سنگاپور کے نائب وزیراعظم اور وزیر مالیات  ہینگ سوی کیت نے وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔

اس ملاقات کے دوران نائب وزیراعظم سنگاپور نےوزیراعظم جناب نریندر مودی کو وزیراعظم  سنگاپور جناب لی سین  لونگ اور منسٹر امیریٹس  گوہ چوک ٹونک کی نیک خواہشات پیش کی۔  اس موقع پر وزیراعظم جناب مودی نے ان دونوں لیڈروں کے ساتھ سابقہ مفید مطلب ملاقات یاد دلاتے ہوئےنائب وزیراعظم کو اپنی جانب سے ان لیڈروں کو اپنی نیک خواہشات پیش کیں۔

اس ملاقات کے دوران وزیراعظم جناب نریندر مودی نے پچھلے ماہ نیویارک میں واقع اقوام متحدہ کے دفتر میں  مہاتماگاندھی کی 150ویں سالگرہ کے موقع پر اہتمام کی جانے والی خصوصی تقریب میں وزیراعظم سنگاپور جناب لی سین لونگ کی شرکت کرنے کی ستائش کی۔

سنگاپور کے نائب وزیراعظم جناب کیت نے اس موقع پر حکومت ہند کے ذریعے کیے جانے والے مثبت تغیراتی اقدامات کا پرستائش انداز میں تذکرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان مثبت تغیراتی اقدامات کے نیتجے میں سرمایہ کاری کے زبردست مواقع پیدا کیے، بالخصوص ہندوستان کی بنیادی ڈھانچے کی سہولیات میں سرمایہ کاری کے زبردست امکانات پیداہوئے۔اس موقع پر  انہوں نے ہندوستان اور سنگاپور کے درمیان  فن ٹیک سمیت ٹیکنالوجی کے سیکٹر میں بڑھتے باہمی تعاون  کی ستائش کی۔

آخر میں وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ہندوستان اور سنگاپور کے درمیان سرمایہ کاری میں نمو اور تجارتی تعلقات میں اضافے پر مسرت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ سنگاپور میں  روپے کارڈ RuPay Card  اور بھیم ایپ BHIM app  کے استعمال نے  مالیاتی سودوں میں زبردست آسانیاں پیدا کردی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی وزیراعظم نے چنئی میں سنگاپور کے طلبا کی شرکت کے ساتھ دوسری مشترکہ ہیکاتھن کی کامیابی پر بھی مسرت کا اظہار کیا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ  یہ تمام تبدیلیاں دونوں ملکوں کے درمیان قریبی سماجی، کاروباری اور اختراعی شراکت داری کی علامت ہے۔

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Move from endless war to end of war': PM Modi to Russian President Putin

Media Coverage

Move from endless war to end of war': PM Modi to Russian President Putin
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister congratulates the nation on achieving 7.8% GDP growth; highlights surging economic confidence
September 01, 2026

Prime Minister Shri Narendra Modi today congratulated the nation on achieving a Gross Domestic Product (GDP) growth rate of 7.8% in the first quarter of the financial year. Sharing a video message, the Prime Minister highlighted the strong economic numbers, emphasizing that these figures reflect a surging economic confidence.

In a post on X, the Prime Minister shared:

"7.8% growth.

Strong numbers.

Even stronger confidence."