وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایوان زیریں -لوک سبھا میں وزیر داخلہ جناب امت شاہ کی شاندار تقریر کی ستائش کی۔
اپنے خطاب میں وزیر داخلہ نے ٹھوس حقائق پیش کیے جنہوں نے ہندوستان کے انتخابی عمل کے متنوع پہلوؤں اور ملک کی جمہوریت کی پائیدار طاقت کو اجاگر کیا۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں جناب مودی نے لکھا:
‘‘وزیر داخلہ جناب امت شاہ جی کی ایک شاندار تقریر۔ ٹھوس حقائق کے ساتھ، انہوں نے ہمارے انتخابی عمل کے متنوع پہلوؤں، ہماری جمہوریت کی مضبوطی اور اپوزیشن کے جھوٹ کو بھی بے نقاب کیا ہے۔’’
An outstanding speech by Home Minister Shri Amit Shah Ji. With concrete facts, he has highlighted diverse aspects of our electoral process, the strength of our democracy and also exposed the lies of the Opposition. https://t.co/oRI21Eij8H
— Narendra Modi (@narendramodi) December 10, 2025


