نئی دہلی۔ 19 مارچ       ہندوستان کے سرکاری دورے پر آئے امریکی وزیر دفاع لائیڈ جیمز آسٹن  III  نے آج صبح وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔ سکریٹری آسٹن نے وزیر اعظم کو صدر بائیڈن کی جانب سے  مبارکباد پیش کی۔

وزیر اعظم نے دونوں ممالک کے مابین پرتپاک  اور قریبی تعلقات کا خیرمقدم کیا ، جس کی جڑیں جمہوریت  کے مشترکہ اقدار ، تنوع  اور قوانین پر مبنی نظام کے تئیں عہد بستگی سے وابستہ ہیں۔

وزیر اعظم نے دونوں ممالک کے مابین منصوبہ جاتی  شراکت داری کے لئے اپنے وژن کا خاکہ پیش کیا اورہند – امریکہ تعلقات میں دوطرفہ دفاعی تعاون کے اہم کردار پر زور دیا۔ انہوں نے وزیر دفاع آسٹن سے صدر بائیڈن کو ان کی جانب سے  نیک خواہشات پیش کرنے کی درخواست کی۔

وزیر دفاع آسٹن نے دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مستحکم کرنے کے لئے امریکی حکومت کے  جاری عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے ہند بحر الکاہل کے خطے میں امن ، استحکام اور خوشحالی کے لئے منصوبہ جاتی  شراکت داری کو مزید  فروغ دینے کے لئے امریکہ کی شدید  خواہش کا اظہار کیا۔  

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Indian youth are at the forefront of tech-led growth, innovation: PM Modi

Media Coverage

Indian youth are at the forefront of tech-led growth, innovation: PM Modi
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،14 جون 2026
June 14, 2026

From Healthcare to Himalayas: PM Modi's Vision Building an Unstoppable India