مرکزی کابینہ نے تمل ناڈو میں 4 لین پراماکڈی -  رام ناتھ پورم سیکشن (46.7 کلومیٹر) کی تعمیر کو منظوری دی ہے۔ اس پروجیکٹ کو ہائبرڈ انوئٹی موڈ ( ایچ اے ایم) پر 1,853 (ایک ہزار آٹھ سو ترپن )کروڑ روپے کی مجموعی  سرمایہ لاگت سے تیار کیا جائے گا۔

فی الحال، مدورائی، پراماکڈی، رام ناتھ پورم، منڈپم، رامیشورم، اور دھانشکوڈی کے درمیان رابطہ موجودہ  2  لین والی قومی شاہراہ 87 ( این ایچ - 87) اور اس سے منسلک ریاستی شاہراہوں پر منحصر ہے، جو زیادہ ٹریفک کی وجہ سے خاص طور پر گنجان آباد علاقوں اور کی ٹاؤن کے ساتھ ساتھ بہت زیادہ بھیڑ کا سامنا کرتے ہیں۔ ان چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے یہ پروجیکٹ تقریباً 46.7 کلومیٹر این ایچ -87 کے پراماکڈی سے رام ناتھ پورم تک کو 4 لین کی ترتیب میں اپ گریڈ  کیا جائے گا۔ یہ موجودہ کوریڈور کو کم کرے گا، حفاظت کو بہتر بنائے گا، اور تیزی سے بڑھتے ہوئے قصبوں جیسے پراماکوڈی، ستھیراکڈی، اچوندن ویال اور رام ناتھ پورم کی نقل و حرکت کی ضروریات کو پورا کرے گا۔

پروجیکٹ الائنمنٹ 5 بڑی قومی شاہراہوں (این ایچ -536، این ایچ-36، این ایچ- 85، این ایچ- 38، اور این ایچ-32) اور 3 ریاستی شاہراہوں

(ایس ایچ-34،  ایس ایچ- 29 اور ایس ایچ- 47) کے ساتھ مربوط ہے، جو پورے جنوبی تمل ناڈو میں کلیدی اقتصادی، سماجی اور لاجسٹک نوڈز کو بغیر کسی رکاوٹ کے کنکٹی وٹی فراہم کرتا ہے۔ مزید برآں، اپ گریڈ شدہ کوریڈور 2 بڑے ریلوے اسٹیشنوں (مدورائی اور رامیشورم)،  ایک ہوائی اڈے (مدورائی) اور 2 چھوٹی بندرگاہوں (پمبن اور رامیشورم) سے منسلک ہو کر ملٹی ماڈل انضمام کو فروغ  دے گا، اس طرح پورے خطے میں سامان اور مسافروں کی تیز رفتار نقل و حرکت میں سہولت ہوگی۔

پروجیکٹ کے مکمل ہونے پر پراماکڈی-رام ناتھ پورم سیکشن علاقائی اقتصادی ترقی، بڑے مذہبی اور اقتصادی مراکز کے درمیان رابطے کو مضبوط بنانے، رامیشورم اور دھنشکوڈی میں سیاحت کو فروغ دینے اور تجارت اور صنعتی ترقی کے لیے نئی راہیں کھولنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اس منصوبے سے تقریباً 8.4 لاکھ افراد کیلئے  دن کا براہ راست اور 10.45 لاکھ  لوگوں کے لئے  بالواسطہ روزگار بھی پیدا ہوگا،  جس سے  آس پاس کے علاقوں میں ترقی اور خوشحالی کی نئی راہیں کھلیں گی۔

a.jpeg

ضمیمہ - I: پروجیکٹ کی تفصیلات

 

فیچر

تفصیلات

پروجیکٹ کا نام

4-لین پراماکڈی – رام ناتھ پورم سیکشن

کوریڈور

مدورائی – دھنشکوڈی کوریڈور(این ایچ -87 )

لمبائی( کلو میٹر)

46.7

مجموعی سول لاگت(کروڑ روپے )

997.63

زمین کے حصول کی لاگت ( کروڑ روپے)

340.94

کل لاگت سرمایہ کاری(کروڑ روپے)

1,853.16

موڈ

ہائبرڈ انوئٹی موڈ (ایچ اے ایم)

اہم سڑکیں منسلک  ہوں گی

نیشنل ہائی ویز  - این ایچ  - 38،  این ایچ  - 85، این ایچ  - 36، این ایچ  - 536 اور این ایچ  - 32

اسٹیٹ ہائی ویز – ایس ایچ – 47، ایس ایچ- 29 اور ایس ایچ - 34

 

اقتصادی / سماجی / ٹرانسپورٹ نوڈز منسلک ہوں گی

ایئر پورٹس : مدورائی ، راماند( نول ایئر اسٹیشن)

ریلوے اسٹیشن : مدورائی، رامیشورم

چھوٹے پورٹ : پمبن، رامیشورم

بڑے شہر / ٹاؤن منسلک ہوں گے

مدورائی،پراما کڈی،  رام ناتھ پورم ،رامیشورم

روزگار پیدا کرنے کی صلاحیت

8.4 لاکھ آدمی دن (براہ راست) اور 10.5 لاکھ آدمی دن (بالواسطہ)

مالی سال  2025میں سالانہ اوسط  یومیہ  ٹریفک(اے اے ڈی ٹی )

تخمینہ 12,700 مسافر کار یونٹ ( پی سی یو)

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
‘Cheese from India makes its mark globally’: PM Modi lauds Indian winners at Mundial do Queijo

Media Coverage

‘Cheese from India makes its mark globally’: PM Modi lauds Indian winners at Mundial do Queijo
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM condoles loss of lives in a mishap in Mirzapur, Uttar Pradesh
April 23, 2026
PM announces ex-gratia from PMNRF

The Prime Minister expressed grief over the loss of lives in a mishap at Mirzapur district of Uttar Pradesh. Extending his heartfelt condolences to the families who lost their loved ones in the tragic incident, the Prime Minister also prayed for the swift recovery of those injured.


The Prime Minister announced an ex-gratia from PMNRF of Rs. 2 lakh to the next of kin of each deceased and Rs. 50,000 for those injured.

The Prime Minister posted on X:

“Deeply anguished by the loss of lives due to the mishap in Mirzapur, Uttar Pradesh. My heartfelt condolences to the bereaved families. Praying for the quick recovery of the injured.

An ex gratia of Rs. 2 lakh from PMNRF would be given to the next of kin of each of those who lost their lives in the tragic mishap. The injured would be given Rs. 50,000: PM @narendramodi”