تمام شعبوں میں ملازمت کی تخلیق، روزگار اور سماجی تحفظ کو بڑھانے کی اسکیم
مینوفیکچرنگ شعبہ اور پہلی مرتبہ والوں کومراعات پر توجہ
پہلی بار والوں کو 15,000/- روپے تک ایک ماہ کی اجرت دو قسطوں میں ملے گی
ایک لاکھ کروڑ روپے کے اخراجات کے ساتھ دو سالوں میں 3.5 کروڑ سے زیادہ ملازمتیں پیدا کرنے میں معاونت کی اسکیم

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی زیرصدارت مرکزی کابینہ نے مینوفیکچرنگ سیکٹر پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے تمام شعبوں میں روزگار پیدا کرنے، روزگار کی اہلیت کو بڑھانے اور سماجی تحفظ کو فروغ دینے کے لیے ایمپلائمنٹ لنکڈ انسینٹیو (ELI) اسکیم کو منظوری دے دی ہے۔ اسکیم کے تحت، جب کہ پہلی بار ملازمت کرنے والے ملازمین کو ایک ماہ کی اجرت (15,000/- روپے تک) ملے گی، آجروں کو اضافی روزگار پیدا کرنے کے لیے دو سال کی مدت کے لیے مینوفیکچرنگ سیکٹر کے لیے مزید دو سال تک توسیعی فوائد کے ساتھ مراعات دی جائیں گی۔ELI اسکیم کا اعلان مرکزی بجٹ 25-2024 میں وزیر اعظم کے پانچ اسکیموں کے پیکیج کے ایک حصے کے طور پر کیا گیا تھا تاکہ 4.1 کروڑ نوجوانوں کے لیے روزگار، ہنر اور دیگر مواقع کی سہولت فراہم کی جا سکے جس کا کل بجٹ 2 لاکھ کروڑ روپے ہے۔

99,446 کروڑ روپے کی لاگت کے ساتھ، ELI اسکیم کا مقصد 2 سال کی مدت میں ملک میں 3.5 کروڑ سے زیادہ ملازمتیں پیدا کرنے کی ترغیب دینا ہے۔ ان میں سے 1.92 کروڑ استفادہ کنندگان افرادی قوت میں پہلی مرتبہ داخل ہوں گے ۔ اسکیم کے فوائد 01  اگست 2025 اور 31 جولائی 2027 کے درمیان پیدا ہونے والی ملازمتوں پر لاگو ہوں گے۔

اسکیم دو حصوں پر مشتمل ہے جس میں حصہ اے پہلی مرتبہ والوں پر مرکوز ہے اور حصہ بی آجروں پر مرکوز ہے:

حصہ A: پہلی بار کے ملازمین کے لیے ترغیب:

EPFO کے ساتھ رجسٹرڈ پہلی بار کے ملازمین پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ،یہ حصہ دو قسطوں میں 15,000 روپے تک ایک ماہ کی ای پی ایف  اجرت کی پیشکش کرے گا۔ ایک لاکھ روپے تک کی تنخواہ والے ملازمین اہل ہوں گے۔ پہلی قسط 6 ماہ کی سروس کے بعد اور دوسری قسط 12 ماہ کی سروس کے بعد اور ملازم کی طرف سے مالی خواندگی پروگرام کی تکمیل کے بعد ادا کی جائے گی۔ بچت کی عادت کی حوصلہ افزائی کے لیے، ترغیب کا ایک حصہ ایک مقررہ مدت کے لیے ڈپازٹ اکاؤنٹ کے سیونگ انسٹرومنٹ میں رکھا جائے گا اور جسے ملازم بعد کی تاریخ میں نکال سکتا ہے۔

حصہ  اے سے پہلی بار کے تقریباً 1.92 کروڑ ملازمین کو فائدہ ہوگا۔

حصہ B: آجروں کو امداد:

یہ حصہ مینوفیکچرنگ سیکٹر پر خصوصی توجہ کے ساتھ تمام شعبوں میں اضافی روزگار پیدا کرنے کا احاطہ کرے گا۔ آجروں کو ایک لاکھ روپے تک کی تنخواہ والے ملازمین کے سلسلے میں مراعات دی جائیں گی۔ حکومت کم از کم چھ ماہ تک مستقل ملازمت والے ہر اضافی ملازم کے لیے، دو سال کے لیے، آجروں کو، ماہانہ 3000 روپے تک کی ترغیب دے گی۔ مینوفیکچرنگ سیکٹر کے لیے مراعات کو تیسرے اور چوتھے سال تک بڑھایا جائے گا۔

ای پی ایف او​​کے ساتھ رجسٹرڈ اداروں کو ، کم از کم چھ ماہ تک مستقل بنیادوں پر کم از کم دو اضافی ملازمین (50 سے کم ملازمین والے آجروں کے لیے) یا پانچ اضافی ملازمین (50 یا اس سے زیادہ ملازمین والے آجروں کے لیے) کی خدمات حاصل کرنے کی ضرورت ہوگی۔

