سری لنکا کے صدر نے شری رام مندر کےپران پرتشٹھا پر مبارکباد پیش کی
‘‘ہندوستان کا یونیفائیڈپیمنٹ انٹرفیس، یعنی یو پی آئی ، اب ایک نئی ذمہ داری نبھا رہا ہے - ہندوستان کے ساتھ شراکت داروں کو متحد کررہا ہے’’
‘‘ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر نے ہندوستان میں ایک انقلابی تبدیلی لائی ہے’’
ہندوستان کی پالیسی ‘پڑوسی پہلے’ ہے۔ ہمارا سمندری وژن ساگر ہے یعنی خطے میں سب کے لیے سلامتی اور ترقی’’
‘‘یو پی آئی کے ساتھ جڑنے سے سری لنکا اور ماریشس دونوں کو فائدہ ہوگا اور ڈیجیٹل تبدیلی کو فروغ ملے گا’’
‘‘ایشیا میں نیپال، بھوٹان، سنگاپور اور خلیج میں متحدہ عرب امارات کے بعد اب ماریشس سے، افریقہ میں روپے کارڈ شروع کیا جا رہا ہے’’
‘‘چاہے وہ قدرتی آفات ہو، صحت سے متعلق، معیشت سے متعلق یا بین الاقوامی سطح پر معاونت ہو، ہندوستان پہلا جواب دہندہ رہا ہے، اور ایسا ہی رہے گا’’

محترم المقام صدر رانیل وکرما سنگھے جی، عزت مآب وزیر اعظم پراوِند جگناتھ جی، ہندوستان کے وزیر خارجہ ڈاکٹر جے شنکر جی، سری لنکا، ماریشس اور ہندوستان کے مرکزی بینکوں کے گورنرز، اور آج کی اس اہم تقریب سے وابستہ تمام ساتھی!

آج کا دن، بحر ہند کے تین دوست ممالک کے لیے ایک خاص دن ہے۔ آج ہم اپنے تاریخی تعلقات کو جدید ڈیجیٹل طریقے سے منسلک کر رہے ہیں۔ یہ ہمارے عوام کی ترقی کے لیے ہمارے عزم کا ثبوت ہے۔ فن ٹیک کنیکٹیویٹی کے ذریعے نہ صرف سرحد پار لین دین، بلکہ سرحد پار رابطے بھی مضبوط ہوں گے۔ ہندوستان کا یونیفائیڈ پیمنٹس انٹرفیس یعنی یو پی آئی ، اب ایک نئی ذمہ داری نبھا رہا ہے --شراکت داروں کو ہندوستان کے ساتھ متحد کرنا۔

 

دوستو!

ہندوستان میں ڈیجیٹل سرکاری  بنیادی ڈھانچہ ایک انقلابی تبدیلی لایا ہے۔ ہمارے چھوٹے دیہاتوں میں ،چھوٹے سے چھوٹے تاجر بھی ڈیجیٹل ادائیگی کر رہے ہیں۔ کیونکہ اس میں سہولت کے ساتھ ساتھ رفتار بھی ہے۔ پچھلے سال یو پی آئی کے ذریعے 100 ارب  سے زیادہ لین دین  ریکارڈ ہوئے۔ ان کی مالیت 2 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ ہے، یعنی 8 کھرب سری لنکن روپے اور 1 کھرب ماریشس روپے۔ ہم جے اے ایم تثلیث کے ذریعے آخری میل کی ترسیل کر رہے ہیں - یعنی بینک اکاؤنٹ، آدھار اور موبائل فون۔ اس نظام کے ذریعے اب تک 34 لاکھ کروڑ روپے، یعنی 400 ارب ڈالر سے زیادہ، براہ راست مستفید ہونے والوں کے بینک کھاتوں میں جمع کیے جا چکے ہیں۔ کووڈ وبا کے دوران، دنیا کا سب سے بڑا ویکسی نیشن پروگرام کو- ون پلیٹ فارم کے ذریعے، ہندوستان میں منعقد کیا گیا۔ ٹیکنالوجی کے استعمال سے شفافیت بڑھ رہی ہے۔ بدعنوانی کا خاتمہ ہورہا ہے۔ معاشرے میں شمولیت بڑھ رہی ہے۔ اور لوگوں کا حکومت پر اعتماد بڑھ رہا ہے۔

 

دوستو!

