وزیر اعظم کا دورۂ اسرائیل

Published By : Admin | February 24, 2026 | 17:34 IST

اسرائیل کے وزیر اعظم عزت مآب جناب بنجامن نتن یاہو کی دعوت پر، وزیر اعظم جناب نریندر مودی 25 -26 فروری  کو اسرائیل کا سرکاری دورہ کریں گے۔ یہ وزیر اعظم کا اسرائیل کا دوسرا دورہ ہوگا۔

دورے کے دوران، وزیر اعظم اسرائیل کے وزیر اعظم عزت مآب جناب بنجامن نتن یاہو سے ملاقات کریں گے۔ دونوں قائدین بھارت-اسرائیل کلیدی شراکت داری میں ہوئی اہم پیش رفت کا جائزہ لیں گے، اور امدادِ باہمی کے مختلف شعبوں میں مزید مواقع پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ان شعبوں میں سائنس اور تکنالوجی، اختراع، دفاع اور سلامتی، زراعت، آبی انتظام کاری، تجارت اور معیشت، اور عوام سے عوام کے مابین تبادلے شامل ہیں۔ توقع کی جاتی ہے کہ دونوں قائدین باہمی مفادات کے حامل علاقائی اور عالمی موضوعات پر اپنے نظریات ساجھا کریں گے۔

وزیر اعظم اسرائیل کے صدر عزت مآب اسحاق ہرزوگ سے بھی ملاقات کریں گے۔

یہ دورہ دونوں ممالک کے مابین گہری اور دیرینہ کلیدی شراکت داری کی توثیق کرے گا اور مشترکہ چنوتیوں کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ دو مضبوط جمہوریتوں کے درمیان ایک مضبوط شراکت داری کے لیے اپنے مشترکہ وژن کی حصولیابی کی کوششوں کو ازسر نو ترتیب دینے کا موقع فراہم کرے گا۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Rolls-Royce joins with HAL at the wheel to make India a major aerospace hub

Media Coverage

Rolls-Royce joins with HAL at the wheel to make India a major aerospace hub
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر، 15 مئی 2026
May 15, 2026

Viksit Bharat Unleashed: PM Modi's Blueprint Delivers Energy Independence, Tech Boom, and Diplomatic Dominance