میں 23 سے 26 جولائی تک برطانیہ اور مالدیپ کے دورے پر جا رہا ہوں۔

ہندوستان اور برطانیہ ایک جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کا اشتراک کرتے ہیں جس میں حالیہ برسوں میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔ ہمارا تعاون تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی، اختراع، دفاع، تعلیم، تحقیق، پائیداری، صحت اور عوام سے عوام کے تعلقات سمیت مختلف شعبوں پر محیط ہے۔ وزیر اعظم عزت مآب سرکیراسٹارمرکے ساتھ میری ملاقات کے دوران، ہمیں اپنی اقتصادی شراکت داری کو مزید بڑھانے کا موقع ملے گا، جس کا مقصد دونوں ممالک میں خوشحالی، ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے۔ میں اس دورے کے دوران ہز میجسٹی کنگ چارلس سوم سے ملاقات کا بھی منتظر ہوں۔

اس کے بعد میں صدر عزت مآب محمد معیزو کی دعوت پر مالدیپ کا سفر کروں گا۔ مالدیپ کی آزادی کی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد ہونے والی تقریبات میں شرکت کروںگا ۔ اس سال ہمارے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 60ویں سالگرہ بھی منائی جا رہی ہے۔ میں صدر معیزو اور دیگر سیاسی قائدین کے ساتھ اپنی ملاقاتوں کا منتظر ہوں، تاکہ ایک جامع اقتصادی اور میری ٹائم سیکورٹی پارٹنرشپ کے ہمارے مشترکہ وژن کو آگے بڑھایا جا سکے، اور بحر ہند کے علاقے میں امن، خوشحالی اور استحکام کے لیے ہمارے تعاون کو مضبوط کیا جا سکے۔

مجھے یقین ہے کہ اس دورے کے ٹھوس نتائج برآمد ہوں گے، ہمارے لوگوں کو فائدہ پہنچے گا اور ہماری ،‘‘پڑوسی سب سے پہلے’’ کی پالیسی کو آگے بڑھایا جائے گا۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
How NPS transformed in 2025: 80% withdrawals, 100% equity, and everything else that made it a future ready retirement planning tool

Media Coverage

How NPS transformed in 2025: 80% withdrawals, 100% equity, and everything else that made it a future ready retirement planning tool
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،20 دسمبر 2025
December 20, 2025

Empowering Roots, Elevating Horizons: PM Modi's Leadership in Diplomacy, Economy, and Ecology