گنے کی مقررہ ایف آر پی 10.25 فیصد کی بنیادی بحالی کی شرح کے لیے 340 روپے فی کوئنٹل
ریکوری میں 10.25 کا فیصد سے زیادہ ہر 0.1 فیصد پوائنٹ کے اضافے کے لیے 3.32 روپے فی کوئنٹل پریمیم فراہم کیا
9.5فیصد یا اس سے کم ریکوری والی چینی فیکٹریوں کے لیے مقررہ ایف آر پی 315.10 روپے فی کوئنٹل

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی زیر صدارت اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے چینی سیزن 2025-2024 کے لیے 10.25 فیصد چینی کی وصولی کی شرح پر 340 روپے فی کوئنٹل کے حساب سے گنے کی مناسب اور منافع بخش قیمت (ایف آر پی) کو منظوری دی۔ یہ گنے کی تاریخی قیمت ہے جو موجودہ سیزن 2024-2023 کے گنے کی ایف آر پی سے تقریباً 8فیصد زیادہ ہے۔ نظرثانی شدہ ایف آر پی کا اطلاق یکم اکتوبر 2024 سے ہوگا۔

گنے کی   اے 2+ ایف ایل سے زیادہ  لاگت سے 107فیصد زیادہ پر، نئی  ایف آر پی گنے کے کاشتکاروں کی خوشحالی کو یقینی بنائے گی۔ قابل ذکر ہے کہ بھارت پہلے ہی دنیا میں گنے کی سب سے زیادہ قیمت ادا کر رہا ہے اور اس کے باوجود حکومت بھارت کے گھریلو صارفین کو دنیا کی سب سے سستی چینی کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے۔ مرکزی حکومت کے اس فیصلے سے گنے کے 5 کروڑ سے زیادہ کسانوں (بشمول خاندان کے افراد) اور چینی  سیکٹر سے وابستہ لاکھوں دیگر افراد کو فائدہ پہنچے گا۔ یہ کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے کی مودی کی گارنٹی کی تکمیل کی  پھر سے تصدیق کرتا ہے۔

اس منظوری کے ساتھ، شوگر ملیں 10.25 فیصد کی وصولی پر گنے کی  ایف آر پی @ 340 روپے فی کوئنٹل ادا کریں گی۔ وصولی میں 0.1فیصد کے ہر اضافے کے ساتھ، کسانوں کو  3.32  روپے کی اضافی قیمت ملے گی جبکہ اسی رقم کی وصولی میں 0.1فیصد کی کمی پر کٹوتی کی جائے گی۔ تاہم،   315.10 روپےفی کوئنٹل گنے کی کم از کم قیمت ہے جو 9.5فیصد کی وصولی پر ہے۔ یہاں تک کہ اگر چینی کی وصولی کم ہے، کسانوں کو  ایف آر پی @   315.10 روپےفی کوئنٹل کا یقین دلایا جاتا ہے۔

 گزشتہ  10برسوں میں مودی سرکار نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ کسانوں کو ان کی فصل کی صحیح قیمت صحیح وقت پر ملے۔ گزشتہ شوگر سیزن 2023-2022  کے 99.5فیصد گنے کے واجبات اور دیگر تمام شوگر سیزن کے 99.9فیصد پہلے ہی کسانوں کو ادا کیے جا چکے ہیں جس کی وجہ سے چینی  سیکٹر کی تاریخ میں گنے کے سب سے کم بقایا جات زیر التواء ہیں۔ حکومت کی طرف سے بروقت پالیسی اقدامات کے ساتھ، چینی  ملیں خود کو پائیدار بنا چکی ہیں اور شوگر سیزن (ایس ایس) 2022-2021  سے حکومت کی طرف سے انہیں کوئی مالی امداد نہیں دی جا رہی ہے۔ پھر بھی، مرکزی حکومت نے کسانوں کو گنے کی ‘یقینی ایف آر پی اور یقینی خریداری’ کو یقینی بنایا ہے۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Indian Railways PSU to deliver first 20-coach train rake to Bangladesh in 2 months

Media Coverage

Indian Railways PSU to deliver first 20-coach train rake to Bangladesh in 2 months
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister greets people of Goa on Goa Statehood Day
May 30, 2026

The Prime Minister, Shri Narendra Modi, today extended his greetings to the people of Goa on the occasion of Goa Statehood Day.

The Prime Minister said that Goa is widely known for its vibrant culture, rich heritage, natural beauty and warm-hearted people.

The Prime Minister noted that the occasion is an opportunity to remember with gratitude all those who worked tirelessly for the progress and identity of Goa.

The Prime Minister expressed hope that Goa will continue to prosper and play an important role in building a Viksit Bharat.

Shri Modi also prayed for the good health and prosperity of every Goan.

The Prime Minister wrote on X;

“Greetings to the people of Goa on the special occasion of Goa Statehood Day. Goa’s vibrant culture, rich heritage, natural beauty and warm-hearted people are widely known. This day is also an opportunity to remember with gratitude all those who worked tirelessly for its progress and identity. May Goa continue to prosper and play an important role in building a Viksit Bharat. Praying for the good health and prosperity of every Goan.”