وزیراعظم جناب نریندر مودی کی  سربراہی میں  اقتصادی امور سے متعلق  کابینہ کمیٹی نے 22-2021 سے شروع ہونے والے اگلے پانچ سال کے لئے بھارت سرکار کی اسکیموں کے مختلف حصوں پر نظر ثانی کرنے اورانہیں درست کرکے بہت سی سرگرمیوں پر مشتمل خصوصی مویشیوں کے سیکٹر کے پیکج کے نفاذ کو منظوری دے دی ہے تاکہ  مویشیوں کے سیکٹر میں مزید ترقی کو فروغ دیا جاسکے اور مویشی پروری سیکٹر میں مصروف 10 کروڑ کسانوں کے لئے   مویشی پروری کو زیادہ اجرت والا بنایا جاسکے۔اس پیکج کے تحت مرکزی سرکار اگلے پانچ سالوں کے دوران 54618 کروڑ روپئے کی کل سرمایہ کاری جٹانے کے لئے 9800 کرور روپئے کی امداد دے گی۔

مالی اثرات:

مرکزی سرکار 22-2021 سے اگلے پانچ سالوں کے لئے 5800 کروڑ روپئے کی مالی امداد دینے کے لئے عہد بند ہے جو ان اسکیموں میں لگائی جائے گی۔ اس سے مویشی پروری سیکٹر میں 54618 کرور روپئے  کا کل سرمایہ جٹانے میں مدد ملے گی۔ اس میں ریاستی سرکاروں، ریاستی کوآپریٹیو مالی اداروں، باہری مالی ایجنسیوں اور دیگر فریقوں کی سرمایہ کاری شامل ہے۔

تفصیلات:

اس کی بنیاد پر محکمہ کی سبھی اسکیموں کو ترقیاتی پروگراموں کے طور پر تین وسیع زمروں میں ضم کردیا جائے گا۔ ان میں  راشٹریہ گوکل مشن، ڈیری کی ترقی کے لئے قومی پروگرام، قومی لائیواسٹاک مشن اور مویشیوں کی مردم شماری اورمربوط سیمپل سروے (ایل سی اورآئی ایس ایس ) کو ذیلی اسکیموں کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ بیماری کو کنٹرول کرنے کے پروگرام کا نام بدل کر لائیو اسٹاک ہیلتھ اورڈیزیز کنٹرول (ایل ایچ اور ڈی سی) رکھ دیا گیا ہے۔ اس میں موجودہ مویشیوں کی صحت اور بیماری کو کنٹرول کرنے کی اسکیم تو ہے ہی لیکن اس کے ساتھ قومی مویشی بیماری کے کنٹرول کا پروگرام اور  بنیادی ڈھانچے کی ترقی کا فنڈ کو  شامل کیا گیا ہے۔  واضح رہے کہ مویشی پروری بنیادی ڈھانچے کی ترقی فنڈ ،اے ایچ آئی ڈی ایف اور ڈیری بنیادی ڈھانچے کی ترقی فنڈ (ڈی آئی ڈی ایف) کو آپس میں ضم کردیا گیا ہے۔ اور اس طرح ڈیری سرگرمیوں میں مصروف ڈیری کوآپریٹیو اور فارمرپروڈیوسرآرگنائزیشن کے لئے  تعاون کے واسطے موجودہ اسکیم کو اس تیسرے زمرے میں بھی شامل کردیا گیا ہے۔

اثرات:

راشٹریہ گوکل مشن سے دیسی گریڈس کے فروغ اور تحفظ کو مدد ملے گی ، اس سے گاؤ ں کے غریب لوگوں کی اقتصادی حالت میں بھی سدھار ہوگا۔ ڈیری ترقیاتی اسکیم کے لئے قومی پروگرام اسکیم (این پی ڈی ڈی) کا نشانہ تھوک میں لگ بھگ 8900 کولروں کو لگانے کا ہے۔ جس میں دودھ رکھا جاسکے ، اس قدم سے 8 لاکھ سے زیادہ دودھ پیدا کرنے  والوں کو فائدہ ہوگا اور 20 ایل ایل پی ڈی دودھ کی فاضل  پیداوار ممکن ہوگی۔  این پی ڈی ڈی کے تحت جاپان انٹرنینشل کوآٖپریشن ایجنسی (جے آئی سی اے) سے مالی امداد حاصل ہوگی جس سے 4500 گاؤں میں  نئے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر ہوگی اور گاؤں مستحکم ہوں گے۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
What Is Firefly, India-Based Pixxel's Satellite Constellation PM Modi Mentioned In Mann Ki Baat?

Media Coverage

What Is Firefly, India-Based Pixxel's Satellite Constellation PM Modi Mentioned In Mann Ki Baat?
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM congratulates the Indian Men’s team on winning the Kho Kho World Cup
January 19, 2025

Lauding their grit and dedication as commendable, the Prime Minister Shri Narendra Modi today congratulated the Indian Men’s team on winning the Kho Kho World Cup.

He wrote in a post on X:

“Today’s a great day for Indian Kho Kho. 

Incredibly proud of Indian Men's Kho Kho team for winning the Kho Kho World Cup title. Their grit and dedication is commendable. This win will contribute to further popularising Kho Kho among the youth.”