنے کا بھی ایک موقع ہے، جنہوں نے سرحد پار دہشت گردی کے خلاف ہماری جنگ میں بھرپور حمایت کی ہے، اور دنیا بھر میں دہشت گردی کی تمام اقسام اور صورتوں کے خلاف ایک مؤثر عالمی فہم پیدا کرنے کی کوشش کو مضبوط بنانے کا ایک اہم موقع ہے۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Somnath Swabhiman Parv: “Feeling blessed to be in Somnath, a proud symbol of our civilisational courage,” says PM Modi

Media Coverage

Somnath Swabhiman Parv: “Feeling blessed to be in Somnath, a proud symbol of our civilisational courage,” says PM Modi
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،11 جنوری 2026
January 11, 2026

Dharma-Driven Development: Celebrating PM Modi's Legacy in Tradition and Transformation