آج وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کمیونسٹ پارٹی کے پولٹ بیورو کے رکن اور چین کے وزیر خارجہ جناب وانگ یی کا استقبال کیا۔
جناب وانگ یی نے تیانجن میں منعقد ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے لیے صدر شی جن پنگ کی طرف سے وزیر اعظم کو پیغام اور دعوت نامہ پیش کیا۔ انھوں نے وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جئے شنکر کے ساتھ دوطرفہ ملاقات اور خصوصی نمائندوں کی 24 ویں میٹنگ کے بارے میں بھی اپنا مثبت جائزہ پیش کیا، جس کی انھوں نے اپنے دورے کے دوران این ایس اے جناب اجیت ڈوبھال کے ساتھ مشترکہ صدارت کی تھی۔
وزیر اعظم نے سرحد پر امن و امان برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا اور سرحدی مسئلے کے منصفانہ، معقول اور باہمی طور پر قابل قبول حل کے لیے بھارت کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم نے گذشتہ سال کازان میں صدر شی جن پنگ کے ساتھ ملاقات کے بعد سے دوطرفہ تعلقات میں مسلسل اور مثبت پیش رفت کا خیرمقدم کیا جس میں باہمی احترام، باہمی مفاد اور باہمی حساسیت بشمول کیلاش مانسروور یاترا کی بحالی شامل ہے۔
وزیراعظم نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کی دعوت پر صدر شی جن پنگ کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں چین کی صدارت کی حمایت کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ تیانجن میں صدر شی سے ملاقات کے منتظر ہیں۔ وزیر اعظم نے زور دیا کہ بھارت اور چین کے درمیان مستحکم ، متوقع اور تعمیری تعلقات علاقائی اور عالمی امن اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کریں گے۔
Glad to meet Foreign Minister Wang Yi. Since my meeting with President Xi in Kazan last year, India-China relations have made steady progress guided by respect for each other's interests and sensitivities. I look forward to our next meeting in Tianjin on the sidelines of the SCO… pic.twitter.com/FyQI6GqYKC
— Narendra Modi (@narendramodi) August 19, 2025


