نچلی سطح پر کھیلوں کو مزید مقبول بنانے کے لیے کام جاری رکھنے پر زور دیا تاکہ نیا ٹیلنٹ سامنے آئے۔
اچھی طرح سے منظم کھیلوں کی میزبانی کے لیے حکومت اور جاپان کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔

نئی دہلی،8 اگست 2021: وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہندوستانی ٹیم کو کھیلوں میں شاندار کارکردگی دکھانے پر مبارکباد دی۔ جیسا کہ ٹوکیو 2020 کا اختتام قریب آ رہا ہے ، وزیر اعظم نے کہا کہ ہر کھلاڑی جس نے ہندوستان کی نمائندگی کی ہے وہ چیمپئن ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے جو تمغے جیتے ہیں وہ یقینی طور پر ہماری قوم کو فخر اور مسرت بخش رہے ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ ، یہ وقت ہے کہ نچلی سطح پر کھیلوں کو مزید مقبول بنانے کے لیے کام جاری رکھیں تاکہ نئی صلاحیتیں ابھریں اورانہیں آنے والے وقتوں میں ہندوستان کی نمائندگی کرنےکا موقع ملے۔

انہوں نےمنظم طورسے کھیلوں کی میزبانی کرنے پر جاپان کی حکومت اور عوام کا شکریہ بھی ادا کیا۔ وزیر اعظم نے کہا "ایسے وقت میں اتنی کامیابی کے ساتھ میزبانی کرنا، لچک کا ایک مضبوط پیغام دیتا ہے۔ اس سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ کھیل کس طرح عظیم اتحاد پیدا کرنے والے ہیں۔"

ٹویٹس کی ایک سیریز میں ، وزیر اعظم نے کہا:

"جیسا کہ #ٹوکیو 2020 کا اختتامی مرحلہ قریب آ رہا ہے ، میں ہندوستانی دستے کو کھیلوں میں شاندار کارکردگیکا مظاہرہ کرنے پر مبارکباد دینا چاہتا ہوں۔ انہوں نے بہترین مہارت ، ٹیم ورک اور لگن کا مظاہرہ کیا۔ بھارت کی نمائندگی کرنے والا ہر کھلاڑی ایک چیمپئن ہے۔

ہندوستان نے جو تمغے جیتے ہیں اس نے یقینی طور پر ہماری قوم کو فخر اور مسرت سے سرشار کیا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ ، یہ ہی وقت ہے کہ نچلی سطح پر کھیلوں کو مزید مقبول بنانے کے لیے کام جاری رکھیں تاکہ نئے ٹیلینٹ ابھریں اور آنے والے وقتوں میں انہیں ہندوستان کی نمائندگی کا موقع ملے۔ #ٹوکیو 2020۔

جاپان کی عوام اور حکومت بالخصوص ٹوکیو کی جانب سے منظم طور پرکھیلوں کی میزبانی کے لیے خصوصی شکریہ۔

ایسے وقتوں میں اتنی کامیابی کے ساتھ اس کی میزبانی کرنا، لچک کا ایک مضبوط پیغام دیتا ہے۔ اس سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کھیل کس طرح ایک عظیم یونیفائر ہے۔ #ٹوکیو 2020 "

 

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Ray Dalio: Why India is at a ‘Wonderful Arc’ in history—And the 5 forces redefining global power

Media Coverage

Ray Dalio: Why India is at a ‘Wonderful Arc’ in history—And the 5 forces redefining global power
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،25 دسمبر 2025
December 25, 2025

Vision in Action: PM Modi’s Leadership Fuels the Drive Towards a Viksit Bharat