Inaugurates three National Ayush Institutes
“Ayurveda goes beyond treatment and promotes wellness”
“International Yoga day is celebrated as global festival of health and wellness by the whole world”
“We are now moving forward in the direction of forming a 'National Ayush Research Consortium”
“Ayush Industry which was about 20 thousand crore rupees 8 years ago has reached about 1.5 lakh crore rupees today”
“Sector of traditional medicine is expanding continuously and we have to take full advantage of its every possibility”
“'One Earth, One Health' means a universal vision of health”

گوا کے گورنر جناب پی ایس سریدھرن پلئی جی،یہاں کے ہر دلعزیز نوجوان وزیر اعلی ویدھ   پرمود ساونت جی، مرکزی وزراء سربانند سونووال جی، شری پد نائک جی، ڈاکٹر مہندر بھائی مونجاپاراجی، جناب شیکھرجی، دیگر معززین، ورلڈ آیوروید کانگریس میں شرکت کے لیے دنیا بھر سے آئے آیوش کے شعبے کے اسکالرز اور ماہرین، دیگر تمام معززین، خواتین و حضرات!

میں گوا کی خوبصورت سرزمین پر عالمی آیوروید کانگریس کے لیے ہندوستان اور بیرون ملک سے جمع ہوئے آپ تمام دوستوں کا خیر مقدم کرتا ہوں ۔ عالمی آیوروید کانگریس کی کامیابی کے لیے میں آپ سب کو تہہ دل سے نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔عالمی آیوروید کانگریس کا انعقاد ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب ہندوستان کی آزادی کے امرت کال کا سفر شروع ہوچکا ہے۔ اپنے  علم و سائنس اور ثقافتی تجربے کے ذریعہ دنیا کی فلاح و بہبود کا عزم امرت کال کا ایک بڑا ہدف ہے۔ اور، آیوروید اس کے لیے ایک مضبوط اور موثر ذریعہ ہے۔ ہندوستان اس سال جی 20گروپ کی صدارت اور میزبانی بھی کر رہا ہے۔ ہم نےجی 20 چوٹی کانفرنس کا تھیم بھی رکھا ہے – "ایک زمین، ایک خاندان، ایک مستقبل"! آپ سب عالمی آیوروید کانگریس کے اس پروگرام میں ایسےہی  موضوعات پر گفتگو کریں گے اور پوری دنیا کی صحت کے لیے صلاح و مشورہ کریں گے۔ مجھے خوشی ہے کہ دنیا کے 30 سے ​​زیادہ ممالک نے آیوروید کو روایتی ادویات کے نظام کے طور پر تسلیم کیا ہے۔ ہمیں مل کر اسے زیادہ سے زیادہ ممالک میں لے جانا ہے، آیوروید کو شناخت دلانی ہے۔

ساتھیوں،

آج مجھے یہاں آیوش سے متعلق تین اداروں کوقوم کے نام  وقف کرنے کا موقع بھی ملا ہے۔ مجھے یقین ہے، آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید-گوا، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یونیانی میڈیسن-غازی آباد، اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہومیوپیتھی-دہلی، یہ تینوں آیوش حفظان صحت کے نظام کو ایک نئی رفتار دیں گے۔

