وزیراعظم جناب نریندر مودی نے بدھ پورنیما کے موقع پر ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بیساکھ عالمی تقریبات کے موقع پر کلیدی خطبہ پیش کیا۔ قابل قدر مہا سنگھ کے اراکین، نیپال اور سری لنکا کے وزرائے اعظم، مرکزی وزراء جناب پرہلاد سنگھ اور جناب کرن رجیجو،  انٹرنیشنل بدھشٹ کنفڈریشن کے سکریٹری جنرل، قابل احترام ڈاکٹر دھما پیا بھی تقریب میں موجود تھے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ  بیساکھ، مہاتما بدھ کی زندگی  کا جشن منانے اور اعلیٰ آدرشوں اور ہمارے کرہ  کی بہتری کی لئے ان کے ذریعے پیش کی گئی قربانیوں کا جشن منانے کا دن ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ انھوں نے گذشتہ برس کے یوم بیساکھ پروگرام کو کووڈ-19 کی وبا کے خلاف انسانیت کی جنگ کی قیادت کرنے والے سبھی صفحہ اول کے کارکنان کے نام منسوب کیا تھا۔  ایک سال بعد بھی  کووڈ-19 کی وبا نے ہمارا  پیچھا نہیں چھوڑا ہے اور بھارت سمیت متعدد ملکوں کو دوسری لہر کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ انھوں نے کہ کہ یہ وبا بہت سے لوگوں کے لئے مصیبت اور پریشانی لے کر آئی ہے اور اس نے ہر ملک کو متاثر کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس وبا کے ذریعے جو اقتصادی اثرات مرتب ہوئے ہیں وہ بہت وسیع ہیں اور ہمارا کرہ ارض کووڈ-19 کے بعد آج جیسا نہیں رہ جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ گذشتہ برس کے مقابلے متعدد قابل ذکر پیش رفت ہوئی ہے۔  جیسا کہ پہلے کے مقابلے اس وبا کے تعلق سے بہتر سمجھ پیدا ہوئی ہے، جس سے اس وبا کے خلاف لڑنے کی حکمت عملی بنانے اور ٹیکہ کاری کا عمل انجام دینے کے کام میں تقویت ملی ہے، جو زندگیوں کو بچانے اور اس وبا جو شکسٹ دینے کے لئے انتہائی اہم ہے۔ انھوں نے ایک سال کے اندر کووڈ-19 کے ٹیکے تیار کرنے کے لئے سائنسدانوں کی کوششوں کی ستائش کی اور کہا کہ  اس سے انسان کے عزم اور اس کی قوت ارادی کی طاقت کا اظہار ہوتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ مہاتما بدھ کی زندگی کے چار فلسفوں نے ان کے اندر انسانوں کی تکالیف کو دور کرنے کے لئے ان کے دل میں تحریک پیدا کی۔ انھوں نے کہا کہ گذشتہ برس متعدد افراد اور تنظیمیں اس موقع پر اٹھ کھڑی ہوئی ہیں اور انسانوں کی تکالیف کو کم کرنے کے لئے جو ممکن تھاکیا۔ دنیا بھر کی بدھ تنظیموں اور بدھ دھرم کے ماننے والوں نے  سازو سامان کی شکل میں فراخ دلانہ تعاون دیا۔ انھوں نے کہا کہ یہ اعمال مہاتما بدھ کی تعلیمات بھوتو سب منگلم (भवतु सब्ब मंगलम)یعنی  سبھی  کے تئیں جذبہ خیرخواہی ، رحمدلی اور سبھی کی فلاح و بہبود کے مطابق ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ کووڈ-19 کے خلاف نبرد آزمائی کے دوران ماحولیاتی تبدیلی وغیرہ جیسے انسانیت کو درپیش درپیش دیگر چیلنجوں کو نظرانداز نہیں کیا جانا چاہئے۔ انھوں نے مزید کہا کہ موجودہ نسل کی ناعاقبت اندیشانہ طرز زندگی آئندہ نسلوں کے لئے خطرناک ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں اپنے کرہ کو زخموں سے چور نہیں رہنے دینا چاہئے۔ انھوں نے  مہاتما بدھ کی اس تعلیم کی یاد دلائی جس میں ایسی طرز زندگی پر  زور دیا گیا ہے جس میں  فطرت کے تئیں احترام انتہائی اہم ہے۔

