جمہوریہ کوریا کے صدرجناب لی جے مایونگ کے خصوصی ایلچی جناب کم بو کیوم کی قیادت میں ایک وفد نے آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔
وزیر اعظم نے جون 2025 میں جی-7کے سربراہی اجلاس کے موقع پر صدر لی جے مایونگ کے ساتھ اپنی انتہائی پرتپاک ملاقات کی تھی جس میں نتیجہ خیزبات چیت ہوئی تھی، وزیر اعظم نے اپنی اس ملاقات کو یاد کیا اور ہندوستان میں اعلیٰ اختیاراتی وفد بھیجنے کے صدر لی جے مایونگ کے اشارے کی بھر پور ستائش کی۔
جناب کم بو کیوم نے صدر لی جے مایونگ کی طرف سے وزیر اعظم کو نیک خواہشات پیش کیں اور ان کا پیغام پہنچایا جس میں اس اہمیت کا اعادہ کیا گیا، جو جمہوریہ کوریا ہندوستان کے ساتھ اپنی خصوصی اسٹریٹجک شراکت داری کو دیتا ہے۔
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے دونوں جمہوریتوں کے درمیان خاص طور پر ہند-بحرالکاہل خطے میں گہرے اور کثیر جہتی تعلقات کے ذریعے ادا کیے جانے والے مستحکم کردار پر زور دیا۔
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہندوستان میں اقتصادی اور مینوفیکچرنگ کی پیش رفت کو اجاگر کیا جو ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی، جہاز سازی، دفاع، الیکٹرانکس، گرین ہائیڈروجن اور بیٹری سازی جیسے اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع اور تعاون کی راہ کھولتی ہے۔ وزیر اعظم نے دونوں ممالک کی معیشتوں کے لیے انقلابی قوت کے طور پر ہندوستان کے آبادیاتی فائدے اور ہنر مند انسانی وسائل کی صلاحیت کے امکانات پر بھی زور دیا۔
دونوں فریقوں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید بلندیوں تک پہنچانے کے واسطے کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے وفد کو ان کی کوششوں میں کامیابی کی تمنا ظاہر کی اور ہندوستان میں صدر لی جے مایونگ کی میزبانی کی امید جتائی۔
Delighted to receive the delegation of Special Envoys from the Republic of Korea led by Mr. Kim Boo Kyum. Recalled my positive meeting with President @Jaemyung_Lee last month. India–ROK Special Strategic Partnership, which completes 10 years, continues to grow from innovation and… pic.twitter.com/3N1V0WSFe1
— Narendra Modi (@narendramodi) July 17, 2025