ساتھیوں،

آیوروید ایک ایسی سائنس ہے، جس کا فلسفہ، جس کا نصب العین ہے- ’سروے بھونتو سکھینہ، سرو سنتو نرمایہ‘۔ یعنی ، سب کی خوشی، سب کی صحت۔ جب کوئی بیماری ہو جائے تو اس کا علاج کرنا کوئی مجبوری نہیں بلکہ زندگی بیماریوں سے پاک ہونی چاہیے۔ عام تصور یہ ہے کہ اگر کوئی ظاہری بیماری نہیں ہے تو ہم صحت مند ہیں ۔ لیکن، آیوروید کےنظریے سے ، صحت مند ہونے کی تعریف بہت وسیع ہے۔ آپ سب جانتے ہیں کہ آیوروید کہتا ہے - سمدوش سماگنیش،سمدھاتو مل کریا۔ پرسن آتمندریہ منہ، سوستھ ایتی ابھیدھیتے۔ یعنی جس کا جسم متوازن ہے، تمام سرگرمیاں متوازن ہیں، اورذہن خوش ہے، وہ صحت مند ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آیوروید علاج سے بالاتر ہو کر تندرستی کے بارے میں بات کرتا ہے، تندرستی کو فروغ دیتا ہے۔ دنیا بھی اب تمام تبدیلیوں اور رجحانات سے نکل کر زندگی کے اس قدیم فلسفے کی طرف لوٹ رہی ہے۔ اور مجھے بہت خوشی ہے کہ ہندوستان میں اس حوالے سےپہلے ہی  کام شروع ہو چکا ہے۔ جب میں گجرات کے وزیر اعلی کے طور پر کام کرتا تھا، ہم نے اسی وقت سے ہی  آیوروید کو فروغ دینے کے لیے بہت سی کوششیں شروع کی تھیں۔ ہم نے آیوروید سے متعلق اداروں کو فروغ دیا، گجرات آیوروید یونیورسٹی کو جدید بنانے کے لیے کام کیا۔ اس کا نتیجہ ہے کہ آج جام نگر میں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او ) کی جانب سے روایتی ادویات کے لیے دنیا کا پہلا اور واحد عالمی مرکز قائم کیا ہے۔ ملک میں بھی ہم نے حکومت میں آیوش کی الگ وزارت قائم کی، جس کی وجہ سے آیوروید کے لیے جوش اور اعتماد میں اضافہ ہوا۔ آج ایمس کے ہی خطوط پرآل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید بھی کھل رہے ہیں۔ اسی سال گلوبل آیوش انوویشن اینڈ انویسٹمنٹ سمٹ کا بھی کامیابی سے انعقاد کیا گیا ہے جس میں ڈبلیو ایچ او نے بھی ہندوستان کی کوششوں کی تعریف کی ہے۔ بین الاقوامی یوگا ڈے کو بھی اب پوری دنیا صحت اور تندرستی کے عالمی تہوار کے طور پر مناتی ہے۔ یعنی جس یوگا اور آیوروید کو  پہلے نظر انداز کیا جاتا تھا، وہ آج پوری انسانیت کے لیے ایک نئی امید بن گیا ہے۔

ساتھیوں،

آیوروید سے متعلق ایک اور پہلو بھی ہے جس کا ذکر میں ورلڈ آیوروید کانگریس میں ضرور کرنا چاہتا ہوں۔ آنے والی صدیوں میں آیوروید کے روشن مستقبل کے لیے یہ اتنا ہی ضروری ہے۔

ساتھیوں،

آیوروید کے حوالے سے عالمی اتفاق رائے، آسانی اور قبولیت میں اتنا وقت لگا کیونکہ جدید سائنس میں ثبوت کو بنیاد سمجھا جاتا ہے۔ ہمارے پاس آیوروید کا نتیجہ بھی تھا اور اثر بھی، لیکن ثبوت کے لحاظ سے ہم پیچھے رہ گئے تھے۔ اور اس لیے، آج ہمارے لیے 'ڈیٹا بیسڈ ایویڈینس' کی دستاویزات تیار کرنا ضروری ہے۔ اس کے لیے ہمیں طویل عرصے تک مسلسل کام کرنا ہوگا۔ ہماراجو  طبی ڈیٹا، تحقیق ہے، جرائدہیں، ہمیں ان سب کو ایک ساتھ لانا ہوگا اور ہر دعوے کی جدید سائنسی طریقہ کار  پر تصدیق کرنی ہوگی۔ ہندوستان میں گزشتہ سالوں میں اس سمت میں بڑے پیمانے پر کام ہوا ہے۔ ہم نے ثبوت پر مبنی تحقیقی ڈیٹا کے لیے آیوش ریسرچ پورٹل بھی بنایا ہے۔ اس پر اب تک تقریباً 40 ہزار تحقیقی مطالعات کا ڈیٹا دستیاب ہے۔ یہاں تک کہ کورونا کے دوران بھی ، ہمارے پاس آیوش سے متعلق تقریباً 150 مخصوص تحقیقی مطالعات ہوئے ہیں۔ اس تجربے کو آگے بڑھاتے ہوئے، اب ہم 'نیشنل آیوش ریسرچ کنسورشیم' بنانے کی سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ یہاں ہندوستان میں، ایمس میں سنٹر فار انٹیگریٹڈ میڈیسن جیسے اداروں میں بھی یوگا اور آیوروید سے متعلق کئی اہم تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ مجھے خوشی ہے کہ یہاں سے نکلے آیوروید اور یوگا سے متعلق تحقیقی مقالےممتاز بین الاقوامی جرائد میں شائع ہو رہے ہیں۔ حال ہی میں، جرنل آف دی امریکن کالج آف کارڈیالوجی اور نیورولوجی جرنل جیسے معزز جرائد میں بہت سے تحقیقی مقالے شائع ہوئے ہیں۔ میں چاہتا ہوں کہ ورلڈ آیوروید کانگریس کے تمام شرکاء آئیں، تعاون کریں اور آیوروید کو عالمی وقار دلانے کے لیے ہندوستان کے ساتھ تعاون کریں۔