انھوں نے اعلان کیا کہ بھارت ان چند بڑی معیشتوں میں سے ہے جو اپنے پیرس اہداف کے حصول کے لئے ٹریک پر واپس لوٹ آئے گا۔ انھوں نے کہا کہ بھارت کے لئے پائیدار زندگی نہ صرف درست الفاظ ہیں، بلکہ درست اعمال بھی ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ گوتم بدھ کی زندگی امن، خیرسگالی اور بقائے باہم سے عبارت تھی۔ لیکن آج بھی ایسی قوتیں موجود ہیں، جن کا وجود نفرت، دہشت گردی اور اندھادھند تشدد پر قائم ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایسی طاقتیں روادار جمہوری اصولوں میں یقین نہیں رکھتیں، اوراس لئے انھوں نے انسانیت میں یقین رکھنے والے سبھی لوگوں سے دہشت گردی اور بنیاد پرستی کو شکست دینے کے لئے ایک ساتھ آنے کی اپیل کی۔ انھوں نے کہا کہ  مہاتما بدھ کی تعلیمات اور سماجی انصاف کو  ان کے ذریعے دی گئی اہمیت دنیا کو متحد کرنے والی ایک قوت بن سکتی ہے۔

 وزیراعظم نے کہا کہ مہاتما بدھ پوری کائنات کے لئے ذہانت کا مخزن تھے۔ ان سے ہم وقتاً فوقتاً روشنی حاصل کرسکتے ہیں اور رحم دلی، آفاقی ذمہ داری اور فلاح و بہبود کی راہ  اپنا سکتے ہیں۔  مہاتما بدھ کے تعلق سے ،مہاتما گاندھی کے ذریعے کہی گئی بات کا  حوالہ دیتے ہوئے وزیراعظم نے  ہرکسی سے درخواست کی کہ وہ مہاتما بدھ کے آئیڈیل کے تئیں اپنی عہد بستگی  کا اعادہ کریں۔ مہاتما گاندھی نے کہا تھا کہ ‘‘بدھ نے ہمیں ظواہر کو شکست دینے  اور سچائی و محبت کی حتمی جیت میں یقین رکھنے کی تعلیم دی ہے۔’’

وزیراعظم نے پہلے ریسپونڈرس، صفحہ اول کے صحت کارکنان، ڈاکٹروں، نرسوں اور رضاکاروں کا روزانہ ضرورت مندوں کی خدمت کے لئے بے لوث انداز میں اپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے اپنے عزیزوں اقارب کو کھو دینے والے لوگوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔

 

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
With HPV vaccine rollout, AIIMS oncologist says it’s the beginning of the end for cervical cancer in India

Media Coverage

With HPV vaccine rollout, AIIMS oncologist says it’s the beginning of the end for cervical cancer in India
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister congratulates Jammu and Kashmir team on their first-ever Ranji Trophy victory
February 28, 2026

The Prime Minister has congratulated the Jammu and Kashmir team for their first-ever Ranji Trophy win.

The Prime Minister stated that this historic triumph reflects the remarkable grit, discipline, and passion of the team. Highlighting that it is a proud moment for the people of Jammu and Kashmir, he noted that the victory underscores the growing sporting passion and talent in the region.

The Prime Minister expressed hope that this feat will inspire many young athletes to dream big and play more.

The Prime Minister shared on X post;

"Congratulations to the Jammu and Kashmir team for their first ever Ranji Trophy win! This historic triumph reflects remarkable grit, discipline and passion of the team. It is a proud moment for the people of Jammu and Kashmir and it highlights the growing sporting passion and talent there. May this feat inspire many young athletes to dream big and play more."