مودی کا قانون تیزی سے ترقی کا قانون ہے: جناب اجیت منوچا، سیمی سی ای او
یہ وقت صحیح وقت ہے، ہندوستان کے ڈیجیٹل مستقبل کو یقینی بنانے کا: ڈاکٹر رندھیر ٹھاکر، صدر اور سی ای او، ٹاٹا الیکٹرانکس
وزیر اعظم نے جدت، جمہوریت اور اعتماد کے تین عناصر کو شامل کیا ہے جن کی طویل مدت میں کام کرنے کے لیے کاروباری اداروں کو ضرورت ہے: جناب کرٹ سیورز، سی ای او، این ایکس پی سیمی کنڈکٹرز
ہمارا مقصد ہندوستان میں اپنی تعداد کو دوگنا کرنا ہے تاکہ ہندوستان اور عالمی بازار کے لیے بہتر سے بہتر سیمی کنڈکٹر ڈیزائن سرگرمیوں کوانجام دیا جاسکے: جناب ہیدیتوشی شیباتا سی ای او، رینساس
دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت سے بہتر قابل اعتماد شراکت دار کون ہو سکتا ہے: جناب لوک وان ڈین ہو، سی ای او، آئی ایم ای سی

وزیر ا عظم جناب نریندر مودی نے آج اترپردیش کے گریٹر نوئیڈا میں انڈیا ایکسپو مارٹ میں سیمی کون انڈیا 2024 کا افتتاح کیا۔ سیمی کون انڈیا2024 کا انعقاد 11 سے 13 ستمبر تک کیا جا رہا ہے جس کا موضوع ہے  ’’شیپنگ دی سیمی کنڈکٹر فیوچر‘‘۔ تین روزہ کانفرنس ہندوستان کی سیمی کنڈکٹر حکمت عملی اور پالیسی کی عکاسی  کرے گی جس میں ہندوستان کو سیمی کنڈکٹرز کا عالمی مرکز بنانے کا تصور کیا گیا ہے۔ اس میں سیمی کنڈکٹر کی سرکردہ عالمی کمپنیوں کے اعلیٰ رہنما شرکت کر رہے ہیں اور اس میں عالمی لیڈروں، کمپنیوں  اور سیمی کنڈکٹر صنعت کے ماہرین کو یکجا ہونے کا موقع مل رہا ہے۔کانفرنس میں 250 سے زائد نمائش کار اور 150 مقررین حصہ لے رہے ہیں۔

سیمی  کے سی ای او، جناب  اجیت منوچا نے سیمی کون انڈیا 2024 میں استقبالیہ کی تعریف کی اور دو کلیدی الفاظ –’بے مثال‘ اور ’تیز رفتار ترقی‘ کواجاگر کیا۔ انہوں نے  تقریب کی شانداری اور سیمی کنڈکٹرز کے لیے کُل الیکٹرانک سپلائی چین کی نمائندگی کرنے والے دنیا بھر سے 100 سے زیادہ سی ای اوز اور سی ایکس اوز  کے ایک جگہ یکجا ہونے کا ذکر کیا۔ انہوں نے ملک، دنیا، صنعت اور انسانیت کے فائدوں کے لیے ایک سیمی کنڈکٹر ہب بنانے کے سفر میں ہندوستان کے لیے بھروسہ مند ساتھی بننے کی خاطر  صنعت کے عزائم کے حوالے سے پرامیدی کا اظہار کیا۔  ہندوستان میں تیز تر مثالی ترقی کے وزیر اعظم مودی کے قانون کا حوالہ دیتے ہوئے، جناب منوچا نے کہا کہ سیمی کنڈکٹر صنعت دنیا کی ہر صنعت کے لیے بنیادی حیثیت رکھتی ہے، جو انسانیت کے لیے زیادہ اہم ہے۔ انہوں نے ہندوستان کے 1.4  ارب  لوگوں اور دنیا کے 8  ارب  لوگوں کے لئے کام کرنے کی خاطر اعتماد ظاہر کیا۔

