وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی زیر صدارت مرکزی کابینہ نے دہلی میٹرو کے فیز IV پروجیکٹ کے دو نئے گلیاروں کی منظوری دے دی ہے، جس سے قومی خطہ راجدھانی میں میٹرو رابطے کو مزید بہتر بنانے کی امید ہے۔

یہ دو راہداریاں ہیں؛

  1. اندرلوک - اندر پرستھ 12.377 کلومیٹر
  2.  لاجپت نگر - ساکیت جی بلاک 8.385 کلومیٹر

پروجیکٹ کی  لاگت اور فنڈنگ

دہلی میٹرو کے فیز -IV پروجیکٹ کے ان دو راہداریوں کی کل پروجیکٹ لاگت 8,399 کروڑ روپے ہے، جو حکومت ہند، دہلی سرکار اور بین الاقوامی فنڈنگ ایجنسیوں سے حاصل کی جائے گی۔

یہ دونوں لائنیں20.762 کلومیٹر پر مشتمل ہوں گی۔ اندرلوک - اندر پرستھ  کوریڈور گرین لائن کی توسیع ہوگی اور یہ ریڈ، یلو، ایئرپورٹ لائن، میجنٹا، وائلیٹ اور بلیو لائنوں کے ساتھ انٹرچینج فراہم کرے گی، جبکہ لاجپت نگر - ساکیت جی بلاک کوریڈور سلور، میجنٹا اورپنک لائنوں کو جوڑے گا۔

لاجپت نگر - ساکیت جی بلاک کوریڈور پوری طرح سے ایلی ویٹیڈ ہوگا اور اس میں آٹھ اسٹیشن ہوں گے۔ اندرلوک - اندر پرستھ کوریڈور میں 11.349 کلومیٹر زیر زمین لائنیں اور 1.028 کلومیٹر ایلی ویٹڈ لائنیں ہوں گی، جن میں 10 اسٹیشن ہوں گے۔

اندرلوک - اندر پرستھ لائن ہریانہ کے بہادر گڑھ علاقے کو بہتر کنکٹی ویٹی فراہم کرے گی،کیونکہ ان علاقوں کے مسافر براہ راست اندرپرستھ کے ساتھ ساتھ وسط اور مشرقی دہلی کے مختلف علاقوں تک پہنچنے کے لیے گرین لائن پر سفر کر سکیں گے۔

ان کوریڈورز پر اندرلوک، نبی کریم، نئی دہلی، دہلی گیٹ، اندر پرستھ، لاجپت نگر، چراغ دہلی اور ساکیت جی بلاک میں آٹھ نئے انٹرچینج اسٹیشن بنیں گے۔ یہ اسٹیشن دہلی میٹرو نیٹ ورک کی تمام آپریشنل لائنوں کے درمیان باہمی ربط کو نمایاں طور پر بہتر بنائیں گے۔

دہلی میٹرو اپنے چوتھے مرحلے کی توسیع کے حصے کے طور پر پہلے ہی 65 کلومیٹر کا نیٹ ورک بنا رہی ہے۔ توقع ہے کہ ان نئی راہداریوں   کے مارچ 2026 تک مکمل ہو نے کی امید۔ فی الحال ڈی ایم آر سی 286 اسٹیشنوں پر مشتمل 391 کلومیٹر کا نیٹ ورک چلارپا ہے۔ دہلی میٹرو اب دنیا میں سب سے تیزی سے بڑھتے ہوئے میٹرو نیٹ ورکس میں سے ایک ہے۔

دہلی میٹرو ریل کارپوریشن لمیٹڈ (ڈی ایم آر سی)نے پہلے سے قبل سرگرمیوں اور ٹینڈر دستاویزات کی تیاری پہلے سے ہی  شروع کر دی ہے۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
On Puri’s Grand Road, a devotee’s submission

Media Coverage

On Puri’s Grand Road, a devotee’s submission
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister speaks with the Amir of Qatar
July 16, 2026
PM conveys heartfelt condolences on the passing of the Father Amir of Qatar
PM recalls the Father Amir’s visionary leadership and his contribution to strengthening India-Qatar relations
The two leaders reaffirm their resolve to carry forward the Father Amir’s legacy

Prime Minister Shri Narendra Modi had a telephone conversation today with the Amir of the State of Qatar, H.H. Sheikh Tamim bin Hamad Al Thani.

Prime Minister conveyed his heartfelt condolences on the passing of H.H. Sheikh Hamad bin Khalifa Al Thani, the Father Amir of Qatar.

Recalling the Father Amir’s significant contributions as the chief architect of modern Qatar, Prime Minister paid tribute to his visionary leadership, and recalled his pivotal role in strengthening India-Qatar relations over the years as well as his deep affection for India and the Indian community in Qatar.

The Amir of Qatar thanked Prime Minister for his call and conveyed his appreciation for the words of support in this difficult hour.

The two leaders reaffirmed their resolve to carry forward the Father Amir’s legacy and further strengthen the India-Qatar Strategic Partnership and people-to-people ties.

They agreed to remain in close touch.