عزت مآب

میں دل سےآپ کا بہت بہت شکرگزار ہوں اس استقبال کے لئے،شاندار اعزاز کے لیے اور چیکرس میں آج ہم ایک نئی تاریخ رقم کرنے جا رہے ہیں اور بھارت اور برطانیہ مل کر ایک نئی تاریخ کی بنیاد رکھ رہے ہیں۔

عزت مآب

اس ایک سال میں ہمیں تیسری بار ملنے کا موقع ملا ہے۔ یہ اپنے آپ میں، میں اسے بہت اہم سمجھتا ہوں اور برطانیہ اور بھارت، ہم ایک طرح سے فطری شراکت دار ہیں۔ آج ہمارے تعلقات کا ایک تاریخی دن ہے۔ آج  ہم دونوں ملک  مل کر باہمی مفاد کے لئے ایف ٹی اے اور ڈبل کنٹری بیوشن کنونشن کو عملی جامہ پہنانے جا رہے ہیں۔ یہ اپنے آپ میں بھارت اور برطانیہ، آنے والی نسل کے لیے ایک بہت مضبوط راستہ تیار کر رہا ہے۔ تجارت و صنعت کے شعبے میں ایک نئے باب کا آغاز ہو رہا ہے۔ ہمارے کسان، ہمارے ایم ایس ایم ای ، ہمارے نوجوان، میں سمجھتا ہوں ان کے لیے بہت سے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ یہی نہیں، اکیسویں صدی ، یہ ٹیکنالوجی پر مبنی صدی ہے۔ ایسے میں بھارت اور برطانیہ کے نوجوان اس میں بھی ہنر مند نوجوان ، یہ مل کرکے ایک نئی دنیا کی تعمیر میں بڑا تعاون دیں گے۔ 21ویں صدی کی ٹیکنالوجی مسلسل اختراع کا تقاضا کرتی ہے۔ جب برطانیہ اور بھارت کے ہنر مند نوجوان، ان کا ذہن اور ہنرجڑجاتا ہے، تو دنیا کے لیے ترقی کی بہت بڑی ضمانت فراہم کرتا ہے۔ اس سے روزگار میں اضافہ ہوگا اور ایک طرح سے ہنر مندوں کی نقل و حرکت کو فروغ ملے گا۔ اور میں سمجھتا ہوں کہ ‘وژن 2035 ’کو ہماری جو  جامع اسٹریٹجک شراکت داری  ہے، اس کو نئی رفتار اور نئی توانائی ملے گی۔

عزت مآب

ایک بار پھر، میں آپ کا دل سے بہت بہت شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اس شاندار شروعات میں بھارت اور برطانیہ کے درمیان شراکت داری کو مضبوط بنانے میں آپ کا بہت اہم رول ہے۔ میں آپ کو بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India’s economy resilient despite West Asia headwinds

Media Coverage

India’s economy resilient despite West Asia headwinds
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM Modi receives a phone call today from President of Sri Lanka
March 24, 2026
The two leaders discuss disruptions affecting global energy security.
Both leaders reiterate the importance of keeping shipping lines open and secure.
The two leaders review progress on various initiatives aimed at strengthening bilateral energy cooperation and enhancing regional security.
PM reiterates India’s firm commitment to work closely together in addressing shared challenges.

Prime Minister Shri Narendra Modi received a phone call today from the President of Sri Lanka, H.E. Anura Kumara Disanayaka.

The two leaders discussed the evolving situation in West Asia with an emphasis on disruptions affecting global energy security.

Both leaders reiterated the importance of keeping shipping lines open and secure in the interest of the whole world.

The two leaders reviewed progress on various initiatives aimed at strengthening India-Sri Lanka energy cooperation and enhancing regional security.

Prime Minister reiterated India’s firm commitment to work closely together in addressing shared challenges in line with India’s Neighbourhood First policy and MAHASAGAR Vision.

The two leaders agreed to stay in touch.