ٹاٹا الیکٹرانکس کے صدر اور سی ای او ڈاکٹر رندھیر ٹھاکر نے اس تاریخی اجتماع کو ممکن بنانے کے لیے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور سیمی کنڈکٹر صنعت کو ہندوستان  تک پہنچانے کے ان کے وژن کی تعریف کی۔ انہوں نے اس سال 13 مارچ کو وزیر اعظم کی جانب سے دھولیرا میں ہندوستان کے پہلے کمرشیل فیب  اور آسام  کے جاگیروڈ میں پہلی اندرون ملک  او ایس اے ٹی  فیکٹری کا سنگ بنیاد رکھنے کو یاد کیا اور کہا کہ دونوں پروجیکٹوں کو ریکارڈ وقت میں حکومت سے منظوری ملی۔ انہوں نے وزیر اعظم کے جلد سے جلد کام کرنے کے پیغام سے مطابقت رکھتے ہوئے  ہندوستان کے سیمی کنڈکٹر مشن کی بہترین کارکردگی اور عزائم کے اعتبار سے اقدامات کئے جانے کی ستائش کی۔ چپ تیار کرنے  کے لیے اہم ماحولیاتی نظام کے 11 شعبوں کو اجاگ رکرتے ہوئےڈاکٹر ٹھاکر نے کہا کہ حکومت کی کوششوں  کی بدولت یہ تمام ماحولیاتی نظام سیمی کون 2024 میں ایک ہی جگہ یکجا ہوپائے ہیں۔ انہوں نے مزید ترقی کی خاطر ایکو نظام کے فریقوں کے ساتھ اہم شراکت داری قائم کرنے کے لیے وزیر اعظم کے عالمی فریقوں سے رابطہ قائم کرنے  اور ہندوستان کے سیمی کنڈکٹر مشن پر زور دینے کے لیے ان کی ستائش کی۔ انہوں نے وزیر اعظم کو یقین دلایا کہ سیمی کنڈکٹر صنعت  وکست بھارت 2047 کے وژن کی بنیاد بنے گی اور اس سے روزگار کے  کئی گنا مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے وزیر اعظم کا حوالہ دیتے ہوئے  اپنی بات ختم کی  اور کہا کہ ’’یہ  وقت صحیح وقت ہے‘‘ اور انھوں نے  ہندوستان کے سیمی کنڈکٹر کے خواب کو حقیقت بنانے میں وزیر اعظم کی قیادت اور نظریے کو سراہا۔

این ایکس پی  سیمی کنڈکٹرز کے سی ای او جناب کرٹ سیورز نے سیمی کون  2024 میں شامل ہونے پر خوشی اور مخلصی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ تقریب ہندوستان کے لیے یکسر تبدیلی کے سفر کا ایک آغاز ہے۔ کامیابی کے تین صفات یعنی امنگ، اعتماد اور تعاون کو اجاگر کرتے ہوئے  کہا کہ آج کی تقریب اشتراک کے آغاز کا پیش خیمہ ہے۔ انہوں نے ہندوستان میں رونما ہونے والی تبدیلی پر روشنی ڈالی اور کہا کہ یہ کام نہ صرف ہندوستان میں بلکہ دنیا کے لئے بھی ہو رہا ہے۔ انہوں نے سیمی کنڈکٹر صنعت  کے دوسرے شعبوں پر پڑنے والےاثرات کو بھی نمایاں کیا  اور کہا کہ  اگلے چند سالوں میں ہندوستان  ایک انتہائی طاقتور معیشت بننے کی جانب گامزن ہے۔ انہوں نے این ایکس پی  کی طرف سے ایک  ارب  ڈالر سے زیادہ کی تحقیق وترقی  کی کوششوں کو دوگنا کرنے کے بارے میں مطلع کیا۔ انہوں نے جدت، جمہوریت اور اعتماد کے تین عناصر کو شامل کرنے کا سہرا وزیر اعظم کو دیا جن کی طویل مدت میں کام کرنے کے لیے کاروباری اداروں کو ضرورت ہے۔

رینساس کے سی ای او جناب  ہیدیتوشی شیباتا نے سیمی کون  انڈیا 2024 میں اس طرح کے کامیاب اور یادگاری پروگرام کے لیے وزیر اعظم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے معروف ادارے کے ساتھ شراکت داری کرنا اور گجرات میں ہندوستان کی پہلی اسمبلی اور ٹیسٹ سہولیات میں سے ایک قائم کرنا ایک اعزاز کی بات ہے۔  انہوں نے بتایا کہ ایک پائلٹ لائن کی تعمیر پہلے سے ہی جاری ہے اور انھوں نے  بنگلور، حیدرآباد اور نوئیڈا میں سرگرمیوں کو وسعت دینے اور  ان پر کام کئے جانے کے بارے میں بھی بات کی۔ انہوں نے اگلے سال کسی وقت تک ہندوستان میں ان کی تعداد کو دوگنا کرنے کا بھی ذکر کیا تاکہ ہندوستان اور عالمی بازار کے لئے بہتر سے بہتر سیمی کنڈکٹر ڈیزائن کی سرگرمیوں کو انجام دیا جاسکے۔ انہوں نے وزیر اعظم کے مقصد کو حقیقت بنانے کے لیے سیمی کنڈکٹر ٹکنالوجی کو ہندوستان میں لانے پر خوشی کا اظہار کیا۔