بھائیوں اور بہنوں،

آیوروید کی ایسی ہی ایک اور خاصیت ہے، جس پر بہت کم بحث کی جاتی ہے۔ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ آیوروید صرف علاج کے لیے ہے، لیکن اس کی خوبصورتی یہ بھی ہے کہ آیوروید ہمیں زندگی جینے کا طریقہ سکھاتا ہے۔ اگر میں آپ کو جدید اصطلاحات کا استعمال کرتے ہوئے سمجھانا چاہتا ہوں تو میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں۔ آپ دنیا کی بہترین کمپنی سے بہترین کار خریدتے ہیں۔ اس کار کے ساتھ اس کی کتابچہ بھی آتی ہے۔ اس میں کون سا ایندھن ڈالنا ہے، اسے کب اور کیسے سروسینگ کرانا ہے، اس کی دیکھ بھال  کیسے کرنی ہے، ہمیں یہ ذہن میں رکھنا پڑتا ہے۔ اگر ڈیزل انجن والی گاڑی میں پٹرول ڈال دیا تو گڑبڑ یقینی ہے۔ اسی طرح اگر آپ کمپیوٹر چلا رہے ہیں تو اس میں اس کے تمام ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر کو ٹھیک سے کام کرنا چاہیے۔ ہم اپنی مشینوں کا خیال تو رکھتے ہیں لیکن اپنے جسم پر توجہ نہیں دیتے کہ کیسا کھاناہے، کیا کھاناہے ، کیسا معمول ہے، کیا نہیں کرنا چاہیے۔ آیوروید ہمیں سکھاتا ہے کہ ہارڈ ویئر سافٹ ویئر کی طرح ہی  جسم اور دماغ کو ایک ساتھ صحت مند ہونا چاہیے، ان میں ہم آہنگی ہونی چاہیے۔ مثال کے طور پر، آج مناسب نیند میڈیکل سائنس کے لیے ایک بہت بڑا موضوع ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ مہارشی چرک جیسے استاد اس پر صدیوں پہلے تفصیل سے لکھ چکے ہیں۔ یہی آیوروید کی خوبی ہے۔

ساتھیوں،

ہمارے یہاں کہا جاتا ہے- 'سوستیام پرمارتھ سادھنم'۔ یعنی صحت ہی  معنی اور ترقی کا ذریعہ ہے۔ یہ منتر ہماری ذاتی زندگی کے لیے جتنا معنی خیز ہے، معیشت کے نقطہ نظر سے بھی اتنا ہی موزوں ہے۔ آج آیوش کے شعبہ میں لامحدود نئے امکانات جنم لے رہے ہیں۔ آیورویدک جڑی بوٹیوں کی کاشت ہو، آیوش ادویات کی تیاری اور سپلائی ہو، ڈیجیٹل خدمات ہوں، آیوش اسٹارٹ اپس کے لیے ان میں بہت گنجائش ہے۔

