مہاراشٹر حکومت نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے لئے مضبوط عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے
ملازمتوں کی نوعیت تیزی سے بدل رہی ہے اور حکومت بھی مسلسل مختلف قسم کی ملازمتوں کے مواقع پیدا کر رہی ہے
روزگار اور خود روزگار کے مواقع دلت، پسماندہ، قبائلی، عام طبقے اور خواتین، سب کے لیے یکساں طور پر دستیاب ہو رہے ہیں
مرکزی حکومت نے مہاراشٹر کے لیے 2 لاکھ کروڑ سے زیادہ کے تقریباً 225 پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے

نمسکار!

میں، سب سے پہلے، آپ سب کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں! مجھے بہت خوشی ہے کہ آج آپ میں سے کچھ کو تقرری کے خط مل رہے ہیں۔ میں اس کے لیے آپ سب کو  نیک خواہشات  پیش کرتا ہوں!

آج ملک کے نوجوانوں کو سرکاری محکموں میں اجتماعی طور پر تقرری خط دینے کی مہم میں مہاراشٹر کا نام بھی شامل کیا جا رہا ہے۔ دھنتیرس کے دن مرکزی حکومت نے 10 لاکھ نوکریاں فراہم کرنے کی مہم شروع کی تھی ۔ تب میں نے کہا تھا  کہ آنے والے دنوں میں مختلف ریاستی حکومتیں بھی اسی طرح کے  روزگار میلے منعقد کریں گی۔ اسی سلسلے میں آج مہاراشٹر میں سینکڑوں نوجوانوں کو ایک ساتھ تقرری خط دیے جا رہے ہیں۔ میں ان نوجوان اور خواتین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہیں آج یہ تقرر نامہ مل رہا ہے۔

میں مہاراشٹر کے وزیر اعلی  جناب  ایکناتھ شندے جی اور نائب وزیر اعلی بھائی دیویندر فڑنویس جی کو بھی مبارکباد دیتا ہوں۔ اتنے کم وقت میں روزگار میلے کے انعقاد سے یہ واضح ہے کہ مہاراشٹر حکومت نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کی سمت میں مضبوط عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔ مجھے اس بات کی بھی خوشی ہے کہ مستقبل قریب میں مہاراشٹر میں اس طرح کی ملازمتوں میں اضافہ ہوگا۔ مجھے بتایا گیا ہے کہ مہاراشٹر کے محکمہ داخلہ میں ہزاروں پولیس کانسٹیبلوں کی بھرتی کی جائے گی اور دیہی ترقی کے محکمے میں بھی بھرتی مہم چلائی جائے گی۔

دوستو،

اس وقت ملک کی آزادی کا امرت مہوتسو منایا جا رہا ہے۔ ملک ترقی یافتہ ہندوستان کے ہدف کی سمت کام کر رہا ہے۔ اس مقصد کے حصول میں ہمارے نوجوانوں کا بڑا کردار ہے۔ بدلتے وقت میں جس طرح نوکری کی نوعیت تیزی سے بدل رہی ہے، حکومت بھی مختلف قسم کی ملازمتوں کے مواقع پیدا کر رہی ہے۔ خود روزگار کے لیے بناگارنٹی کے قرض  دینے والی مدرا اسکیم  کے تحت حکومت نے نوجوانوں کو 20 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ  کی مدد کی ہے۔ مہاراشٹر کے نوجوانوں کو اس سے بہت فائدہ ہوا ہے۔ حکومت اسٹارٹ اپس، چھوٹے پیمانے کی صنعتوں -  ایم ایس ایم ایز کو ہر ممکن مالی تعاون دے رہی ہےتاکہ نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو دکھانے کا پورا موقع ملے۔

دوستو،

حکومت کی کوششوں میں سب سے اہم بات یہ ہے کہ روزگار اور خود روزگار کے یہ مواقع دلتوں، پسماندہ، قبائلیوں، عام طبقات اور خواتین کو یکساں طور پر دستیاب کرائے جا رہے ہیں۔ حکومت دیہی علاقوں میں سیلف ہیلپ گروپس کی بھی مدد کررہی ہے ۔ پچھلے 8 سالوں میں 8 کروڑ خواتین سیلف ہیلپ گروپس میں شامل ہوئی ہیں۔  ان سیلف ہیلپ گروپ کو 5.5 لاکھ کروڑ روپے کی مالی امداد دی گئی ہے۔ اب ان گروپوں سے وابستہ خواتین اپنی مصنوعات خود بنا رہی ہیں اور دوسری خواتین کو روزگار بھی دے رہی ہیں۔

دوستو،

آج حکومت ملک بھر میں انفراسٹرکچر، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں ریکارڈ سرمایہ کاری کر رہی ہے، جس سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔ اگر ہم صرف مہاراشٹر کی بات کریں تو مرکزی حکومت نے 2 لاکھ کروڑ سے زیادہ کے تقریباً سوا دو  سو پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے۔ ان منصوبوں پر یا تو  کام جاری ہے یا کام بہت جلد شروع ہونے والا ہے۔ جیسا کہ آپ تصور کر سکتے ہیں، مہاراشٹر میں ریلوے میں 75 ہزار کروڑ روپے اور جدید سڑکوں کے لیے 50 ہزار کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی ہے۔ جب حکومت انفراسٹرکچر پر اتنی بڑی رقم خرچ کرتی ہے تو اس سے روزگار کے لاکھوں نئے مواقع بھی پیدا ہوتے ہیں۔

دوستو،

مجھے یقین ہے کہ مستقبل میں مہاراشٹر میں نوجوانوں کے لیے روزگار کے بے شمار مواقع پیدا ہوتے رہیں گے۔ ایک بار پھر، میں ان تمام نوجوانوں اور خواتین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہیں آج تقرری کے خط ملے ہیں۔

 

بہت بہت شکریہ۔

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Internet subscribers in India up 6.24% in March-26 quarter

Media Coverage

Internet subscribers in India up 6.24% in March-26 quarter
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister Shri Narendra Modi receives a telephone call from the Amir of Qatar
June 23, 2026
Qatar Amir expresses condolences over the loss of lives of Indian nationals in an accident in Qatar.
PM thanks him and conveys appreciation for prompt medical help to the injured.
The two leaders reaffirm their commitment to ensure the wellbeing and safety of their citizens.
PM conveys appreciation for Qatar’s positive contribution in the peace efforts in West Asia.
The two leaders reaffirm their commitment to expand bilateral cooperation.

Prime Minister Shri Narendra Modi received a telephone call today from the Amir of the State of Qatar, H.H. Sheikh Tamim Bin Hamad Al-Thani.

Qatar Amir expressed condolences over the loss of lives of Indian nationals in an accident at Ras Laffan Industrial City in Qatar on June 21 and conveyed wishes for speedy recovery of those injured.

PM thanked him for his words of sympathy towards affected families and conveyed appreciation for providing prompt medical help to the injured.

The two leaders reaffirmed their commitment to ensure the wellbeing and safety of their citizens and reiterated their support and solidarity with each other.

While discussing the situation in West Asia, PM conveyed appreciation for Qatar’s positive contribution in the peace efforts and expressed hope that they would lead to lasting peace and stability in the region.

The two leaders also reaffirmed their commitment to expand bilateral cooperation in all areas.

They agreed to remain in close touch.