عالی جناب،

میں صدر بائیڈن کو اس اہم تقریب کے انعقاد کے لیے تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ سستی، قابل رسائی اور معیاری حفظان صحت کے لیے ہمارے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ کووڈ کی وبا کے دوران، ہم نے انڈو- پیسیفک کے لیے ’’کواڈ ویکسین انیشی ایٹو‘‘ کا آغاز کیا اور مجھے خوشی ہے کہ کواڈ ( QUAD) میں ہم نے سروائیکل کینسر کے چیلنج کا مل کر سامنا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

کینسر کی دیکھ بھال میں، علاج کے لیے تعاون ضروری ہے۔ کینسر کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے روک تھام، اسکریننگ، تشخیص اور علاج پر مشتمل ایک مربوط نقطہ نظر ضروری ہے۔ بھارت میں بڑے پیمانے پر سروائیکل کینسر اسکریننگ پروگرام چل رہا ہے اور بھارت دنیا کی سب سے بڑی ہیلتھ انشورنس اسکیم چلا رہا ہے۔ اور ہر ایک کو سستی قیمت پر ادویات فراہم کرنے کے لیے خصوصی مراکز بھی بنائے گئے ہیں۔ بھارت نے سروائیکل کینسر کی اپنی ویکسین بھی بنا لی ہے۔ اوراے آئی کی مدد سے  نئے علاج پروٹوکول کی مدد سے بھی شروع کیے جارہے ہیں۔

 

عالی جناب

بھارت اپنے تجربے اور مہارت کا اشتراک کرنے کے لیے تیار ہے۔ آج کینسر کی دیکھ بھال کا کام کرنے والے ہندوستان کے بہت سے ماہرین اس تقریب میں ہمارے ساتھ جڑے ہیں۔ بھارت کا نقطہ نظر ’’وَن اَرتھ، وَن ہیلتھ‘‘ یعنی ایک زمین، ایک صحت ہے۔ اسی جذبے سے میں کواڈ مون شاٹ انیشی ایٹو کے تحت 7.5 ملین ڈالر کے سیمپلنگ کٹس، ڈٹیکشن کٹس اور ویکسین کا تعاون دینے کا  اعلان کرتا ہوں۔ ریڈیو تھیریپی ٹریٹمنٹ اور صلاحیت سازی میں بھی بھارت تعاون کرے گا۔

 

مجھے خوشی ہے کہ ہند-بحرالکاہل کے ممالک کے لیے، جی اے وی آئی اور کواڈ پہل کے تحت، بھارت سے 40 ملین ویکسین خوراک پر مشتمل تعاون دیا جائے گا۔ ویکسین کی یہ 40 ملین خوراکیں کروڑوں لوگوں کی زندگیوں میں امید کی کرن بنیں گی۔ جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں، جب کواڈ کام کرتا ہے، تو یہ صرف قوموں کے لیے نہیں ہوتا، بلکہ یہ لوگوں کے لیے ہوتا ہے۔ یہ ہمارے انسانوں پر مرکوز نقطہ نظر کا اصل جوہر ہے۔

شکریہ۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India leads globally in renewable energy; records highest-ever 31.25 GW non-fossil addition in FY 25-26: Pralhad Joshi.

Media Coverage

India leads globally in renewable energy; records highest-ever 31.25 GW non-fossil addition in FY 25-26: Pralhad Joshi.
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM Modi hails the commencement of 20th Session of UNESCO’s Committee on Intangible Cultural Heritage in India
December 08, 2025

The Prime Minister has expressed immense joy on the commencement of the 20th Session of the Committee on Intangible Cultural Heritage of UNESCO in India. He said that the forum has brought together delegates from over 150 nations with a shared vision to protect and popularise living traditions across the world.

The Prime Minister stated that India is glad to host this important gathering, especially at the historic Red Fort. He added that the occasion reflects India’s commitment to harnessing the power of culture to connect societies and generations.

The Prime Minister wrote on X;

“It is a matter of immense joy that the 20th Session of UNESCO’s Committee on Intangible Cultural Heritage has commenced in India. This forum has brought together delegates from over 150 nations with a vision to protect and popularise our shared living traditions. India is glad to host this gathering, and that too at the Red Fort. It also reflects our commitment to harnessing the power of culture to connect societies and generations.

@UNESCO”