پروجیکٹوں کی کل تخمینی لاگت 6456 کروڑ روپے ہوگی اور یہ پروجیکٹ 29-2028 تک مکمل ہوں گے
یہ منصوبے تعمیر کے دوران تقریباً 114 (ایک سو چودہ) لاکھ کام کے دنوں کے لیے براہ راست روزگار بھی پیدا کریں گے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت  میں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی (سی سی ای اے) نے ریلوے کی وزارت کے 3 (تین) پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے، جس کی کل تخمینہ لاگت 6,456 کروڑ روپے ہو گی۔

منظور شدہ منصوبے غیر منسلک علاقوں کو جوڑ کر لاجسٹک کی کارکردگی کو بہتر بنائیں گے، موجودہ لائنوں  کی  صلاحیت میں اضافہ کریں گے اور نقل و حمل کے نیٹ ورکس میں اضافہ کریں گے، جس کے نتیجے میں سپلائی چین کو ہموار کیا جاسکے گا اور اقتصادی ترقی میں تیزی آئے گی۔

نئی لائن کی تجاویز براہ راست کنکٹی وٹی فراہم کریں گی اور نقل و حرکت کو بہتر بنائیں گی، جس سے ہندوستانی ریلویز کی بہتر کارکردگی اور خدمات  پر اعتماد  میں اضافہ ہو گا۔ ملٹی ٹریکنگ کی تجویز آپریشن کو آسان بنائے گی اور بھیڑ کو کم کرے گی، جس سے ہندوستانی ریلوے کے مصروف ترین حصوں پر انتہائی مطلوبہ بنیادی ڈھانچے کو فروغ حاصل ہو گا۔  یہ پروجیکٹ وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کے نئے ہندوستان کے وژن سے مطابقت رکھتے  ہیں، جو علاقے کے لوگوں کو اس علاقے میں جامع ترقی کے ذریعہ "آتم نر بھر" بنائے گا ، جس سے ان کے روزگار/ خود روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا۔

یہ پروجیکٹ ملٹی موڈل کنکٹیویٹی کے لیے پی ایم-گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان کا نتیجہ ہیں، جو مربوط منصوبہ بندی کے ذریعے ممکن ہوا ہے اور لوگوں، سامان اور خدمات کی نقل و حرکت کے لیے بغیر کسی رکاوٹ کے رابطہ فراہم کرے گا۔

چار ریاستوں یعنی اڈیشہ، جھارکھنڈ، مغربی بنگال اور چھتیس گڑھ کے 7 اضلاع کا احاطہ کرنے والے 3 (تین) پروجیکٹوں سے ہندوستانی ریلوے کے موجودہ نیٹ ورک میں تقریباً 300 کلومیٹر کا اضافہ ہوگا۔

ان پروجیکٹوں کے ساتھ 14 نئے اسٹیشن تعمیر کیے جائیں گے، جو 2 (دو) امنگوں والے اضلاع (نواپاڈا اور مشرقی سنگھ بھوم) کو اضافی کنکٹیویٹی فراہم کریں گے۔ نئی لائن کے منصوبے تقریباً  1300  گاؤں اور تقریباً 11 لاکھ کی آبادی کو  کنکٹیویٹی فراہم کریں گے۔ ملٹی ٹریکنگ پروجیکٹ تقریبا 1300 گاؤں اور تقریباً 19 لاکھ کی آبادی کے لئے کنکٹیویٹی کو بڑھا دے گا۔

یہ زرعی مصنوعات، کھاد، کوئلہ، لوہا، اسٹیل، سیمنٹ، چونا پتھر وغیرہ جیسی اشیاء کی نقل و حمل کے لیے ضروری راستے ہیں۔ صلاحیت میں اضافے کے کاموں کے نتیجے میں 45 ایم ٹی پی اے (ملین ٹن سالانہ) کی اضافی مال برداری ہوگی۔ ریلوے کے ماحول دوست اور توانائی کے مؤ ثر ذرائع آمدورفت کی وجہ سے، آب و ہوا کے اہداف کو حاصل کرنے ،  ملک کی لاجسٹکس لاگت کو کم کرنے، تیل کی درآمد (10 کروڑ لیٹر) کو کم  کرنے، سی او -2 اخراج کو  (240 کروڑ کلوگرام) کم کرنے میں مدد ملے گی، جو کہ 9.7 کروڑ درخت لگانے کے برابر ہے۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Rocking concert economy taking shape in India

Media Coverage

Rocking concert economy taking shape in India
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister expresses gratitude to the Armed Forces on Armed Forces Flag Day
December 07, 2025

The Prime Minister today conveyed his deepest gratitude to the brave men and women of the Armed Forces on the occasion of Armed Forces Flag Day.

He said that the discipline, resolve and indomitable spirit of the Armed Forces personnel protect the nation and strengthen its people. Their commitment, he noted, stands as a shining example of duty, discipline and devotion to the nation.

The Prime Minister also urged everyone to contribute to the Armed Forces Flag Day Fund in honour of the valour and service of the Armed Forces.

The Prime Minister wrote on X;

“On Armed Forces Flag Day, we express our deepest gratitude to the brave men and women who protect our nation with unwavering courage. Their discipline, resolve and spirit shield our people and strengthen our nation. Their commitment stands as a powerful example of duty, discipline and devotion to our nation. Let us also contribute to the Armed Forces Flag Day fund.”