آج، میں 2 سے 9 جولائی 2025 تک گھانا، ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو، ارجنٹینا، برازیل اور نمیبیا کے پانچ ممالک کے دورے پر جا رہا ہوں۔
صدر عزت مآب جان ڈرامانی مہاما کی دعوت پر میں 2-3 جولائی کو گھانا کا دورہ کروں گا۔ گھانا گلوبل ساؤتھ میں ایک قابل قدر شراکت دار ہے اور افریقی یونین اور مغربی افریقی ریاستوں کی اقتصادی برادری میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ میں ان سےاپنی ملاقاتوں کا منتظر ہوں جس کا مقصد ہمارے تاریخی تعلقات کو مزید گہرا کرنا اور تعاون کے نئے دروازے کھولنا ہے، جس میں سرمایہ کاری، توانائی، صحت، سلامتی، صلاحیت سازی اور ترقیاتی شراکت داری کے شعبے شامل ہیں۔ ساتھی جمہوریتوں کے طور پر، گھانا کی پارلیمنٹ میں خطاب کرنا اعزاز کی بات ہوگی۔
میں 3 -4 جولائی کو، ریپبلک آف ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو میں قیام کروں گا، ایک ایسا ملک جس کے ساتھ ہمارے گہرے تاریخی، ثقافتی اور لوگوں کے درمیان تعلقات ہیں۔ میں صدرعزت مآب محترمہ کرسٹین کارلا کنگالو، جو اس سال کے پرواسی بھارتیہ دیوس میں مہمان خصوصی تھیں اور وزیر اعظم عزت مآب محترمہ کملا پرسادبیسسر، جنہوں نے حال ہی میں دوسری میعاد کے لیے عہدہ سنبھالا ہے، سے ملاقات کروں گا۔ ہندوستانی پہلی بار ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو میں 180 برس پہلے پہنچے تھے۔ یہ دورہ نسب اور رشتہ داری کے خصوصی بندھنوں کو پھر سے زندہ کرنے کا موقع فراہم کرے گا جو ہمیں متحد کرتے ہیں۔
پورٹ آف ا سپین سے، میں بیونس آئرس کا سفر کروں گا۔ 57 برسوں میں کسی بھارتی وزیر اعظم کا ارجنٹینا کا یہ پہلا دو طرفہ دورہ ہوگا۔ ارجنٹینا لاطینی امریکہ میں ایک اہم اقتصادی شراکت دار اور جی 20 کا قریبی معاون ہے۔ میں صدر عزت مآب جیویر میلیئی کے ساتھ اپنی بات چیت کا منتظر ہوں، جن سے مجھےگذشتہ برس بھی ملنے کا شرف حاصل ہوا تھا۔ ہم زراعت، اہم معدنیات، توانائی، تجارت، سیاحت، ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری کے شعبوں سمیت اپنے باہمی فائدہ مند تعاون کو آگے بڑھانے پر توجہ مرکوز کریں گے۔
میں 6-7 جولائی کو ریو ڈی جنیرو میں برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کروں گا۔ ایک بانی رکن کے طور پر، بھارت ابھرتی ہوئی معیشتوں کے درمیان تعاون کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر برکس کے لیے پابند عہد ہے۔ ہم مل کر ایک زیادہ پرامن، منصفانہ، مساوی، جمہوری اور متوازن کثیر قطبی عالمی نظام کے لیے کوشاں ہیں۔ سربراہی اجلاس کے موقع پر میں کئی عالمی رہنماؤں سے بھی ملاقات کروں گا۔ میں دو طرفہ رسمی دورے کے لیے برازیلیا کا سفر کروں گا، جوتقریباً چھ دہائیوں میں کسی ہندوستانی وزیر اعظم کا پہلا دورہ ہے۔ یہ دورہ برازیل کے ساتھ ہماری قریبی شراکت داری کو مضبوط کرنے اور گلوبل ساؤتھ کی ترجیحات کو آگے بڑھانے کے لئے میرے دوست صدر عزت مآب لوئیز اناسیو لولا دا سلوا، کے ساتھ کام کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔
میری آخری منزل نمیبیا ہوگی،جس کے ساتھ ہم نوآبادیاتی نظام کے خلاف جدوجہد کی ایک مشترکہ تاریخ ساجھا کرتے ہیں۔ میں صدر عزت مآب ڈاکٹر نیتمبو نندی-ندیتواہ کے ساتھ ملاقات کا منتظر ہوں اور اس دوران ہم ہمارے لوگوں، ہمارے خطوں اور وسیع تر گلوبل ساؤتھ کے فائدے کے لیے تعاون کے لیے ایک نیا روڈ میپ تیار کریں گے۔ نمیبیا کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے بھی خطاب کرنا ایک اعزاز کی بات ہوگی کیونکہ ہم آزادی اور ترقی کے لیے اپنی پائیدار یکجہتی اور مشترکہ عزم کا جشن مناتے ہیں۔
مجھے یقین ہے کہ میرے پانچ ممالک کے دورے پورے گلوبل ساؤتھ میں ہماری گہری دوستی کو تقویت دیں گے، بحر اوقیانوس کے دونوں طرف ہماری شراکت داری کو مضبوط کریں گے اور کثیرجہتی پلیٹ فارم جیسے برکس، افریقی یونین، ایکواس اور کیریکوم میں مصروفیات کو مزید گہرا کریں گے۔
Over the next few days, I will be attending various bilateral, multilateral and other programmes in Ghana, Trinidad & Tobago, Argentina, Brazil, and Namibia. Looking forward to interacting with world leaders and discussing ways to make our planet better. https://t.co/tg3FOwtceh
— Narendra Modi (@narendramodi) July 2, 2025
Later this evening, I will reach Ghana, a valued friend in Africa and a key partner in the Global South. The talks with President John Dramani Mahama will provide an opportunity to boost India-Ghana friendship across various sectors. It is also an honour to be getting the…
— Narendra Modi (@narendramodi) July 2, 2025
On 3rd and 4th July, I will be in Trinidad & Tobago, a nation with whom India shares historical linkages. The meetings with President Christine Carla Kangaloo and Prime Minister Kamla Persad-Bissessar will add momentum to the economic and cultural cooperation between our nations.…
— Narendra Modi (@narendramodi) July 2, 2025
My visit to Argentina will be the first bilateral visit by an Indian Prime Minister in 57 years. India and Argentina are working closely in G20 and also bilaterally to improve economic linkages, especially in futuristic sectors such as technology and innovation. Will be holding…
— Narendra Modi (@narendramodi) July 2, 2025
My visit to Brazil include participation in the BRICS Summit in Rio de Janeiro and a bilateral state visit in Brasilia, which would be the first by an Indian Prime Minister in almost six decades. There would be various meetings with world leaders on the sidelines of the Rio BRICS…
— Narendra Modi (@narendramodi) July 2, 2025
The visit to Namibia seeks to strengthen relations with a trusted partner with whom we have a shared history when it comes to resisting colonialism. President Dr.Netumbo Nandi-Ndaitwah and I will talk about ways to boost ties across many sectors. It’ll be an honour to address the…
— Narendra Modi (@narendramodi) July 2, 2025


