75 ویں یوم آزادی پر وزیر اعظم کے خطاب کے مطابق،غذائیت بخش چاول کی پہل کا تسلسل حکومت ہند کی انیمیا مکت بھارت حکمت عملی کے تحت کیے جا رہے اقدامات کی تکمیل کرے گا
وزیر اعظم کے وژن کے مطابق غذائی تحفظ کی طرف بڑا قدم

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی زیر صدارت مرکزی کابینہ نے حکومت کی تمام اسکیموں بشمول پردھان منتری غریب کلیان انا یوجنا (پی ایم جی کے اے وائی ) اور دیگر فلاحی اسکیموں وغیرہ کے تحت  جولائی 2024 سے دسمبر 2028 تک غذائیت بخش چاول کی عام  سپلائی کو اس کی موجودہ شکل میں جاری رکھنے کی منظوری دی ہے۔

غذائیت بخش چاول کی پہل ایک مرکزی سیکٹر کی پہل کے طور پر جاری رہے گی جس میں پی ایم جی کے اے وائی (فوڈ سبسڈی) کے حصے کے طور پر حکومت ہند کی طرف سے 100% فنڈنگ ​​دی جائے گی، اس طرح عمل درآمد کے لیے ایک متحد ادارہ جاتی میکانزم فراہم  ہوگا ۔

اسی مناسبت سے، ملک میں غذائیت کو یقینی بنانے کی ضرورت پر 75ویں یوم آزادی کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کے مطابق، پہل " پورے عوامی نظام تقسیم  (ٹی پی ڈی ایس )، دیگر فلاحی اسکیموں، انٹیگریٹڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ سروس (آئی سی ڈی ایس ) کے تحت   تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پی ایم پوشن  (پہلے ایم ڈی ایم )" ملک میں خون کی کمی اور مائکرو غذائی اجزاء کی کمی کو دور کرنے جولائی 2024 سے دسمبر 2028 تک کے لیےغذائیت بخش چاول کی فراہمی کا معاملہ  اٹھایا گیا تھا۔ کابینہ کمیٹی برائے اقتصادی امور (سی سی ا ی اے ) نے اپریل 2022 میں غذائیت بخش چاول پہل    کو  مارچ 2024 تک مرحلہ وار طریقے سے  ملک بھر میں نافذ کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔ تینوں مراحل کامیابی سے مکمل ہو چکے ہیں اور مجموعی طور پر غذائیت بخش چاول  کی عام  فراہمی  کا ہدف حکومت کی اسکیمیں مارچ 2024 تک حاصل  کر چکی ہیں۔

2019 اور 2021 کے درمیان کیے گئے نیشنل فیملی ہیلتھ سروے ( این ایف ایچ ایس۔5) کے مطابق، خون کی کمی ہندوستان میں ایک بڑا  مسئلہ بنی ہوئی ہے، جو بچوں، خواتین اور مردوں کو مختلف عمر کے گروپوں اور آمدنی کی سطحوں پر متاثر کرتی ہے۔ آئرن کی کمی کے علاوہ، دیگر وٹامن اور معدنیات جیسے وٹامن بی 12 اور فولک ایسڈ کی کمی بھی اہم مسئلہ ہے ، جو آبادی کی مجموعی صحت اور پیداواری صلاحیت کو متاثر کرتاہے۔

خوراک کو غذائیت بخشنا  عالمی سطح پر ایک محفوظ اور موثرقدم  کے طور پر استعمال کیا  جاتا  ہے تاکہ کمزور آبادی میں خون کی کمی اور مائیکرو نیوٹرینٹ غذائی قلت کو دور کیا جا سکے۔ چاول  ہندوستانی منظر نامے میں مائیکرو نیوٹرینٹس کی فراہمی کا اہم ذریعہ ہے کیونکہ ہندستان کی 65 فیصد آبادی چاول   کو بنیادی خوراک کے طور پر استعمال کرتی ہے۔  ایف ایس ایس اے آئی  کے تجویز کردہ معیارات کے مطابق  غذائیت بخش چاول بنانے  کے عمل   میں  مائکرو نیوٹرینٹس (آئرن، فولک ایسڈ، وٹامن بی 12) سے افزودہ فورٹیفائیڈ رائس کرنلز ( ایف آر کے ) کو  سادے چاول  (کسٹم ملڈ رائس) میں  ملایا جاتا  ہے۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
From Suzuki to Volkswagen, global auto giants bet big on India as sales slow elsewhere

Media Coverage

From Suzuki to Volkswagen, global auto giants bet big on India as sales slow elsewhere
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM Modi reaffirms resolve to harness Science & Tech for National Development and Global Good on National Science Day
February 28, 2026

The Prime Minister highlighted that, on National Science Day, we celebrate the spirit of research, innovation, and scientific curiosity that drives our nation forward.

PM Modi stated that, “This day commemorates the groundbreaking discovery of the Raman Effect by Sir CV Raman”. The Prime Minister noted that this discovery placed Indian research firmly on the global map.

The Prime Minister reaffirmed that our resolve to empower our youth, strengthen research ecosystems, and harness science and technology for national development and global good.

The Prime Minister wrote on X;

Today, on National Science Day, we celebrate the spirit of research, innovation and scientific curiosity that drives our nation forward.

This day commemorates the groundbreaking discovery of the Raman Effect by Sir CV Raman. This discovery placed Indian research firmly on the global map.

We reaffirm our resolve to empower our youth, strengthen research ecosystems and harness science and technology for national development and global good.