اینتھروپک کے سی ای او جناب  ڈاریو امودئی نے آج نئی دہلی میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔ میٹنگ کے دوران، بات چیت ہندوستان میں اینتھروپک کی توسیع اور اس کے مصنوعی ذہانت (اے آئی)  ٹولز کے بڑھتے ہوئے اختیار، بشمول کلاؤڈ کوڈ، جن کے ملک میں استعمال میں جون سے پانچ گنا اضافہ دیکھا گیا ہے، پر مرکوز رہی۔

جناب مودی نے ہندوستان کے متحرک ٹیک ماحولیاتی نظام اور اس کے باصلاحیت نوجوانوں کی انسانی توجہ اور ذمہ دار اے آئی  اختراعات کو آگے بڑھانے کی بے پناہ صلاحیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے اینتھروپک کی توسیع کا خیرمقدم کیا اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ شراکت داری تعلیم، صحت کی دیکھ بھال اور زراعت جیسے اہم شعبوں میں ہندوستان کی اے آئی صلاحیتوں کو مزید مضبوط کرے گی۔

 جناب  امودئی نے مصنوعی ذہانت(اے آئی) پالیسی کے لیے ہندوستان کے فعال نقطہ نظر اور جامع ترقی کے لیے ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھانے پر اس کی توجہ کی تعریف کی۔

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا؛

’’ آپ سے ملاقات خوشگوار رہی۔ بھارت کا متحرک ٹیکنالوجی ایکو سسٹم اور باصلاحیت نوجوان مصنوعی ذہانت(اے آئی) کے ماہرین اس شعبے میں انسانی مرکزیت اور ذمہ داری کے اصولوں کے ساتھ جدت طرازی کر رہے ہیں۔ ہم اینتھروپک کی ترقی کو سراہتے ہیں اور اہم شعبوں میں ترقی کے لیے  اے آئی کے استعمال میں تعاون کے لیے مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔

 

@DarioAmodei”

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
In Photos: PM Narendra Modi Prays At Kashi Vishwanath, Holds Trishul-Damru

Media Coverage

In Photos: PM Narendra Modi Prays At Kashi Vishwanath, Holds Trishul-Damru
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر، 30 اپریل 2026
April 30, 2026

Investment Magnet India: PLI Triumphs, FTA Deals & Defence Milestones — How PM Modi’s Vision is Reshaping the Nation