کورونا وبائی مرض کے دور میں بھگوان بدھ کی معنویت میں مزید اضافہ ہوا ہے : وزیر اعظم
بھارت نے یہ دکھا دیا ہے کہ بھگوان بدھ کے بتائے راستے پر چل کر ہم کیسے ازحد مشکل چنوتیوں کا سامنا کر سکتے ہیں: وزیر اعظم
سانحات کے دور میں، دنیا ان کی تعلیمات کو محسوس کر رہی ہے: وزیر اعظم
آشاڈھ پورنیما۔دھم چکر دیوس کے موقع پر منعقدہ پروگرام کے لئے وزیر اعظم کا پیغام

نئی دہلی، 24 جولائی 2021: وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا ہے کہ آج کے کورونا وبائی مرض کے دور میں بھگوان بدھ کی معنویت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ بھارت نے یہ دکھا دیا ہے کہ بھگوان بدھ کے دکھائے راستے پر چل کر ہم کیسے ازحد مشکل چنوتی کا بھی سامنا کر سکتے ہیں۔ بھگوان بدھ کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے پوری دنیا یکجہتی کی جانب آگے بڑھ رہی ہے۔ آشاڈھ پورنیما دھم چکر دیوس کے موقع پر منعقدہ پروگرام کے لئے اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ انٹرنیشنل بدھسٹ کنفیڈریشن کی’عبادت کے ساتھ دیکھ بھال‘ کی یہ پہل قدمی قابل ستائش ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارے ذہن، ہمارے قول، عزم اور ہمارے کام اور کوششوں کے درمیان ہم آہنگی ہی ہمیں غموں سے دور اور خوشیوں کے قریب لا سکتی ہے۔ یہ ہمیں اچھے حالات میں عام فلاح و بہبود کے کام کرنے کے لئے ترغیب فراہم کرتی ہے اور مشکل حالات کا مقابلہ کرنے کے لئے قوت فراہم کرتی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس ہم آہنگی کو حاصل کرنے کے لئے بھگوان بدھ نے ہمیں آٹھ نکاتی راستہ بتایا۔

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ایثار اور تحمل میں تپے بھگوان بدھ جب بولتے ہیں تو وہ محض الفاظ ہی نہیں ہوتے بلکہ ’دھم‘ کا ایک دائرہ بن جاتا ہے اور ان سے حاصل ہونے والا علم عالمی فلاح و بہبود کا مظہر بن جاتا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اسی لیے آج ان کے پیروکار دنیا بھر میں پائے جاتے ہیں۔

’دھم پدا‘ کا حوالہ دیتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ عداوت، عداوت کو ختم نہیں کرتی۔ اس کے بجائے، عداوت کو محبت اور بڑے دل کے ساتھ ختم کیا جا سکتا ہے۔ سانحات کے دور میں،  دنیا نے اس محبت اور ہم آہنگی کی طاقت کو محسوس کیا ہے۔ وزیر اعظم نے اپنے پیغام کے آخر میں کہا کہ اب جبکہ بھگوان بدھ کی تعلیمات اور انسانیت کا احساس دنیا میں عام ہو رہا ہے، ایسے میں دنیا کامیابی اور خوشحالی کی نئی بلندیاں سر کرے گی۔

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Tokyo to Mumbai: The Japanese are pouring big money into India

Media Coverage

Tokyo to Mumbai: The Japanese are pouring big money into India
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister inaugurates the first Emergency Landing Facility (ELF) of the northeast in Dibrugarh, Assam
February 14, 2026

The Prime Minister, Shri Narendra Modi inaugurated the first Emergency Landing Facility (ELF) of the northeast in Dibrugarh, Assam. Shri Modi stated that it is a matter of immense pride that the Northeast gets an Emergency Landing Facility, and is of great importance from a strategic point of view and during times of natural disasters.

The Prime Minister posted on X:

"It is a matter of immense pride that the Northeast gets an Emergency Landing Facility. From a strategic point of view and during times of natural disasters, this facility is of great importance."

"উত্তৰ-পূৰ্বাঞ্চলে ইমাৰ্জেঞ্চি লেণ্ডিং ফেচিলিটি লাভ কৰাটো অপৰিসীম গৌৰৱৰ বিষয়। কৌশলগত দৃষ্টিকোণৰ পৰা আৰু প্ৰাকৃতিক দুৰ্যোগৰ সময়ত এই সুবিধাৰ গুৰুত্ব অতিশয় বেছি।"