روزگار میلہ روزگار بہم رسانی کو اعلیٰ ترین ترجیح دینے کی وزیر اعظم کی عہدبندگی کی تکمیل کی جانب اٹھایا گیا ایک قدم ہے
نوبھرتی شدہ افراد کرم یوگی پرارمبھ کے آن لائن ماڈیول کے توسط سے اپنی تربیت بھی کریں گے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی  ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے ، 28 اگست 2023 کو صبح 10:30 بجے، نو بھرتی شدہ افراد کو 51000 سے زائد تقرری نامے تقسیم کریں گے۔ وزیر اعظم اس موقع پر نوبھرتی شدہ افراد سے خطاب بھی کریں گے۔

روزگار میلے کا اہتمام ملک بھر میں 45 مقامات پر کیا جائے گا۔ اس روزگار میلہ تقریب کے توسط سے، وزارت داخلہ سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف)، بورڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف)، شستر سیما بل (ایس ایس بی)، آسام رائفلز، سینٹرل انڈسٹریل سکیورٹی فورس (سی آئی ایس ایف)، انڈو تبتی سرحدی پولیس (آئی ٹی بی پی) اور نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) جیسے مرکزی مسلح فوجی دستوں (سی اے پی ایف) میں جوانوں کی بھرتی کر رہی ہے۔ نوبھرتی شدہ افراد، جنہیں ملک بھر سے منتخب کیا گیا ہے، وہ وزارت داخلہ کے تحت مختلف تنظیموں میں کانسٹیبل (جنرل ڈیوٹی)، سب انسپکٹر (جنرل ڈیوٹی) اور نان جنرل ڈیوٹی کیڈر پوسٹوں  پر  تعینات ہوں گے۔

سی اے پی ایف  کے مختلف دستوں کے ساتھ ساتھ دہلی پولیس کو مضبوط بنانے سے ان مسلح دستوں کو داخلی سلامتی میں تعاون، انسداد دہشت گردی، شورش سے نمٹنے ، بائیں بازو کی انتہاپسندی کے خلاف کاروائی اور ملک کی سرحدوں کی حفاظت  جیسے امور کو مزید اثرانگیزی کے ساتھ انجام دینے کے سلسلے میں کثیر جہتی کردار ادا کرنے میں مدد ملے گی۔

روزگار میلہ روزگار بہم رسانی  کو اولین ترجیح دینے کی وزیر اعظم کی عہد بندگی کی تکمیل کی سمت میں اٹھایا گیا ایک قدم ہے۔ توقع ہے کہ روزگار میلہ مزید روزگار پیدا کرنے میں ایک محرک کے طور پر کام کرے گا اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور قومی ترقی میں شرکت کے لیے بامعنی مواقع فراہم کرے گا۔

نوبھرتی شدہ افراد کو کرمیوگی پرارمبھ کے توسط سے اپنی خود کی تربیت کے لیے ایک موقع حاصل ہو رہا ہے۔ یہ آئی جی او ٹی کرمیوگی پورٹل پر ایک آن لائن ماڈیول ہے، جہاں ’کہیں بھی کسی بھی ڈیوائس سے‘ تدریسی فارمیٹ کے لیے 673 سے زائد ای۔لرننگ کورس دستیاب کرائے گئے ہیں۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
On Puri’s Grand Road, a devotee’s submission

Media Coverage

On Puri’s Grand Road, a devotee’s submission
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister speaks with the Amir of Qatar
July 16, 2026
PM conveys heartfelt condolences on the passing of the Father Amir of Qatar
PM recalls the Father Amir’s visionary leadership and his contribution to strengthening India-Qatar relations
The two leaders reaffirm their resolve to carry forward the Father Amir’s legacy

Prime Minister Shri Narendra Modi had a telephone conversation today with the Amir of the State of Qatar, H.H. Sheikh Tamim bin Hamad Al Thani.

Prime Minister conveyed his heartfelt condolences on the passing of H.H. Sheikh Hamad bin Khalifa Al Thani, the Father Amir of Qatar.

Recalling the Father Amir’s significant contributions as the chief architect of modern Qatar, Prime Minister paid tribute to his visionary leadership, and recalled his pivotal role in strengthening India-Qatar relations over the years as well as his deep affection for India and the Indian community in Qatar.

The Amir of Qatar thanked Prime Minister for his call and conveyed his appreciation for the words of support in this difficult hour.

The two leaders reaffirmed their resolve to carry forward the Father Amir’s legacy and further strengthen the India-Qatar Strategic Partnership and people-to-people ties.

They agreed to remain in close touch.