آئی ایم ای سی کے سی ای او  جناب  لوک وان ڈین ہوو نے سیمی کون 2024 کے لیے وزیر اعظم کو مبارکباد دی اور کہا کہ ان کا وژن اور قیادت ہندوستان کے لیے سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے کے لیے ایک واضح راہ ہموار  کرتے ہیں۔ طویل مدتی تحقیق وترقی ، حکمت عملی کے قیام اور سرمایہ کاری کے لیے وزیر اعظم کے عزم کا حوالہ دیتے ہوئے، جناب ہوو نے کہا کہ یہ صنعت کے لیے انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ آئی ایم ای سی وزیر اعظم کے اہم منصوبوں کی حمایت کے لیے ایک مضبوط اور کلیدی شراکت داری کے لیے تیار ہے۔ ایک قابل اعتماد سپلائی چین کی ضرورت کو اجاگر کرتے ہوئے، جناب  ہوو نے کہا کہ ’’دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت سے بہتر قابل اعتماد  شراکت دار  کون ہو سکتا ہے‘‘۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
500 ethanol pumps by year-end: Union minister Hardeep Singh Puri

Media Coverage

500 ethanol pumps by year-end: Union minister Hardeep Singh Puri
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM shares a Sanskrit Subhashitam emphasizing nature's conservation on World Environment Day
June 05, 2026

Prime Minister Shri Narendra Modi today extended his best wishes to everyone on World Environment Day, applauding all those passionate about environmental conservation.

The Prime Minister remarked that this day serves to reaffirm the commitment to protecting the environment and furthering sustainable growth, highlighting the numerous government initiatives over the last decade that have expanded green cover and increased the population of several animal species.

Shri Modi noted that the people of India have demonstrated how collective efforts, robust policies, belief in science, and innovation can significantly improve the environment.

The Prime Minister observed that India takes immense pride in its biological diversity, which supports countless species and livelihoods through diverse ecosystems.

Highlighting noteworthy strides in special species recovery, Shri Modi pointed out that conservation efforts for the Great Indian Bustard, snow leopards, sloth bears, and Cheetahs offer a glimpse of how sustained commitment can help restore wildlife and ecosystems.

The Prime Minister added that initiatives like ‘Ek Ped Maa Ke Naam’ have made significant contributions towards adding nearly 1.1 lakh hectares of forest every year.

Shri Modi affirmed that guided by the principle of ‘One Earth, One Family and One Future’, India will continue working towards a cleaner, greener, and more sustainable planet through the spirit of Mission LiFE.

The Prime Minister emphasized that this deep cultural ethos is beautifully reflected in traditional Indian wisdom, sharing a sacred Sanskrit Subhashitam to reinforce the message of environmental stewardship.

In a series of posts on X, the Prime Minister shared:

"Best wishes to everyone on World Environment Day. I would like to applaud all those passionate about environmental conservation. This is a day to reaffirm our commitment to protecting our environment and furthering growth that is sustainable. Numerous efforts by our Government over the last decade highlight our work in this direction. Some of India’s key successes include expanding green cover and a rise in the population of several animals. The people of India have shown how collective efforts, policies, belief in science and innovation can improve our environment.” 

“We in India are very proud of our biological diversity. Our diverse ecosystems support countless species and livelihoods. Our efforts in special recovery have also been noteworthy. Conservation efforts for the Great Indian Bustard, snow leopards, sloth bears and Cheetahs have given a glimpse of how sustained commitment can help restore wildlife and ecosystems. Initiatives such as ‘Ek Ped Maa Ke Naam’ have made significant contributions towards adding nearly 1.19 lakh hectares of forest every year.” 

“Guided by the principle of ‘One Earth, One Family and One Future’, we will continue working towards a cleaner, greener and more sustainable planet through the spirit of Mission LiFE.” 

“प्रकृति का संरक्षण केवल एक दायित्व नहीं, बल्कि हमारी संस्कृति और संस्कारों का भी अभिन्न हिस्सा है।

मधु वाता ऋतायते मधु क्षरन्ति सिन्धवः।
माध्वीर्नः सन्त्वोषधीः॥"

May the air flow pleasantly and beneficially around us, may the rivers provide life-giving and nourishing water, and may herbs and plants bring health and well-being to all living beings.