وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی (سی سی ای اے) نے حکومت ہند کے ایتھانول بلینڈڈ پیٹرول (ای بی پی) پروگرام کے تحت یکم نومبر 2024 سے 31 اکتوبر 2025 تک ایتھانول سپلائی سال (ای ایس وائی) 25-2024 کے لیے عوامی شعبے کی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سی) کے لیے ایتھانول کی خریداری کی قیمت میں ترمیم کو منظوری دے دی ہے ۔ اس کے مطابق ایتھانول سپلائی سال 25-2024 (یکم نومبر 2024 سے 31 اکتوبر 2025) کے لیے سی ہیوی مولسیس (سی ایچ ایم) کے تابع ای بی پی پروگرام کے لیے ایتھانول کی زیرغور ایکس-مل پرائس 56.58 روپے فی لیٹر سےبڑھا کر 57.97روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے ۔

اس منظوری سے نہ صرف حکومت کوایتھانول سپلائرز کے لیے قیمتوں میں استحکام اور منافع بخش قیمتیں فراہم کرنے کی پالیسی کو جاری رکھنے میں سہولت ہوگی بلکہ خام تیل کی درآمدات پر انحصار کو کم کرنے ، زرمبادلہ  کی بچت اور ماحولیات کو فائدہ پہنچانے میں بھی مدد ملے گی۔ حسب سابق،گنے کے کاشتکاروں کے مفاد میں، جی ایس ٹی اور ٹرانسپورٹیشن چارجز الگ سے قابل ادائیگی ہوں گے۔ سی ایچ ایم ایتھانول کی قیمتوں میں 3فیصد  کے اضافے سے ایتھانول ملانے کے بڑھے ہوئے ہدف کو پورا کرنے کے لیے ایتھانول کی کافی دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا۔

حکومت کی طرف سے ایتھانول بلینڈڈ پٹرول (ای بی پی) پروگرام پر عمل در آمد کیا جا رہا ہے جس میں آئل مارکیٹنگ کمپنیاں ایتھانول آلود پٹرول کو 20فیصد  تک فروخت کرتی ہیں ۔ یہ پروگرام متبادل اور ماحول کے سازگار ایندھن کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے ملک بھر میں نافذ کیا جا رہا ہے ۔ اس مداخلتی پروگرام کا مقصد توانائی کی ضروریات کے لیے درآمدات پر انحصار کو کم کرنا اور زراعت کے شعبے کو فروغ دینا ہے ۔ گزشتہ دس برسوں کے دوران (31.12.2024 تک) عوامی شعبے کی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سی) کے ذریعہ پیٹرول میں ایتھانول ملانے کے نتیجے میں تقریبا 1,13,007 کروڑ روپے سے زائد غیر ملکی زرمبادلہ اور خام تیل کے متبادل کی صورت میں تقریبا 193 لاکھ میٹرک ٹن کی بچت ہوئی ہے ۔

عوامی شعبے کی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سی) کے ذریعہ ایتھانول کی ملاوٹ ایتھانول سپلائی سال 14-2013 میں 38 کروڑ لیٹر سے بڑھ کر 707 کروڑ لیٹر ہو گئی ہے جس نے ای ایس وائی 24-2023 میں 14.60فیصد کی اوسط ملاوٹ کے ہدف کو حاصل کیا ہے ۔

حکومت نے پیٹرول میں 20فیصد  ایتھانول ملانے کے  ہدف کو پہلے کے 2030 سے آگے بڑھا کرای ایس وائی 26-2025 کردیا ہے اور ’’ہندوستان کے ایتھانول کی ملاوٹ کا روڈ میپ 25-2020‘‘ کو پبلک ڈومین میں رکھاگیا ہے ۔ اس سمت میں قدم آگے بڑھاتے ہوئے ، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے رواں ای ایس وائی 25-2024 کے دوران 18فیصد  ملاوٹ کے ہدف کو حاصل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ دیگر حالیہ اقدامات میں ایتھانول ڈسٹلیشن کی صلاحیت کو بڑھا کر سالانہ 1713 کروڑ لیٹر کرنا ؛ ایتھانول کی کمی کا سامنا کرنے والی ریاستوں میں خصوصی ایتھانول پلانٹس (ڈی ای پی) کے قیام کے لیے طویل مدتی آف ٹیک معاہدے (ایل ٹی او اے) ؛ سنگل فیڈ ڈسٹلریز کو ملٹی فیڈ میں تبدیل کرنے کیلئے  حوصلہ افزائی ؛ ای-100 اور ای-20 ایندھن کی دستیابی ؛ فلیکسی فیول گاڑیوں کی شروعات وغیرہ شامل ہیں ۔ یہ تمام اقدامات کاروبار کرنے میں آسانی اور آتم نربھر بھارت کے مقاصد کے حصول میں بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں ۔

ای بی پی پروگرام کے تحت حکومت کی طرف سے فراہم کردہ لچک کی وجہ سے ، روزگار کے مواقع اور مختلف متعلقہ فریقوں کے درمیان اندرون ملک قیمت کے اشتراک کے علاوہ گرین فیلڈ اور براؤن فیلڈ ڈسٹلریز ، اسٹوریج اور لاجسٹک کی سہولیات کے نیٹ ورک کی شکل میں ملک بھر میں سرمایہ کاری ہوئی ہے ۔ تمام ڈسٹلریز اس اسکیم سے فائدہ اٹھا سکیں گی اور ان میں سے بڑی تعداد سے ای بی پی پروگرام کے لیے ایتھانول کی فراہمی متوقع ہے ۔ اس سے خاطر خواہ غیر ملکی کرنسی کی بچت ، خام تیل کے متبادل کے استعمال، ماحولیاتی فوائد حاصل ہونے اور گنے کے کاشتکاروں کو جلد ادائیگی کرنے میں مدد ملے گی ۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India-New Zealand elevate ties to strategic partnership; Scripts 2030 roadmap, $20bn investment & Indo-Pacific security

Media Coverage

India-New Zealand elevate ties to strategic partnership; Scripts 2030 roadmap, $20bn investment & Indo-Pacific security
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister condoles the passing of Father Amir of State of Qatar HH Sheikh Hamad bin Khalifa Al Thani
July 12, 2026

The Prime Minister, Shri Narendra Modi, has expressed deep grief over the passing of the Father Amir of the State of Qatar, HH Sheikh Hamad bin Khalifa Al Thani.

The Prime Minister described him as a visionary leader who led Qatar to great levels of development and prosperity. Shri Modi also remembered him as a true friend whom he had the honour of meeting during his visit to Qatar in February 2024.

The Prime Minister conveyed his sincere condolences to the Amir of Qatar, HH Sheikh Tamim bin Hamad Al Thani, the entire royal family and the people of Qatar.

The Prime Minister wrote on X;

“We deeply mourn the passing of Father Amir of State of Qatar, HH Sheikh Hamad bin Khalifa Al Thani. A visionary leader who led Qatar to great levels of development and prosperity, we remember him also as a true friend whom I had the honour of meeting during my last visit to Qatar in February 2024. I convey my sincere condolences to the Amir of Qatar, HH Sheikh Tamim bin Hamad Al Thani and the entire royal family and people of Qatar. May the departed soul rest in eternal peace.

@TamimBinHamad”