بھارت سیمی کنڈکٹر مشن کے تحت ملک میں ترقی کی رفتار مزید تیز ہو رہی ہے اور اب بھارت کمپاؤنڈ سیمی کنڈکٹر پر مبنی منی / مائیکرو ایل ای ڈی ڈسپلے مینوفیکچرنگ کے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے

وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے بھارت سیمی کنڈکٹر مشن کے تحت دو مزید سیمی کنڈکٹر منصوبوں کو منظوری دے دی ہے۔ ان میں ملک کی پہلی تجارتی مِنی / مائیکرو ایل ای ڈی ڈسپلے سہولت شامل ہے جو گیلئم نائٹرائیڈ ٹیکنالوجی پر مبنی ہوگی اس میں ایک سیمی کنڈکٹر پیکیجنگ مرکز بھی شامل ہے۔

یہ دونوں منظور شدہ منصوبے ریاست گجرات میں قائم کیے جائیں گے اور ان میں مجموعی طور پر تقریباً 3936کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ ان سے مجموعی طور پر2230ہنرمند افراد کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے۔

تفصیلات درج ذیل ہیں:

 

کرسٹل میٹرکس لمیٹڈ (سی ایم ایل) مِنی/مائیکرو ایل ای ڈی ڈسپلے ماڈیولز کی تیاری کے لیے گجرات کے دھولیرا میں کمپاؤنڈ سیمی کنڈکٹر کی تیاری اور اے ٹی ایم پی کے لیے ایک مربوط مرکز قائم کرے گی ۔  یہ مربوط مرکز جی اے این فاؤنڈری خدمات بھی فراہم کرے گی ، جس میں 6 "ویفرز پر ایپی ٹیکسی بھی شامل ہے ۔  مِنی/مائیکرو ایل ای ڈی ڈسپلے پینل کی سالانہ مجوزہ پیداواری صلاحیت 72,000 مربع میٹر ہے اور منی/ مائیکرو ایل ای ڈی گیلئم نائٹریٹ ایپی ٹیکسی ویفرز کی خاطر آر جی بی ویفرز کے 24,000 سیٹ ہیں ۔  مجوزہ مصنوعات میں ٹی وی اور سائنیجز/کمرشیل ڈسپلے کے لیے بڑے ڈسپلے ، ٹیبلٹس ، اسمارٹ فونز اور اِن -کار ڈسپلے کے لیے درمیانے درجے کے ڈسپلے  اور ایکسٹینڈ ریئلٹی (ایکس آر) شیشوں اور اسمارٹ گھڑیوں کے لیے مائیکرو ڈسپلے ہوں گے ۔

 

سوچی سیمی  کون پرائیویٹ لمیٹڈ (ایس ایس پی ایل) گجرات کے سورت میں ایک آؤٹ سورس سیمی کنڈکٹر اسمبلی اینڈ ٹیسٹ (او ایس اے ٹی) مرکز قائم کرے گی۔  سوچی سیمی کون کی مجوزہ پیداواری صلاحیت 1033.20 ملین چپس سالانہ ہے ۔  ہدف بند ایپلی کیشنز میں پاور الیکٹرانکس ، اینالاگ آئی سیز ، اور صنعتی نظامات شامل ہیں ، جو آٹوموٹیو ، صنعتی آٹومیشن ، اور کنزیومر الیکٹرانکس جیسے اِنڈ مارکیٹس کی خدمت کرتے ہیں ۔

 

ان دو منظوریوں کے ساتھ ، ملک میں سیمی کنڈکٹر ایکو سسٹم کو نمایاں فروغ ملے گا کیونکہ انڈیا سیمی کنڈکٹر مشن (آئی ایس ایم) کے تحت منظور شدہ منصوبوں کی کل تعداد 12 تک پہنچ جائے گی ، جس میں تقریب  1.64 لاکھ کروڑ  روپےکی مجموعی سرمایہ کاری ہوگی ۔

یہ ملک میں بڑھتی ہوئی عالمی معیار کی چپ ڈیزائن صلاحیتوں کی تکمیل کریں گے جو حکومت کی طرف سے 315 تعلیمی اداروں اور 104 اسٹارٹ اپس کو فراہم کردہ ڈیزائن انفرااسٹرکچر سپورٹ سے آگے بڑھے ہیں ۔

ہندوستان میں سیمی کنڈکٹر ماحولیاتی نظام میں رفتار مزید بڑھ رہی ہے جس میں دس منظور شدہ منصوبے پہلے ہی عمل درآمد کے مختلف مراحل میں ہیں ۔  دو پروجیکٹوں نے پہلے ہی ہندوستان سے تجارتی ترسیل(کمرشیل شپ مینٹ) شروع کر دی ہے اور توقع ہے کہ مزید دو جلد ہی تجارتی ترسیل شروع کر دیں گے۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India’s pharmaceutical sector records transformative growth over 12 years, strengthening affordable healthcare and self-reliance

Media Coverage

India’s pharmaceutical sector records transformative growth over 12 years, strengthening affordable healthcare and self-reliance
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،19 جون 2026
June 19, 2026

Appreciation for India’s Domestic Growth and Rising Global Influence under PM Modi’s Leadership