بھائیوں بہنوں،

آیوش انڈسٹری کی سب سے بڑی طاقت یہ ہے کہ اس میں  ہر ایک کے لیے مختلف قسم کے مواقع دستیاب ہیں۔ مثال کے طور پر، آج ہندوستان میں آیوش کے میدان میں، تقریباً 40 ہزار  ایم ایس ایم ای ، چھوٹے پیمانے کی صنعتیں بہت سے مختلف پیداوار پیش کر رہی ہیں، بہت سے مختلف اقدامات کر رہی ہیں۔ ان سے مقامی معیشت کو کافی تقویت مل رہی ہے۔ آٹھ سال پہلے، ملک میں آیوش کی صنعت صرف 20,000 کروڑ روپے کے قریب تھی۔ آج آیوش انڈسٹری تقریباً 1.5 لاکھ کروڑ روپے تک پہنچ رہی ہے۔ یعنی 8-7 سالوں میں تقریباً 7 گنا شرح نمو۔ آپ تصور کر سکتے ہیں، آیوش اپنے آپ میں ایک بڑی صنعت، ایک بڑی معیشت کے طور پر ابھر رہا ہے۔ آنے والے وقت میں  عالمی منڈی میں اس میں مزیدوسعت ہونی لازمی ہے۔ آپ یہ بھی جانتے ہیں کہ عالمی جڑی بوٹیوں کی ادویات اور مسالوں کی مارکیٹ تقریباً 120 بلین ڈالر یعنی تقریباً 10 لاکھ کروڑ روپے ہے۔ روایتی ادویات کا یہ شعبہ مسلسل پھیل رہا ہے اور ہمیں اس کے تمام امکانات سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔ دیہی معیشت کے لیے، ہمارے کسانوں کے لیے زراعت کا ایک بالکل نیا شعبہ کھل رہا ہے، جس میں انھیں بہت اچھی قیمت مل سکتی ہے۔ اس میں نوجوانوں کے لیے ہزاروں لاکھوں نئی ​​نوکریاں پیدا ہوں گی۔

ساتھیوں،

آیوروید کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا ایک اور بڑا پہلو آیوروید اور یوگا کی سیاحت بھی ہے۔ گوا جیسی ریاست میں، جو سیاحت کا مرکز ہے، آیوروید اور نیچروپیتھی کو فروغ دے کر سیاحت کے شعبے کو ایک نئی بلندی دی جا سکتی ہے۔ گوا کا آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید اس سمت میں ایک اہم شروعات ثابت ہو سکتا ہے۔

ساتھیوں،

آج ہندوستان نے دنیا کے سامنے 'ایک زمین، ایک صحت،مستقبل کا ایک وژن بھی پیش کیا ہے۔ 'ایک زمین، ایک صحت' کا مطلب ہے صحت کے لیے ایک عالمگیروژن ۔  خواہ پانی میں رہنے والے جانور ہوں، جنگلی جانور ہوں، انسان ہوں یا پودے، ان کی صحت ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے۔ انہیں تنہائی میں دیکھنے کے بجائے، ہمیں انہیں مکمل طور پر دیکھنا ہوگا۔ آیوروید کا یہ جامع نظریہ ہندوستان کی روایت اور طرز زندگی کا ایک حصہ رہا ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ گوا میں منعقد ہونے والی اس عالمی آیوروید کانگریس میں اس طرح کے تمام پہلوؤں پر تفصیل سے بات کی جائے۔ ہم سب مل کر آیوروید اور آیوش کو مجموعی طور پر کیسے آگے لے جا سکتے ہیں، اس کا ایک لائحہ عمل تیار کیا جائے۔ مجھے یقین ہے کہ اس سمت میں آپ کی کوششیں ضرور کارگر ثابت ہوں گی۔ اس یقین کے ساتھ آپ سب کا بہت بہت  شکریہ۔ اور آیوش اور آیوروید کو بہت سی نیک خواہشات۔

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
The first day of school, the start of a shared responsibility

Media Coverage

The first day of school, the start of a shared responsibility
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM Modi sets tone for Assam polls with high-energy Gogamukh rally
April 01, 2026
Assam is world famous for its tea, but soon people will talk about its 'Chip' as well – ‘Chai bhi, Chip bhi’: PM Modi in Assam
Our double engine government understood people's pain, and in just 11 years we built five bridges on the Brahmaputra: PM Modi
The Assam election is about building a Viksit Bharat with a Viksit Assam. The hattrick of the BJP-NDA government is certain: PM Modi
You form the BJP government again and Assam will progress at an even faster pace. This is Modi’s guarantee: PM Modi in Gogamukh

Campaigning for the upcoming Assembly elections, Prime Minister Narendra Modi addressed a massive public gathering in Gogamukh, marking his first rally in Assam after the announcement of polls. The event witnessed an overwhelming turnout, with enthusiastic participation from youth, women and local communities, signaling strong momentum for the BJP-led NDA.