ہندوستان کی پالیسی ہے- پڑوسی پہلے۔ ہمارا سمندری نقطہ نظر 'ساگر' ہے، یعنی 'خطے میں سب کے لیے سلامتی اور ترقی'۔ ہمارا مقصد پورے خطے میں امن، سلامتی اور ترقی ہے۔ بھارت اپنی ترقی کو اپنے پڑوسی دوستوں سے الگ کر کے نہیں دیکھتا۔ ہم سری لنکا کے ساتھ ہر شعبے میں رابطے کو مسلسل مضبوط کر رہے ہیں۔ پچھلے سال، صدر وکرما سنگھے کے دورہ ہندوستان کے دوران، ہم نے ایک ویژن دستاویز کو اپنایا تھا۔ مالیاتی رابطوں میں اضافہ اس کا ایک بڑا حصہ تھا۔ یہ خوشی کی بات ہے کہ آج ہم نے اس قرارداد کو پورا کیا ہے۔ گزشتہ سال وزیر اعظم جگن ناتھ کے ساتھ بھی ایک جامع بات چیت ہوئی تھی۔ آپ جی-20 سربراہی اجلاس میں ہمارے خصوصی مہمان تھے۔ مجھے یقین ہے کہ سری لنکا اور ماریشس کے یو پی آئی نظام میں شامل ہونے سے، دونوں ممالک کو فائدہ بھی ہوگا۔ ڈیجیٹل تبدیلی کی رفتار تیز ہو جائے گی۔ مقامی معیشتوں میں زبردست تبدیلیاں آئیں گی۔ ہمارے ملکوں کے درمیان سیاحت کو فروغ ملے گا۔ مجھے یقین ہے کہ ہندوستانی سیاح بھی یو پی آئی کے ساتھ  اپنی منزلوں کو ترجیح دیں گے۔ سری لنکا اور ماریشس میں رہنے والے ہندوستانی نژاد افراد اور وہاں پڑھنے والے طلباء کو بھی اس سے خصوصی فائدہ حاصل ہوگا۔ مجھے خوشی ہے کہ نیپال، بھوٹان، ایشیا میں سنگاپور اور خلیج میں متحدہ عرب امارات کے بعد اب افریقہ میں بھی ماریشس سے رو -پے کارڈ  کا استعمال شروع کیا جا رہا ہے۔ اس سے ماریشس سے ہندوستان آنے والے لوگوں کو بھی سہولت ملے گی۔ ہارڈ کرنسی خریدنے کی ضرورت بھی کم ہوگی۔یو پی آئی اوررو- پے کارڈ نظام، ہماری اپنی کرنسی میں ریئل ٹائم، لاگت سے موثر اور آسان ادائیگیوں کو قابل بنائے گا۔ آنے والے وقت میں، ہم سرحد پار ترسیلات یعنی پرسن ٹو پرسن (پی2پی) ادائیگی کی سہولت کے تئیں بڑھ سکتے ہیں۔

عزت مآب!

آج کا آغاز ،عالمِ جنوب تعاون کی کامیابی کی علامت ہے۔ ہمارے تعلقات صرف لین دین کے لئےنہیں ہیں، یہ ایک تاریخی رشتہ ہے۔ اس کی طاقت ہمارے عوام سے عوام کے تعلقات کو مضبوط کرتی ہے۔ پچھلے دس سالوں میں ہم نے دکھایا ہے کہ کس طرح بحران کی ہر گھڑی میں ، ہندوستان مسلسل اپنے پڑوسی دوستوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ قدرتی آفات ہو، صحت سے متعلق معاملات ہوں، معاشی ہو یا بین الاقوامی سطح پر معاونت ہو، ہندوستان سب سے پہلے جواب دہندہ رہا ہے، اور ایسا ہی رہے گا۔ جی-20 کی اپنی صدارت کے دوران بھی ہم نے عالمِ جنوب کے خدشات پر خصوصی توجہ دی۔ ہم نے ہندوستان کے ڈیجیٹل سرکاری بنیادی ڈھانچے کے فوائد کو عالمِ جنوب کے ممالک تک پہنچانے کے لیے، ایک سوشل امپیکٹ فنڈ بھی قائم کیا ہے۔

 

دوستو!

میں صدر رانیل وکرما سنگھے اور وزیر اعظم پراوِند جگناتھ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں، جنہوں نے اس لانچ میں اہم کردار ادا کیا۔ میں اس لانچ کو کامیاب بنانے کے لیے، اس موقع پرتینوں ممالک کے مرکزی بینکوں اور ایجنسیوں کا شکریہ  بھی ادا کرتا ہوں ۔

 شکریہ جی

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India-New Zealand elevate ties to strategic partnership; Scripts 2030 roadmap, $20bn investment & Indo-Pacific security

Media Coverage

India-New Zealand elevate ties to strategic partnership; Scripts 2030 roadmap, $20bn investment & Indo-Pacific security
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister condoles the passing of Father Amir of State of Qatar HH Sheikh Hamad bin Khalifa Al Thani
July 12, 2026

The Prime Minister, Shri Narendra Modi, has expressed deep grief over the passing of the Father Amir of the State of Qatar, HH Sheikh Hamad bin Khalifa Al Thani.

The Prime Minister described him as a visionary leader who led Qatar to great levels of development and prosperity. Shri Modi also remembered him as a true friend whom he had the honour of meeting during his visit to Qatar in February 2024.

The Prime Minister conveyed his sincere condolences to the Amir of Qatar, HH Sheikh Tamim bin Hamad Al Thani, the entire royal family and the people of Qatar.

The Prime Minister wrote on X;

“We deeply mourn the passing of Father Amir of State of Qatar, HH Sheikh Hamad bin Khalifa Al Thani. A visionary leader who led Qatar to great levels of development and prosperity, we remember him also as a true friend whom I had the honour of meeting during my last visit to Qatar in February 2024. I convey my sincere condolences to the Amir of Qatar, HH Sheikh Tamim bin Hamad Al Thani and the entire royal family and people of Qatar. May the departed soul rest in eternal peace.

@TamimBinHamad”