ترغیب کا ڈھانچہ حسب ذیل ہو گا:

ا:

اضافی ملازم کے ای پی ایف اجرت کے سلیب

آجر کو فائدہ (فی ماہانہ اضافی ملازمت)

10,000 روپے تک

1000 روپے تک

10,000 روپے سے زیادہ اور 20,000 روپے تک

2,000 روپے

20,000 روپے سے زیادہ (1 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ تک)

3,000 روپے

 

10،000 روپے تک کی ای پی ایف اجرت پانے والے ملازمین کو متناسب ترغیب ملے گی۔

اس حصے سے تقریباً 2.60 کروڑ افراد کے اضافی روزگار پیدا کرنے کے لیے آجروں کو ترغیب ملنے کی امید ہے۔

ترغیبی ادائیگی کا طریقہ کار:

اسکیم کے حصہ A کے تحت پہلی بار کے ملازمین کو تمام ادائیگیاں آدھار برج پیمنٹ سسٹم (اے بی پی ایس) کا استعمال کرتے ہوئے ڈی پی ٹی (ڈائریکٹ بینیفٹ ٹرانسفر) موڈ کے ذریعے کی جائیں گی۔ حصہ B کے تحت آجروں کو ادائیگی براہ راست ان کے PAN سے منسلک کھاتوں میں کی جائے گی۔

ای ایل آئی  اسکیم کے ساتھ، حکومت پہلی بار افرادی قوت میں شامل ہونے والے نوجوانوں کو ترغیب دینے کے علاوہ تمام شعبوں، خاص طور پر مینوفیکچرنگ سیکٹر میں ملازمتوں کی تخلیق کو متحرک کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس اسکیم کا ایک اہم نتیجہ کروڑوں نوجوانوں اور خواتین کے لیے سماجی تحفظ کے دائرےکو بڑھا کر ملک کی افرادی قوت کو باضابطہ بنانا بھی ہوگا۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Semiconductor companies under ISM to invest ₹31,299 crore by FY27

Media Coverage

Semiconductor companies under ISM to invest ₹31,299 crore by FY27
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM shares a Sanskrit Subhashitam highlighting that Nari Shakti is the cornerstone of nation-building and the true embodiment of power
June 12, 2026

Prime Minister Shri Narendra Modi today stated that over the last 12 years, the Government has worked to further women-led development, which is visible across sectors. He noted that from financial inclusion and entrepreneurship to education, healthcare, sanitation, housing, sports, science, and governance, women are playing a prominent role across diverse fields.

Shri Modi emphasized that the efforts of the Government are rooted in dignity, opportunity, and empowerment, pointing out that they have helped create an environment where women can realise their full potential and contribute even more strongly to nation-building.

The Prime Minister expressed particular happiness in seeing India’s Nari Shakti make a mark in sectors like science, space, and innovation. He highlighted that their growing participation in emerging fields such as drone technology is opening new avenues of opportunity and transforming the development landscape across the nation.

Shri Modi shared that the Government is actively supporting Self Help Groups, which are going a long way in making women financially independent.

Sharing a Sanskrit Subhashitam, the Prime Minister stated that India's Nari Shakti is the cornerstone of nation-building. He observed that today, our mothers, sisters, and daughters are increasing the pride of Maa Bharati with their amazing talent and skills in every field.

In a series of posts on X, the Prime Minister shared:

"Over the last 12 years, the NDA Government has worked to further women-led development. And, this is visible across sectors.
From financial inclusion and entrepreneurship to education, healthcare, sanitation, housing, sports, science and governance, women are playing a prominent role across diverse sectors.

The efforts of the NDA Government are rooted in dignity, opportunity and empowerment. They have helped create an environment where women can realise their full potential and contribute even more strongly to nation-building.

#12YearsOfNariShakti “

“ I am particularly happy to see India’s Nari Shakti make a mark in sectors like science, space and innovation. Their growing participation in emerging fields such as drone technology is opening new avenues of opportunity and transforming development landscape across the nation. Our Government is actively supporting Self Help Groups, which are going a long way in making women financially independent.

#12YearsOfNariShakti “ 

“ भारत की नारीशक्ति राष्ट्र निर्माण की आधारशिला है। हमारी माताएं, बहनें और बेटियां आज हर क्षेत्र में अपनी अद्भुत प्रतिभा और कौशल से मां भारती का गौरव बढ़ा रही हैं।

नारी त्रैलोक्यजननी
नारी त्रैलोक्यरूपिणी।
नारी त्रिभुवनाधारा
नारी शक्तिस्वरूपिणी॥

#12YearsOfNariShakti"

Woman is the mother of the three worlds. She is the very expression of all the three realms. She is the foundation of the entire universe, and she is the true embodiment of power.