Opening his address with high energy, the Prime Minister said, “This is my first public meeting after the announcement of elections in Assam. The sea of people in front of me, the enthusiasm of the youth and the blessings of our mothers and sisters clearly show this time, a hat-trick is certain.” Echoing popular sentiment, he added, “Everyone is saying- ‘Aakou Ebaar… NDA Shorkar!’”

Invoking the spiritual and cultural heritage of Assam, PM Modi remarked, “I am fortunate to begin this campaign with the blessings of Lord Shiva at Ghughuli Dol and Donyi-Polo. I bow to Srimanta Sankardev and pay tribute to great sons of Assam like Lachit Borphukan and Bharat Ratna Bhupen Hazarika.”

Highlighting the development trajectory under BJP governments, PM Modi said, “Under the leadership of Sarbananda Sonowal and now Himanta Biswa Sarma, Assam has witnessed a new era of service and good governance over the past decade.” He emphasized that the election is not just about forming a government but about building a ‘Viksit Assam for a Viksit Bharat.’

Referring to the BJP’s recently released manifesto, he noted, “This ‘Sankalp Patra’ is truly a ‘Mangal Patra’- it brings prosperity for Assam. It lays out a clear roadmap for jobs, self-employment and ₹5 lakh crore investment in infrastructure.”

On women empowerment, he said, “Through the Lakhpati Didi initiative, nearly 3 lakh women in Assam have already become financially independent. Now, we aim to empower 40 lakh women.”

Emphasizing farmers’ welfare, PM Modi said that over ₹7,500 crore has been transferred to 20 lakh farmers under PM-KISAN. He added, “Small farmers will now receive an additional ₹11,000 annually. Our government is also committed to permanent solutions for Assam’s flood problem.”

Contrasting past and present, the PM reiterated, “The youth of today have only seen BJP’s governance. They have not witnessed the dark days of Congress rule when Assam was known for violence, curfews and unrest.”

He added that Assam is now defined by development, citing examples such as refinery expansion, bamboo-based bio-refinery projects, and upcoming semiconductor manufacturing. “Soon, Assam will be known not just for tea, but also for chips. ‘Chai bhi, Chip bhi’-this is our roadmap for a Viksit Assam.”

Targeting the opposition, PM Modi said, “For Congress, power and family come first. They ignored Assam’s development for decades.” He also warned against divisive politics, alleging that Congress is attempting to revive policies of appeasement.

Coming down heavily on Congress, PM Modi said, “The people of Assam have freed the state from Congress’s misgovernance, but must remain vigilant as the party is now attempting to push a ‘dangerous agenda’ for political gain.” He recalled that before 2014, the Congress-led government had tried to introduce a divisive communal violence law aimed at appeasement, which was stopped by the BJP-NDA. He alleged that Congress is once again proposing a similar approach in Assam, exposing its intent to divide society for votes.

The Prime Minister further accused Congress of supporting infiltration and previously allowing illegal encroachments on farmers’ and tribal lands. He asserted that while the BJP-NDA government is taking strict action against such encroachments, Congress is opposing these efforts. Warning that Congress seeks to alter Assam’s demographic balance, he assured that the BJP-NDA government will continue to protect the land, rights and identity of Assam’s people, calling it ‘Modi’s guarantee.’

Highlighting infrastructure growth, the PM pointed out that while only three bridges were built over the Brahmaputra in decades of Congress rule, the BJP government has completed five major bridges in just over a decade, with more underway.

Reaffirming commitment to tribal welfare, PM Modi said, “Our mantra is ‘Sabka Saath, Sabka Vikas’. Those left behind will be brought forward.” He highlighted initiatives for the Missing community, including education in native language and youth employment programs.

Concluding his address, PM Modi urged voters to ensure a record turnout. “On April 9, all voting records must be broken. Every BJP-NDA candidate is a soldier of Assam’s development. Make them victorious.” He ended with a strong assurance: “You form the BJP government again and Assam will progress at an even faster pace. This is Modi’s guarantee.”