وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے گجرات کے وڈینار میں جہازوں کی مرمت کے لیے  ایک جدیدسہولت قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ منصوبہ ملک کے جہازوں کے مرمت کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ اس منصوبے کو دین دیال پورٹ اتھارٹی اور کوچین شپ یارڈ لمیٹڈ مشترکہ طور پر 1,570 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے مکمل کریں گے۔ یہ سہولت براون فیلڈ پروجیکٹ کے طور پر تیار کی جائے گی جس میں 650 میٹر لمبی جیٹی، دو بڑے فلوٹنگ ڈرائی ڈاک، ورکشاپس اور دیگر سمندری بنیادی ڈھانچہ شامل ہوگا۔

 

وڈینار کا انتخاب اس لیے کیا گیا ہے کیونکہ یہاں قدرتی طور پر گہرا سمندر موجود ہے اور یہ اہم جہاز رانی کے راستوں کے قریب ہے، جبکہ مندرا اور کانڈلا جیسے بڑے بندرگاہ بھی قریب واقع ہیں، جس سے بڑے جہازوں کی مرمت میں آسانی ہوگی۔ اس منصوبے سے نہ صرف بڑے تجارتی اور غیر ملکی جہازوں کی مرمت ممکن ہوگی بلکہ بھارت میں بڑے جہازوں کی مرمت کی صلاحیت میں بھی اضافہ ہوگا، جس سے بیرون ملک انحصار کم ہوگا اور زرمبادلہ کی بچت ہوگی۔

 

یہ منصوبہ علاقے میں روزگار کے نئے مواقع پیدا کرے گا، تقریباً 290 براہ راست اور 1100 بالواسطہ ملازمتیں فراہم کرے گا، جبکہ ہنر کی ترقی، لاجسٹکس اور ایم ایس ایم ای  کو بھی فروغ دے گا۔ مجموعی طور پر یہ منصوبہ بھارت کے سمندری شعبے کو مضبوط کرے گا اور Maritime India میریٹائم انڈیا ویژن 2030 اور میریٹائم امرتکال ویژن 2047 کے حصول میں معاون ثابت ہوگا۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India’s pharmaceutical sector records transformative growth over 12 years, strengthening affordable healthcare and self-reliance

Media Coverage

India’s pharmaceutical sector records transformative growth over 12 years, strengthening affordable healthcare and self-reliance
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،19 جون 2026
June 19, 2026

Appreciation for India’s Domestic Growth and Rising Global Influence under PM Modi’s Leadership